حیدرآباد۔وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کو آج نئی دہلی میں اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب انہوں نے کے سی آر حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف پارلیمنٹ تک مارچ نکالنے کی کوشش کی۔ شرمیلا اپنے حامیوں کے ساتھ پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہی تھیں کہ پولیس نے روک لیا۔ پولیس اور شرمیلا کے حامیوں کے درمیان بحث و تکرار اور دھکم پیل ہوئی۔ وائی ایس شرمیلا نے کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی جانچ کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی یا مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں سے جانچ کا مطالبہ کیا۔ شرمیلا کو پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں بعد میں رہائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کی مالیت کو 38 ہزار کروڑ سے بڑھا کر50 ہزار کروڑ کیا گیا۔