پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

چین-امریکہ: کس میں ہے کتنا دم؟

Rubina by Rubina
فروری 17, 2023
in دنیا, سیاست
765 0
0
چین-امریکہ: کس میں ہے کتنا دم؟
654
SHARES
348
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ محسوس کر لیا تھا کہ اب چین کے خلاف واضح موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اسی لیے چین سے ٹریڈوار چھیڑنے کے ساتھ امریکہ نے تائیوان کو اہمیت دینی شروع کی۔ امریکہ کی یہ نئی پالیسی بائیڈن بھی آگے بڑھا رہے ہیں اورایسا لگتا ہے کہ ان کے بعد آنے والے امریکی صدور بھی اس پالیسی کو بدلیں گے نہیں، کیونکہ امریکیوں کی طرف سے چین کے خلاف جنگ کرنے کی آواز اٹھنے لگی ہے اور کب کون سا واقعہ امریکہ اور چین کو میدان جنگ میں لے آئے، یہ کہنا مشکل ہے۔ امریکہ کی بری فوج کے ساتھ فضائیہ اور بحریہ بھی کافی مضبوط ہے مگر سمجھا جاتا ہے کہ ادھر کے برسوں میں چین نے بھی بحریہ کو کافی مضبوط کر لیا ہے اور سمندر میں امریکہ کا اس سے ٹکر لینا آسان نہیں ہوگا۔ بری فوج کے معاملے میں روس کافی مضبوط ہے، کیونکہ سب سے زیادہ ایٹم بم اسی کے پاس ہیں اور اس کے بعد ہی امریکہ کا نمبر آتا ہے، البتہ فضائیہ کے معاملے میں چین اور روس پر امریکہ کو برتری حاصل ہے، اس لیے کسی بھی جنگ میں امریکہ کی پوزیشن مستحکم رکھنے میں اس کی فضائیہ کے ہی زیادہ اہم رول نبھانے کی توقع ہے۔
بات اگر امریکہ اور چین کے دفاعی بجٹ کی کی جائے تو 2020 میں امریکہ کا 778 ارب ڈالر اور چین کا 252 ارب ڈالر دفاعی بجٹ تھا۔ اگر جی ڈی پی میں دیکھیں تو 2020 میں امریکہ نے جی ڈی پی کا 3.74 فیصد اور چین نے 1.75 فیصد دفاع پر خرچ کیا تھا۔ 2019تک امریکہ کے پاس تقریباً 1,388,000 اور چین کے پاس 2,535,000 مسلح فوجی تھے۔ زیادہ ایٹم بم رکھنے کے معاملے میں امریکہ دوسرے اور چین چوتھے نمبر پر ہے۔ امریکہ کے پاس 5,113 اور چین کے پاس 250 ایٹم بم ہیں۔ ایٹم بموںکے علاوہ بھی دونوںملکوں کے پاس کئی جدید ہتھیار ہیں اور وہ مسلسل نئے ہتھیار بنانے اورخود کو مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
بحریہ کے جنگی جہازوں کے معاملے میں چین نے امریکہ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اس کے باوجود وہ اپنی بحریہ کو مسلسل زیادہ سے زیادہ مضبوط بنا رہا ہے۔ خود امریکی بحریہ یہ پیش گوئی کر چکی ہے کہ 2020سے 2040کے درمیان چین بحریہ کے جہازوں میں مزید 40فیصد کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ چین ایسا کیوںکر رہا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ چین جانتا ہے،دنیا کی 75 فیصد سے زیادہ تجارت سمندر کے راستے ہوتی ہے۔ وہی ملک اقتصادی طور پر خوش حال رہتا ہے جو سمندر پرراج کرتا ہے۔ اسی لیے وہ بحریہ کو زیادہ مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ بحریہ کو زیادہ مضبوط کرنے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ بحیرۂ شرقی چین میں علاقوں پر قبضے کے سلسلے میں اس کا تنازع جاپان اور جنوبی کوریا سے ہے تو بحیرۂ جنوبی چین میں اس کا تنازع کئی ملکوں سے ہے۔ ان میں تائیوان اور برونئی بھی ہیں، ملیشیا اورانڈونیشیا بھی۔ مختلف ملکوں کے دفاعی بجٹ کو دیکھ کر بھی یہ لگتا ہے کہ چین دفاع کے معاملے میں امریکہ کوپیچھے چھوڑدینے کے لیے بے چین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ کے دفاعی بجٹ کے اتنا تو اس کا دفاعی بجٹ نہیں ہے مگرامریکہ کے بعد چین کا دفاعی بجٹ ہی سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد ہندوستان، پھر روس اور پھر برطانیہ اور اس کے بعد جاپان کا نمبر آتا ہے۔ تب فرانس اور سعودی عرب کا۔ اس کے بعد جرمنی اور جنوبی کوریا کالیکن تنہا چین کا بجٹ جاپان، فرانس، سعودی عرب،جرمنی اور جنوبی کوریا کے مجموعی دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اگر امریکہ اور چین کے درمیان جنگ ہوئی تووہ کیسی جنگ ہوگی۔

Previous Post

معراج ِنبیؐ اورپیغامِ معراج

Next Post

یوکرین جنگ نے توڑا امریکہ کا بھرم

Next Post
یوکرین جنگ نے توڑا امریکہ کا بھرم

یوکرین جنگ نے توڑا امریکہ کا بھرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist