ایک بیان کے مطابق جموں اور کشمیر اسٹوڈنٹس اسوسیشن (جے کے ایس اے) نے دہلی لفٹنٹ گورنر ونئے سکسینہ کے دفتر سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی ہے
نئی دہلی۔پولیس کے مطابق جنوبی دہلی کے نیو فرینڈس کالونی میں کرایہ پر بحث کے بعد ایک اٹورکشہ ڈرائیور نے تیز دھار اوزار سے ایک 22سالہ کشمیر اسٹوڈنٹ پر مبینہ حملہ کیاہے۔ پ
ولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی شناخت مہرین ریاض کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون شان باغ کے نور نگر سے نیو فرینڈ کالونی میں سی سی مارکٹ کے لئے اٹورکشہ لیاتھا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساوتھ ایسٹ)راجیش ڈیو نے کہاکہ ”مارکٹ پہنچنے کے بعد کرایہ کو لے کر مذکورہ عورت او ر اٹورڈرائیور کے درمیان میں بحث ہوئی۔ اس کے بعد مشتعل اٹوڈرائیور نے اس پر تیز دھار چیز سے حملہ کردیا۔
اسے پیٹ کے نچلے حصے میں چوٹیں ائیں“۔ایک پولیس افیسر نے کہاکہ ابتدائی جانچ میں اس بات کا انکشاف ہواہے کہ کرایہ کی ادائیگی کے طریقہ کار پر واقعہ پیش آیاہے۔
مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ مبینہ ڈرائیور نے نقد رقم کی مانگ کی‘ وہیں متاثرہ ان لائن طریقہ سے ادائیگی کرنا چاہا رہی تھی‘ تاہم تحقیقات کی جارہی ہے۔ ڈی سی پی نے کہاکہ عورت کی شکایت پر ائی پی سی کی دفعات324اور 506کے تحت این ایف سی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈرائیور کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ایک بیان کے مطابق جموں اور کشمیر اسٹوڈنٹس اسوسیشن (جے کے ایس اے) نے دہلی لفٹنٹ گورنر ونئے سکسینہ کے دفتر سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔
Kashmiri Student Attack in Delhi: J&K Students Association takes up matter with Delhi LGs’ Office, DCP South East
Says, FIR No. 96/23 U/S 324 /506 IPC has been registered, Massive manhunt launched to nab the Culprit@ANI @PTI_News @IndianExpress @TimesNow @HindustanTimes pic.twitter.com/SV6rbFxjX6
— J&K Students Association (@JKSTUDENTSASSO) March 7, 2023
ہولی فیملی کالج برائے نرسنگ سے مذکورہ اسٹوڈنٹ ایک میڈیکل ڈگری کی پڑھائی کررہی ہیں۔ اس میں کہاگیا ہے کہ این ایف سی دہلی کے قریب میں ایک اٹوڈرائیور نے اس پر تیزدھار ہتھیا ر سے حملہ کیاہے۔