انتخابی سال میں مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے بعد اب عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی راجستھان میں کانگریس میں جاری دھڑے بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گہلوت-پائلٹ گروہ بندی کو نشانہ بنایا ہے۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں اسدالدین اویسی کی مسلسل ریلیوں کے بعد اب پیر کو عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال نے بھی انہیں علاقوں میں سرگرمی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے جے پور کے مسلم اکثریتی پارکوٹ علاقے میں ترنگا ریلی نکال کر شروعات کی۔ بتایاجارہاہے کہ ان دونوں لیڈروں کا ہدف کانگریس کا ووٹ بینک ہے۔
نیوز١٨کی رپورٹ کے مطابق راجستھان ۔پنجاب کی سرحدی ریاست ہے اور AAP کو امید ہے کہ جس طرح اس نے پنجاب میں کانگریس کو شکست دی ہےاسی طرح پارٹی راجستھان میں بھی بڑی تبدیلیاں کر سکے گی۔ جے پور میں پیر کو اروند کیجریوال نے پارکوٹ کے باپو بازار سے اجمیری گیٹ تک ترنگا یاترا نکالی۔ شہر سے گزرنے والے اس رتھ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان بھی ان کے ساتھ تھے۔ جے پور شہر کی دو اسمبلی سیٹیں مسلم اکثریتی ہیں جن پر کانگریس کے مسلم ایم ایل اے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی نظریں جے پور سمیت دیگر شہروں کے اس مسلم شہری ووٹ بینک کو توڑنے پر لگی ہوئی ہیں۔ راجستھان میں کانگریس میں گہلوت پائلٹ کی گروہ بندی کا فائدہ اٹھانے کے لیے کیجریوال راجستھان میں پوری طاقت جھونکنا چاہتے ہیں