اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اردو اکادمی دہلی میں پروفیسر ابن کنول کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی نشست

Rubina by Rubina
فروری 14, 2023
in بھارت, تعلیم
765 0
0
اردو اکادمی دہلی میں پروفیسر ابن کنول کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی نشست
654
SHARES
158
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، اردو کے معروف افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، خاکہ نگار، ناقد اور محقق پروفیسر ابن کنول (ناصر محمود کمال) کے انتقال پر آج اردو اکادمی، دہلی کے دفتر میں ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی، جس میں اکادمی کے جملہ اسٹاف شریک تھے۔
اس موقع پر سکریٹری اردو اکادمی، دہلی محمد احسن عابد نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ابن کنول کا تعلق ایک علمی و ادبی گھرانے سے تھا، آپ کے والد کنول ڈبائیوی ایک قومی شاعر تھے، اسی مناسبت سے آپ نے اپنا قلمی نام ابن کنول تجویز کیا اور اسی نام سے مشہور ہوئے۔پروفیسر ابن کنول، سابق صدر شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی کے سینئر استاد کی حیثیت سے طلبہ واساتذہ میں یکساں مقبول تھے۔ ان کی نگرانی میں تقریباً 38 پی ایچ ڈی اور ایم فل کے مقالے تحریر کیے گئے۔وہ دہلی یونی ورسٹی میں تقریباً 37 سال درس و تدریس سے وابستہ رہے اور پچھلے سال سینئر پروفیسر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے،اب ان کے جونیئر اساتذہ اور ان کے نگرانی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کرنے والے اسکالرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے کام کو آگے بڑھائیںاور ان کا نام مزید روشن کریں۔اردو ادب کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اردو کی خدمت کے حوالے سے ہی وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں وائیوا کے لیے گئے تھے جہاں انھیں دل کا دورہ پڑا اورانھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہوسکے اور اپنے مالکِ حقیقی سے جاملے۔ ان کی تقریباً دو درجن سے زیادہ کتابیں منظرِعام پر آچکی ہیں جن میں تحقیق و تنقید، افسانے، ڈرامے، خاکے اور انشائیے شامل ہیں۔انھیں داستان کی تنقید میں ایک امتیاز حاصل تھا۔ ہم عصر افسانہ نگاروں میں جن لوگوں نے اپنے منفرد لب و لہجہ کی وجہ سے اردو دنیا میں اپنی پہچان بنائی ہے ان میں پروفیسر ابن کنول کا نام سر فہرست تھا۔ ابن کنول کے افسانوں کی سب سے اہم خصوصیت جو ان کو دوسرے افسانہ نگاروں سے ممتاز کرتی ہے وہ داستانوی رنگ و آہنگ ہے۔ ابن کنول کے افسانوں میں داستانوی ادب کے اثرات بہت واضح نظر آتے ہیں۔ داستان ان کا پسندیدہ موضوع رہا ہے،اسی وجہ سے داستانوی زبان ان کی لفظیات پر حاوی رہی ہیں۔
سکریٹری اکادمی نے کہا کہ اردو اکادمی، دہلی سے ان کا رشتہ اکادمی کے ابتدائی دنوں سے ہی بہت گہرارہا ہے۔ اکثر سمیناروں اور دیگر پروگراموں میں انھیں مدعو کیا جاتا تھا اور ان کے مشوروں پر غور کیا جاتا تھا۔ اردو اکادمی، دہلی نے 2008 میں انھیں اکادمی کا تخلیقی نثر کا ایوارڈ پیش کیا تھا۔ اکادمی نے گزشتہ سال ان سے داغ دہلوی پر مونوگراف لکھنے کی گزارش کی تھی جسے انھوں نے قبول کرکے اکادمی کو بروقت برائے اشاعت بھجوادیا تھا۔یہ مونوگراف طباعت کے مراحل میں ہے۔ اس موقع پر اکادمی کے سکریٹری اور اسٹاف نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے اللہ تعالیٰ سے صبر جمیل کی دعا کی۔

Previous Post

حادثات میں اضافے کے اسباب اورحل

Next Post

جامعہ ملیہ ا سلامیہ میں ’کیرئیر آپشن کے طور پر فوج‘ کے موضوع پر ترغیباتی ٹاک کا انعقاد

Next Post
جامعہ ملیہ ا سلامیہ میں ’کیرئیر آپشن کے طور پر فوج‘ کے موضوع پر ترغیباتی ٹاک کا انعقاد

جامعہ ملیہ ا سلامیہ میں ’کیرئیر آپشن کے طور پر فوج‘ کے موضوع پر ترغیباتی ٹاک کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist