ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کسانوں کو حکومت پر اعتماد نہیں، تحریری حکم کا مطالبہ

Rubina by Rubina
مارچ 18, 2023
in بھارت, سیاست
543 0
0
کسانوں کو حکومت پر اعتماد نہیں، تحریری حکم کا مطالبہ
435
SHARES
354
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چار روز قبل ناسک سے روانہ ہونے والا کسانوں کا لانگ مارچ اس وقت شاہ پور میں مقیم ہے جو ممبئی سے کچھ ہی دور ہے۔ اس سے پہلے کے کسان ممبئی میں داخل ہوں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کسانوں کے ایک وفد سے ملاقات کی اور اسے یہ یقین دلایا کہ حکومت کسانوں کے تمام مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے۔ کسان اپنا لانگ مارچ واپس لے لیں۔ لیکن کسانوں کاکہنا ہے کہ انہیں حکومت پر یقین نہیں ہے اسلئے وہ پہلے تحریری حکم نامہ جاری کرے ۔ اس کے بعد ہی کسان اپنا مارچ واپس لیں گے۔
یاد رہے کہ کسان جمعرات ہی کو شاہ پور میں داخل ہو گئے تھے ۔ لیکن حکومت کی گزارش پر وہ شاہ پور ہی میں ٹھہر گئے اس دوران وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کسانوں کے نمائندوں کو گفتگو کیلئے بلایا۔ تین گھنٹوں کی گفت وشنید کے بعد وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ انہیں کسانوں کی تمام مانگیں منظور ہیں اور وہ جلد ہی اس پر اقدام کریں گے لیکن جمعہ کو کسانوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ انہیں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے الفاظ پر یقین نہیں ہے۔ وہ ایک ہی صورت میں واپس جا سکتے ہی جب حکومت تحریری طور پر ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا حکم نامہ جاری کرے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ نے کسانوں کے وفد سے ملاقات کے بعد اپیل کی تھی کہ کسان اپنا لانگ مارچ واپس لے لیں۔ لیکن کسانوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ’’ ہمیں وزیراعلیٰ کے الفاظ پر یقین نہیں ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ کے حکمنامے کا انتظار کر رہے ہیں جب تک وہ تحریری طور پر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کر لیتے تب تک ہم واپس نہیں جائیں گے ۔ ‘‘ کسانوں نے یہ بھی کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں وہ ممبئی کی طرف کوچ کریں گے۔
واضح رہے کہ ایکناتھ شندے کی اپیل کے فوراً بعد ہی کسان لیڈر جیوا پانڈورنگ گاوت نے بیان دیا کہ جب تک کسانوں کے مطالبات پوری طرح تسلیم نہیں کر لئے جاتے کسانوں کا قافلہ شاہ پور ہی میں قیام کرے گا۔ اور بات نہیں بنی تو ممبئی کی طرف روانہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں جس وفد نے حصہ لیا تھا اس میں اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے قومی صدر اشوک ڈھوولے، سابق رکن اسمبلی جے پی گاوت، کسان سبھا کے ریاستی جنرل سیکریٹری، اجیت نولے، مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے رکن اسمبلی ونود نکولے، کسان سبھا کے لیڈر اور مارک وادی کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری کامریڈ اودئے نارکر،’سیٹو‘ کے قومی نائب صدر ڈاکٹر ڈی ایل کراڈ وغیرہ شامل تھے۔
بارش کے باوجود کسان شاہ پور میں خیمہ زن
یاد رہے کہ بدھ اور جمعرات کی رات مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی ، اسکا اثر کسانوں کے لانگ مارچ پر بھی پڑا لیکن کسان اپنی جگہ ڈٹے ہوئے تھے۔ حالانکہ انہیں شاہ پور میں بارش کے دوران کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے سبب رات میں کسانوں نے اطراف میں زیر تعمیر عمارتوں میں آسرا ڈھونڈا۔ لیکن وہاں اندھیرا تھا۔ بعض خواتین رات میں سونے کیلئے ایک زیر تعمیر عمارت میں داخل ہوئیں لیکن اندھیرے میں انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ اس دوران ایک خاتون پہلے منزلے سے نیچے گر گئی اور زخمی ہوگئی۔ انہیں صبح اسپتال پہنچایا گیا۔ یاد رہے کہ پیدل چلنے کے سبب بیشتر کسانوں کے پیروں میں سوجن آگئی ہے اور بعض کے پیروں میں چھالے پڑ گئے ہیں۔

 

 

Previous Post

چیف جسٹس کو آن لائن ٹرول کرنے کیخلاف اپوزیشن کا صدر جمہوریہ کو خط

Next Post

راہل کو بولنے سے روکنے کیلئے لوک سبھا میں آواز بندی

Next Post
راہل کو بولنے سے روکنے کیلئے لوک سبھا میں آواز بندی

راہل کو بولنے سے روکنے کیلئے لوک سبھا میں آواز بندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist