منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

راہل گاندھی کیخلاف کارروائی پر پورے ملک میں برہمی، احتجاج ،چہار سُو مذمت

Rubina by Rubina
مارچ 25, 2023
in بھارت, سیاست
231 0
0
راہل گاندھی کیخلاف کارروائی پر پورے ملک میں برہمی، احتجاج ،چہار سُو مذمت
234
SHARES
553
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جے پور میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے بی جےپی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ زیر نظر تصویر میں پولیس انہیں حراست میں لیتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ (تصاویر: پی ٹی آئی)
سورت کی ایک عدالت سے راہل گاندھی کو ہتک عزت کا مرتکب قراردیتے ہوئے ۲؍ سال کی سزا سنائے جانے کے دوسرے ہی دن انہیں لوک سبھا کی رکنیت کیلئے نااہل قراردینے کے فیصلے سے ملک کے سیکولر حلقوں میں برہمی پھیل گئی ہے۔ ایک طرف جہاں حکومت کے اس اقدام کے خلاف اپوزیشن نے غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک زبان ہوکر مذمت کی ہے وہیں ملک بھر میں کانگریس کارکنوں نے پرزور احتجاج کیا۔ راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت کیلئے نااہل قراردینے کی مذمت کرنے والی پارٹیوں میں ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی، سماجوادی اور بھارت راشٹریہ سمیتی بھی شامل ہیں جو عام طور پر کانگریس اور بی جےپی سے یکساں دوسری اختیار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
جمہوریت کونئی پستی پر پہنچا دیاگیا: ممتا بنرجی
راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کئے جانے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جمہوریت کو نئی پستی پر پہنچا دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے نئے ہندوستان میں اپوزیشن لیڈر بی جے پی کا ہدف بن گئے ہیں ۔راہل گاندھی اور کانگریس کے ساتھ اختلافات کے باوجود ممتا بنرجی اس معاملے میں راہل گاندھی کے ساتھ کھڑی ہوئی نظرآئیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’وزیر اعظم مودی کے نئے ہندوستان میں، اپوزیشن لیڈر بی جے پی کا اہم ہدف بن گئے ہیں۔ جہاں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے بی جے پی لیڈروں کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے، وہیں اپوزیشن لیڈروں کو تقریر کرنے پر برطرف کیا جا رہا ہے۔ آج جمہوریت پستی کی ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔‘‘ ممتا بنرجی کے علاوہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بھی ٹویٹ کرکے راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کیا ۔
رکنیت کی منسوخی فسطائی اقدام: ایم کے اسٹالن
چنئی ڈی ایم کے کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا کیلئے نااہل قرار دیئے جانے کو’’ فسطائی عمل‘‘ اور ’’ترقی پسند جمہوری قوتوں پر حملہ‘‘ قرار دیا ۔ انہوں نے اس فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کی قیادت راہل گاندھی سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہندوستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس کا احساس ہونا چاہیے اور ہمیں متحد ہو کر اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔‘‘
شرومنی اکالی دل نے بھی مذمت کی
؎ شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے من مانی طور پر نااہل قرار دینا صحت مند جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ وطیرہ قدرتی انصاف کے اصول کے خلاف ہے۔ راہل گاندھی کو نااہل قرار دینے میں جلد بازی پر سوال اٹھاتے ہوئے، ایس اے ڈی کے ترجمان ڈاکٹر دلجیت سنگھ چیمہ نے یہاں ایک بیان میں کہاکہ’’عدالت کے فیصلے کے۲۴؍ گھنٹے کے اندر کسی رکن کو نااہل قرار دینا درست نہیں، جبکہ فیصلے کے خلاف اپیل کی کارروائی جاری ہو۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مرکز متعصبانہ اور آمرانہ طریقے سے کام کر رہا ہے۔
’بی جے پی جمہوریت کا قتل کر رہی ہے‘
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کا قتل کررہی ہے اورآئین کا گلا گھونٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی رکنیت چلی گئی، اس سے پہلے ایس پی لیڈر اعظم خان اور محمد عبداللہ اعظم خان کی رکنیت چھین لی گئی ہے۔ کانپور کے ایس پی ایم ایل اے کی رکنیت چھیننے کے لیے افسران کو سازش اور سازش کے تحت لگایا جا رہا ہے۔ سازش اور سازش کے تحت بی جے پی حکومت ایسے معاملات میں عہدیداروں سے لے کر اپوزیشن کے لیڈروں کو پھنساتی ہے جس کی وجہ سے رکنیت ختم ہوجاتی ہے۔‘‘
ملک بھر میں احتجاج، وائیناڈ میں شدید تر
راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دینے کا فیصلہ منظر عام پر آتے ہی ان کے پارلیمانی حلقے وائیناڈ میں بے چینی پھیل گئی۔ ان کے حامیوں اور کانگریس کارکنوں نے وائیناڈ کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان اور گجرات سمیت پورے ملک میں کانگریس کارکنوں اپنے سابق صدر کے خلاف مودی سرکار کے اقدام پر سڑکوں پر اترے اور احتجاج کیا۔

Previous Post

ناسک میں ہندو ہنکار سبھا میں اشتعال انگیزی کا اثر حضرت حسن رانجھے شاہؒ کی درگاہ کو نوٹس

Next Post

کانگریس کا ’جمہوریت بچاؤ ‘مہم چلانے کا اعلان، اپوزیشن کے منظم اتحاد پر زور

Next Post
کانگریس کا ’جمہوریت بچاؤ ‘مہم چلانے کا اعلان، اپوزیشن کے منظم اتحاد پر زور

کانگریس کا ’جمہوریت بچاؤ ‘مہم چلانے کا اعلان، اپوزیشن کے منظم اتحاد پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist