لکھنؤ: رام چرت مانس کی کچھ چوپائیوں پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ایس پی لیڈر سوامی پرساد موریہ نے پی ایم نریندر مودی اور صدر مرمو کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے پی ایم سے اپیل کی ہے کہ وہ رام چرت مانس کے ان دوہوں میں ترمیم کریں یاپابندی لگائیں۔
سوامی پرساد موریہ نے ٹویٹ کیا، ’’رام چرت مانس کے چند دوہوں کے قابل اعتراض حصوں میں ترمیم/پابندی کرنے کا خط جس میں تمام خواتین، قبائلی، دلت اور پسماندہ لوگوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماجی، مذہبی سطح پر تذلیل کی جاتی ہے اور ان کا متاثرہ طبقہ کو احترام دلانے کے لیے ” صدر اور وزیر اعظم کو بھیجا گیا۔”
انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا، "کچھ لوگ مانس کے کچھ قابل اعتراض حصوں کو تبدیل کرنے اور ان پر پابندی لگانے کے مطالبے کو شری رام،ہندو دھرم اور رام چرت مانس سےجوڑ کر معاملے کو بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے ہی لوگ دلت خواتین اور آدیواسی پر مشتمل 97% آبادی کے احترام کے خلاف ہیں ۔”