ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

جونی پنشن اسکیم کی بحالی کے حق میں ریاست گیر احتجاج کے واضح اثرات،سرکاری دفاتر میں سناٹا کام کاج ٹھپ

Rubina by Rubina
مارچ 16, 2023
in دنیا, سیاست
453 0
0
جونی پنشن اسکیم کی بحالی کے حق میں ریاست گیر احتجاج کے واضح اثرات،سرکاری دفاتر میں سناٹا کام کاج ٹھپ
657
SHARES
476
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جونی پنشن بحالی کیلئے ریاست گیر سطح پر جاری تحریک میں مالیگائوں کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے ملازمین نے بھی حصہ لیا۔محکمہ محصول ،محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری ونیم سرکاری شعبہ جات میں کام کرنے والے ملازمین نے جونی پنشن اسکیم کی بحالی کی مانگ کی۔تحریک کے واضح اثرات مالیگائوں کے محصول ڈپارٹمنٹ میں دِکھائی دیئے ۔ پرانت آفس پر مظاہرہ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر شکشک سمنوئے سمیتی ،مادھیمک شکشک سنگھ ،شکشک لوک شاہی اگھاڑی ،تلاٹھی کرمچاری سنگٹھن،ضلع پریشد کرمچاری مہاسنگھ کے عہدیداران واراکین بھی شریک ہوئے۔اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے ۸۰؍ اساتذہ نے اسکول کے گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا ۔آمہی مالیگائونکر سنگٹھن کے صدر نکھل باپوپوار نے کہا کہ جونی پنشن بحالی سے انکار کرنے والی سیاسی جماعتوں کو آئندہ اسمبلی وپارلیمانی الیکشن میں ووٹ نہ دیا جائے۔ منماڑ میں سیٹویونین نے بھی بے مدت بند کا اعلان کردیا ہے۔منماڑ نگرپریشد سمیت کئی سرکاری اداروں سے ملازمین غائب ہیں۔اسی طرح نپھاڑ،لاسل گائوں،ایولہ ، دنڈوری،سرگانہ،کلون ،دیولہ ،سٹانہ ،ناندگائوں اور ضلع ناسک کے شہر ناسک سمیت پورے ضلع میں تحریک کے واضح اثرات دِکھائی دے رہے ہیں۔
دیگلورمیں سرکاری ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
ناندیڑ ضلع کے دیگلور میں مختلف سرکاری ،نیم سرکاری محکوں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین ، تدریسی خدمات پر مامور۲؍ ہزار سے زائد ٹیچر ،وظیفہ یاب اساتذہ کثیر تعدادپرانی پنشن کی بحالی کے حق میں جاری ریاست گیر تحریک میں موجود رہے۔سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے دفتروں میں کام ٹھپ رہا ا ور تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ صبح ۱۰؍ بجے سے تحصیل آفس کے سامنے یہ احتجاجی مظاہرہ شروع کیا گیا۔مظاہرین نے ایک وفد کی شکل میں تحصیلدار سے ملاقات کی اورا نہیں ایک میمورنڈم پیش کرکے ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ۔
سیواگرام اور ساونگی اسپتال انتظامیہ الرٹ
ریاست گیر سرکاری ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر صحت کے نظام کو درہم برہم ہونے سے بچانے کیلئے وردھا ضلع انتظامیہ الرٹ ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں وردھا کے سیواگرام کے کستوربا اسپتال اور ساونگی کے ونوبا بھاوے اسپتال نے پہل کی ہے اور انتظامیہ نے ہڑتال کرنے والوں کو متنبہ کرنے کی کوشش کی ہے۔کلکٹر راہل کرڈیلے، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر سچن تاڈس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر پراڈکر نے صحت کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ اگر ہڑتال طویل ہوتی ہے تو کیا کیا جاسکتا ہے۔میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال سے مریضوں کو تکلیف نہ پہنچے۔ نجی اسپتالوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ۔ ساونگی کے ڈاکٹر ادے میگھے اور ڈاکٹر ابھے گایدھنے نے وضاحت کی کہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
دھولیہ میں دفاتر بند ،مظاہرین کی سڑک پر ریلی
جونی پنشن اسکیم کی بحالی کے حق میں دھولیہ میںبھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ سرکاری دفاتربند پڑے ہیں اور مظاہرین سڑکوں پر جلسہ ا ور ریلیاں کررہے ہیں۔ جونی پنشن اسکیم کیلئے چلائی جارہی ریاست گیر تحریک میں دھولیہ میں دوسرے دن بھی احتجاج جاری رہا۔سرکاری دفاتر میں جن میں عام دنوںمیں ہلچل اور سرگرمیاں نظر آتی ہیں،بند رہے۔ شہر میں کلکٹر کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا گیا اورمظاہرین اپنے موقف اورمطالبہ پر اٹل نظر آئے ۔

 

 

Previous Post

شیو سینا تنازع : سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے گورنر کے رول پر کئی سوال اُٹھائے

Next Post

رمضان آرہا ہے

Next Post
رمضان آرہا ہے

رمضان آرہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist