منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

شیو سینا تنازع : سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے گورنر کے رول پر کئی سوال اُٹھائے

Rubina by Rubina
مارچ 16, 2023
in بھارت, سیاست
564 0
0
شیو سینا تنازع : سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے گورنر کے رول پر کئی سوال اُٹھائے
532
SHARES
362
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شیو سینا کے تنازع پر سپریم کورٹ کی آئینی بنچ میں جاری سماعت میں بدھ کو چیف جسٹس چندر چڈ نے گورنر کے رول پر کافی سخت سوالات کئے۔ انہوںنے گورنر کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا پرسوالوں کی بوچھار کردی۔ چیف جسٹس نے مہاراشٹر کے گورنر سے کہا کہ انہیں فلور ٹیسٹ اس طرح نہیں کرانا چاہئے تھا۔ انہوں نے پوچھاکہ گورنر نے آخر کس بنیاد پر اندازہ لگایا کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟ سی جے آئی نے مزید پوچھا کہ کیا فلور ٹیسٹ کرانے کے لئےجواز موجود تھا ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ شیو سینا کے اندرونی اختلافات کی بنیاد پر گورنر نے کیسے اندازہ لگایا کہ آگے کیا ہوگا اور انہوں نے فلور ٹیسٹ ہی کیوں کروایا؟ ایک طرف پارٹی کے اندر عدم اطمینان اور دوسرا ایوان کے فلور پر اعتماد کا فقدان، یہ ایک دوسرے کی بالکل الٹ باتیں ہیں ۔ گورنر کو کس چیز نے یقین دلایا کہ حکومت ایوان کا اعتماد کھو چکی ہے؟گورنر کو ابتدائی طور پر ان تمام ۳۴؍اراکین اسمبلی کو شیو سینا کا حصہ ماننا چاہئےتھا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات فلور ٹیسٹ کروانے کی بنیاد نہیں ہو سکتے۔ پارٹی کے نئے سیاسی رہنما کے انتخاب کے لئے فلور ٹیسٹ نہیں کرایا جا سکتا۔ پارٹی کا سربراہ کوئی بھی بن سکتا ہے اورجب تک اتحاد برقرار ہے گورنر کا وہاں کوئی کام نہیں ہے۔ یہ سب پارٹی کے اندرونی نظم و ضبط کے معاملات ہیں۔ اس میں گورنر کی مداخلت کی ضرورت نہیں تھی ۔
گورنر کی جانب سے پیش ہونے والے ایس جی تشار مہتا نے کہا کہ ۴۷؍اراکین نے گورنرکو خط لکھا تھا۔ ان میں دیگر پارٹیوں کے دو ایم ایل اے بھی شامل تھے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں پارٹی پر اعتماد نہیں ہے۔ ایسے میں کیا گورنر کے لئے یہ رائے قائم کرنا مناسب نہیں ہوگا کہ حکومت دراصل اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔ اگر وہ فلور ٹیسٹ نہیں کرا سکتے تو وہ کس بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔ ایسے میں گورنر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے۔ ایسی صورتحال میں فلور ٹیسٹ طلب کرنا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے۔ اس جواز پر چیف جسٹس نے مزید برہم لہجے میں کہا کہ ۳؍ سال تک تو یہ۳۴؍ اراکین حکومت میں شامل رہے ، وزیر بھی بنے رہے یعنی ’ ہیپی میریج‘ میں رہے لیکن ایک دن اچانک کہتے ہیں کہ انہیں حکومت پر اعتماد نہیں ہے یعنی یہ ’طلاق ‘ مانگ رہے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے۔ اگر حکومت قائم ہوئے ایک ماہ ہوا ہوتا اور یہ تمام بی جے پی کا دامن تھام لیتے تو اس کا جواز ہوسکتا تھا لیکن ۳؍ سال بعد یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ گورنر کو اس معاملے کے ساتھ ساتھ ایسے تمام معاملات میں بہت محتاط رویہ اختیار کرنا چاہئے کیوں کہ ان کے ایک فیصلے سے منتخب حکومت گرسکتی ہے اور یہ ہماری جمہوریت کے لئے بہت برا دن ثابت ہو سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے اس دوران کپل سبل اور مہیش جیٹھ ملانی کے دلائل کو بھی غور سے سنا اور اس کے بعد یہ سوالات قائم کئے جو انہوں نے تشار مہتا سے پوچھے۔ تشار مہتا کے پاس ان سوالوں کے جواب نہیں تھے لیکن انہوں نے تب بھی بات بنانے کی کوشش کی اس کے جواب میں کچھ دلائل دئیے مگر عدالت نے اسے تسلیم نہیں کیا۔ معاملے کی سماعت جمعرات کو بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔

 

Previous Post

ٹکراؤ شدید، حکومت سخت، اپوزیشن اٹل مگر ای ڈی دفتر جانا دشوار

Next Post

جونی پنشن اسکیم کی بحالی کے حق میں ریاست گیر احتجاج کے واضح اثرات،سرکاری دفاتر میں سناٹا کام کاج ٹھپ

Next Post
جونی پنشن اسکیم کی بحالی کے حق میں ریاست گیر احتجاج کے واضح اثرات،سرکاری دفاتر میں سناٹا کام کاج ٹھپ

جونی پنشن اسکیم کی بحالی کے حق میں ریاست گیر احتجاج کے واضح اثرات،سرکاری دفاتر میں سناٹا کام کاج ٹھپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist