پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سب سے زیادہ کمانے والی ہندوستانی زبانوں کی فلمیں

Rubina by Rubina
فروری 6, 2023
in بھارت, دنیا, سنیما
987 0
0
سب سے زیادہ کمانے والی ہندوستانی زبانوں کی فلمیں
654
SHARES
374
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہندی فلموں کی بادشاہت برقرار ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج بھی سب سے زیادہ کمانے والی فلم ’دنگل‘ ہندی فلم ہی ہے۔ اس کے علاوہ کمائی کے لحاظ سے ٹاپ 10 ہندوستانی فلموں میں 6 ہندی فلمیں ہیں۔ بات اگر دیگر زبانوں کی کی جائے تو جنوبی ہند کی زبانوں میں، خاص کر تمل، تیلگو اور کنڑ میںفلمیں زیادہ کما رہی ہیں۔ اس کے بعد نمبر ملیالم کا آتا ہے۔ مراٹھی کی بھی ایک فلم 100 کروڑ رپے سے زیادہ کما چکی ہے۔ آئیے، ایک نظر ڈالتے ہیں ہندوستان کی مختلف زبانوں میں بننے والی فلموں پر۔ اَسمیا کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم ’رتناکر‘ ہے۔ 2019میں ریلیز ہوئی اس فلم نے 9.25 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ بنگلہ میں فلموں کی کمائی سے زیادہ اسے بہتر انداز میں بنانے پر توجہ دی جاتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بنگلہ فلموں کی عالمی شہرت کے باوجود کوئی بھی بنگلہ فلم 100 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ نہیں کما سکی ہے۔ سب سے زیادہ کمانے والی بنگلہ فلم ’ایمیزون ابھیان‘ ہے۔ 2017 میں ریلیز ہوئی اس فلم نے 48.63 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ بنگلہ کی دوسری سب سے زیادہ 15 کروڑ روپے کمانے والی فلم ’چندر پہاڑ‘ ہے اور ان دونوں فلموں کے ہدایت کار کملیشور مکھرجی ہیں۔ ادھر کے برسوں میں بھوجپوری فلموں کی مقبولیت بڑھی ہے۔ ان کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے مگر یہ کہنے میں تامل نہیں ہونا چاہیے کہ پہلے کی بھوجپوری فلموں میں جو گاؤں اور سماج نظر آتا تھا، تہذیب و ثقافت کا خیال کیا جاتا تھا، وہ اب نہیں کیا جاتا۔ آج کی بیشتر فلمیں زیادہ پیسے کمانے کے لیے ہی بنائی جا رہی ہیں۔ سب سے زیادہ کمانے والی بھوجپوری فلم ’سسورا بڑا پیسے والا‘ ہے۔ 2003 میں ریلیز ہوئی یہ فلم 9 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی تھی۔ سب سے زیادہ کمانے والی گجراتی فلم ’چال جیوی لائیے‘ ہے۔ 2019میں ریلیز ہوئی اس فلم نے 60 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم ’دیش رے جویا دادا پردیش جویا‘ نے 22 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ ہندی کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم ’دنگل‘ ہے۔ کنڑ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم ’کے جی ایف: چیپٹر2‘ ہے۔ یہ کنڑ فلم 1,200 کروڑروپے سے زیادہ کما چکی ہے۔کنڑ کی 7 فلمیں 100 کروڑ سے زیادہ، 3 فلمیں 250 کروڑ سے زیادہ کما چکی ہیں اور یہ تینوں فلمیں ہدایت کار پرشانت نیل کی ہیں۔ ملیالم کی اب تک 7 فلمیں 100 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کما چکی ہیں۔ سب سے زیادہ کمانے والی ملیالم فلم ’لوسیفر‘ ہے۔ 2019کی اس فلم نے 175 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ مراٹھی کی اب تک صرف ایک فلم 100کروڑ یا اس سے زیادہ کما سکی ہے اور وہ ہے، 2016میں ریلیز ہوئی ’سیراٹ‘ ۔ اس نے 110 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ 2011کی ’بلونگا ٹوکا‘ اڑیہ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی۔ اس نے 4 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ 2018کی ’کیری آن جٹا2‘ 57.67 کروڑ روپے کماکر سب سے زیادہ کمانے والی پنجابی فلم بنی۔ 1,810 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ ’باہو بلی 2: دی کن کلوزن‘ سب سے زیادہ کمانے والی تمل فلم بنی۔ ٹاپ 10 تمل فلموں میں 10 ویں نمبرپر ’میرسل‘ بھی 260 کروڑ کما چکی ہے۔ ’باہو بلی 2: دی کن کلوزن‘ہی سب سے زیادہ کمانے والی تیلگو فلم بھی ہے۔ ٹاپ 10 تیلگو فلموں میں 10 ویں نمبرپر ’والٹائرویریّا‘ بھی 212.40 کروڑ کما چکی ہے۔ ان اعداد و شمار سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ کمائی کے معاملے میں ہندی فلموں کے بعد تمل، تیلگو، کنڑ فلموں کا نمبر آتا ہے اور اس کے بعد ہی دیگر ہندوستانی زبانوں کی فلموں کا نمبر آتا ہے۔

Previous Post

میئر کا انتخاب ایک بار پھر ٹلا، ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی ملتوی

Next Post

ہمت ہے تو۔۔۔موریہ کا بھاگوت کو چیلنج

Next Post
ہمت ہے تو۔۔۔موریہ کا بھاگوت کو چیلنج

ہمت ہے تو۔۔۔موریہ کا بھاگوت کو چیلنج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist