منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ناسک میں ہندو ہنکار سبھا میں اشتعال انگیزی کا اثر حضرت حسن رانجھے شاہؒ کی درگاہ کو نوٹس

Rubina by Rubina
مارچ 25, 2023
in بھارت, سیاست
766 0
0
ناسک میں ہندو ہنکار سبھا میں اشتعال انگیزی کا اثر حضرت حسن رانجھے شاہؒ کی درگاہ کو نوٹس
546
SHARES
353
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کی گڑی پاڑوا کی تقریر کے بعد ممبئی کے ماہم علاقے میں سمند ر کے اندر موجود حضرت مخدوم ماہمی ؒ کا چلہ ایک روز قبل توڑ دیا گیا ۔ لیکن اب اس طرح کا سلسلہ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے۔ راج ٹھاکرے کی تقریر کے بعد ناسک میں بھی ایک ’ہندو ہونکار سبھا‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی مشہور ’ آنند ولی درگاہ‘ کے خلاف زہر افشانی کی گئی اور وہاں غیر قانونی تعمیرات ہونے کا دعویٰ کیا گیا جسکے بعد ناسک میونسپل کارپوریشن نے درگاہ ٹرسٹ کے نام نوٹس جاری کیا ہے اور نشان زد کی گئی تعمیرات کے تعلق سے ۷؍ دنوں کے اندر جواب دینے کا حکم دیا ہے بصورت دیگر درگاہ کے احاطے میں انہدامی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ راج ٹھاکرے نے ممبئی میں واقع اپنے گھر ’شیوتیرتھ‘ پر رکھے گئے ’گڑی پاڑوا‘ کے پروگرام میں کی گئی اپنی تقریر کے دوران ماہم درگاہ سے قریب سمندر میں واقع مخدوم ماہمی ؒ کے چلے اور سانگلی میں واقع ایک مسجد کے غیر قانونی ہونے کی بات کہی تھی۔ ماہم کے چلے کے خلاف ان کی تقریر کے فوراً بعد کارروائی کی گئی۔ اس کے بعد سانگلی میں بھی مسجد کا شیڈ ہٹانے کے تعلق سے شر انگیزی کی گئی جس کی وجہ سے وہاں حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔
ٹھیک اسی طرح کا پروگرام ’ ہندو ہونکار سبھا ‘ کے نام سے ناسک کے عید گاہ میدان پر بھی منعقد کیا گیا تھا ۔ اس میں بڑی تعداد میں نام نہاد سادھو سنتوں نے شرکت کی تھی۔ پروگرام کے دوران جہاں مسلمانوں کے تعلق سے اشتعال انگیزی کی گئی وہیں ناسک میں موجود غیر قانونی تعمیرات کے انہدام کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ظاہر ہے اس میں انہی غیر قانونی تعمیرات کا نام لیا گیا جن کا تعلق مسلمانوں سے ہے۔ اس میں خاص طور پر گنگا پور روڈ پر واقع مشہور ’نوشا گنپتی‘ کے قریب موجود درگاہ کے احاطے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی مانگ کی گئی۔ اس کے بعد ناسک میونسپل کارپوریشن نے درگاہ ٹرسٹ کے نام ایک نوٹس جاری کیا ۔ اطلاع کے مطابق میونسپل کمشنر کے حکم پر سٹی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نےیہ نوٹس جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ بات صرف اتنی نہیں ہے کہ ’ہندو ہونکار سبھا‘ میں مطالبہ کیا گیا اور کارپوریشن نے نوٹس جاری کر دیا۔ بلکہ پروگرام کے بعد کئی نام نہاد سماجی کارکن پولیس کے حفاظتی انتظام کے ساتھ درگاہ کے احاطے میں گئے تھے اور انہوں نے باقاعدہ وہاں کی تعمیرات کا جائزہ لیا اور انہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کارپوریشن سے اس کی شکایت کی جس کے بعد کارپوریشن نے یہ نوٹس جاری کیا۔ ناسک میونسپل کمشنر کا کہنا ہے کہ پہلے اس بات کی تفتیش کی جائے گی کہ واقعی وہاں کوئی غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہے ۔ اگر ہے تو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ویسے کارپوریشن کے نوٹس نے حضرت سید حسن رانجھے شاہ ؒ کی درگاہ کے احاطے میں موجود پترے کے شیڈ، کچھ پکے تعمیراتی کام اور دکانیں وغیرہ کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔ ۷؍ دنوں میں تسلی بخش جواب نہ ملنے پر اس کے خلاف انہدامی کارروائی کی گئی ہے۔
حالات کشیدہ نہ ہوں اس کیلئے درگاہ کے آس پاس پولیس کا سخت بندوبست کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ان دنوں پوری ریاست میں ’ جن آکروش مورچہ ‘ اور ’ہندو ہونکارسبھا‘ کے نام سے پروگرام منعقد کئے جا ر ہے ہیں جن میں مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی جاتی ہے اور ان کے خلاف کارروائی اور ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ ان شرپسندوںکے خلاف کارروائی کے بجائے ان کےدبائو میں مسلمانوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

Previous Post

سی بی آئی اورای ڈی کیخلاف۱۴؍ اپوزیشن پارٹیاں سپریم کورٹ سے رجوع

Next Post

راہل گاندھی کیخلاف کارروائی پر پورے ملک میں برہمی، احتجاج ،چہار سُو مذمت

Next Post
راہل گاندھی کیخلاف کارروائی پر پورے ملک میں برہمی، احتجاج ،چہار سُو مذمت

راہل گاندھی کیخلاف کارروائی پر پورے ملک میں برہمی، احتجاج ،چہار سُو مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist