ہفتہ, مئی 10, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دہلی کی ادبی و تہذیبی زندگی کا حصہ ہے شنکر شاد مشاعرے

Rubina by Rubina
مارچ 12, 2023
in بھارت, سیاست
345 0
0
دہلی کی ادبی و تہذیبی زندگی کا حصہ ہے شنکر شاد مشاعرے
353
SHARES
378
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آج کی شام شعرو شاعری میں دلچسپی رکھنے والے دہلی والوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ موقع ہے شنکر شاد مشاعرے کا۔یہ ماڈرن اسکول میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ یہ سلسلہ 1954میں شروع ہوا تھا اور تب سے بدستور جاری ہے۔ شنکرشاد مشاعرے میں ساحر لدھیانوی، جاںنثاراختر، کیفی اعظمی، فراق گورکھپوری، علی سردار جعفری، احمدفراز، بیکل اتساہی، راحت اندوری، جاوید اختر جیسے نامور شاعروں نے اپنا کلام پڑھ کر سامعین کی بھرپور داد وتحسین حاصل کی ہے۔ شنکرشاد مشاعرہ شروع سے ہی ماڈرن اسکول کے شنکرہال میں ہورہا ہے۔ ڈی سی ایم گروپ کے چیئرمین لالہ بھرت رام نے اس خاکسار کو 1998 میں اپنے 23سردار پٹیل مارگ کے بنگلے میں بتایا تھا کہ ان کے والد اور ڈی سی ایم گروپ کے فائونڈر چیئرمین لالہ شری رام چاہتے تھے کہ دہلی میں ہر سال شنکرشاد نام سے ایک مشاعرہ ہو۔ انہوں نے مشہور شاعر جوش ملیح آبادی، ہندی کے چوٹی کے ادیب رام دھری سنگھ دینکر، دہلی کے کمشنر وی شنکر اور اپنے کچھ اور کاروباریوں کو اپنے گھرمیں بلایا تھا۔ وہاں پر طے کیا گیا تھا کہ ہر سال ایک مشاعرہ ہو جس میں ہندوستان اور ہوسکے تو پاکستان کے بھی شاعر آئیں۔ تب سے ہی شنکرشاد مشاعرہ چل رہا ہے۔
کون تھے شنکرشاد
لالہ شری رام کو کونسا دہلی والا نہیں جانتا۔ صنعت کار ہونے کے ساتھ ساتھ جنگ آزادی کی تحریک میں وہ گاندھی جی کے ساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے اور ان کے خاندان نے راجدھانی میں شری رام کالج آف کامرس، لیڈی شری رام کالج، شری رام کلاکیندر جیسے شاندار تعلیمی اور ثقافتی اداروں کی شروعات کی تھی۔ لالہ شری رام کے چھوٹے بھائی کا نام تھا لالہ شنکرلال اور ایک بیٹے کا نام تھا مرلی دھرشاد۔ یہ دونوں اردوشاعری میں دخل رکھتے تھے۔ لالہ شنکرلال نے کستوربا گاندھی مارگ والے گھر میں مشاعرے، کوی سمیلن اور بھیم سین جوشی، اللہ رکھا خاں، پنڈت روی شنکر جیسے موسیقی کی دنیا کی بڑی شخصیتیں اپنے فن کا مظاہرہ کری تھیں۔ وہ اسی کوٹھی میں رہتے تھے جہاں اب ہندوستان ٹائمس ہائوس آباد ہے۔ جہاں تک مرلی دھر شاد کی بات ہے تو وہ ڈی سی ایم گروپ میں بھی دلچسپی لیتے تھے۔ لالہ بھرت رام بتاتے تھے کہ ان کے بڑے بھائی مرلی دھر شاد ملک کی تقسیم سے پہلے پاکستان کے اوکاڑا شہر کی ڈی سی ایم مل کے مینجمنٹ کو دیکھتے تھے۔ ان کا ایک ہوائی حادثہ میں انتقال ہوگیا تھا۔ یہ 1951کی بات ہے۔ لالہ بھرت رام اور ان کے چھوٹے بھائی لالہ چرت رام نے اپنے بھتیجے لالہ بنسی دھر کو اپنے بیٹے کی طرح ہی اہمیت دی اورسمجھا۔ لالہ چرت رام کی بیوی سمرتا چرت رام نے شری رام سینٹر قائم کیا تھا۔
شنکر-شاد مشاعرے میں دلیپ کمار
شنکرشاد مشاعرہ میں شرکت کرنے والوں کو آج دلیپ کمار کی کمی بے شک کھلے گی۔ وہ بار بار اس مشاعرے کے مہمان خصوصی ہوا کرتے تھے۔ انہیں مشاعرے کے بیچ میںنظامت کرنے والے ان سے اظہار خیال کی بھی درخواست کردیتے تھے۔ گستاخی معاف، جب اپنی نفیس اردو میں بولتے تھے تو سماں بندھ جایا کرتا تھا۔ وہ تمام شاعر حضرات پر بھاری پڑتے تھے۔ وہ بیچ بیچ میں بھی ہندی اور پنجابی میں بھی بولتے تھے۔ ان کی سامعین کی نبض پر بھی گہری پکڑ تھی۔ انہیں پتہ ہوتا تھا کہ دہلی میں پنجابی سماج خوب ہے۔ ظاہر ہے کہ ان کی تقریر سن کر سامعین نہال ہوجایا کرتے تھے۔ وہ جس پنجابی میں بولتے تھے اسے ہندکو کہہ سکتے ہیں۔ یہ پنجابی زبان کی بولی مانی جاتی ہے۔
اسی طرح سے جیسے سرائیکی یا پٹھواری ہوتی ہے۔ اس کو آزاد زبان نہیں قرار دیا جاسکتا۔ شنکرشاد مشاعرے میں شاعروں کے تازہ کلام سننے کے لئے خشونت سنگھ، روح افزا والے حکیم عبدالحمید، دہلی کے چیف ایگزیٹو کونسلر جگ پرویش چندر، مصنف پران نیول، صحافی اور ایڈیٹر کلدیپ نیر سمیت سیکڑوں دہلی والے دیر رات تک بیٹھا کرتے تھے۔ علی گڑھ کے ممتاز تاریخ داں ڈاکٹر عرفان حبیب بھی تشریف لاتے تھے۔ مشاعرے کی نظامت کی ذمہ داری کنور مہندرسنگھ بیدی کے کندھوں پر ہواکرتی تھی۔ گلزار دہلوی کی بھی کوشش رہتی تھی کہ انہیں مشاعرے کی نظامت مل جائے پر یہ ہونہ سکا۔

Previous Post

کشیدگی سے نجات کی حکمت عامل کی منتظر

Next Post

ایجنسیوں کا غلط استعمال ، بی جے پی کا بھی کانگریس جیسا انجام ہوگا: اکھلیش

Next Post
ایجنسیوں کا غلط استعمال ، بی جے پی کا بھی کانگریس جیسا انجام ہوگا: اکھلیش

ایجنسیوں کا غلط استعمال ، بی جے پی کا بھی کانگریس جیسا انجام ہوگا: اکھلیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist