پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

امرتکال کا پہلا بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرے گا: مودی

Rubina by Rubina
فروری 1, 2023
in بھارت, سیاست
543 0
0
امرتکال کا پہلا بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرے گا: مودی
332
SHARES
671
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امرت کال کے پہلے مالی سال 2023-24 کا بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے عظیم عہد کو پورا کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنائے گا اور اس میں پسماندہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ پر اپنے پہلے ردعمل میں مسٹر مودی نے کہا “یہ بجٹ پسماندہ لوگوں کو ترجیح دیتا ہے اور آج کے پرامید سماج ، گاؤں کے غریبوں، کسانوں ، متوسط ​​طبقے اور سبھی کے خوابوں کو پورا کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم وشوکرما کوشل سمان اور پی ایم وکاس کروڑوں وشوکرما کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر کروڑوں وشوکرما جو اپنے ہاتھوں میں اوزار اور سامان لے کر سخت محنت کرتے ہیں وہ اس ملک کے معمار ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ تخلیق کرنے والے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اس بجٹ ک ے انتظامات کوآپریٹیو کو دیہی معیشت کی ترقی کا محور بنا ئیں گے۔ حکومت نے کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کے سب سے اناج بھنڈار کی اسکیم تیار کی ہے اور بجٹ میں نئی ​​پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے فروغ کے لیے ایک پرجوش منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت کا فائدہ اب زرعی شعبے میں حاصل کرنا ہے، اس لیے بجٹ میں اب کسانوں کے لیے عوامی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے ۔ مسٹر مودی نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں صحت مند مستقبل، سبز ترقی، سبز معیشت، سبز بنیادی ڈھانچہ اور سبز روزگار کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ بجٹ میں کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ قرضوں کی سہولت میں اضافہ اور اصلاحات کی مہم کو آگے بڑھایا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے کے اضافی قرض کی ضمانت فراہم کرکے اور مائیکرو یونٹس اور پیشہ ور افراد کے لیے تخمیہ پر مبنی ٹیکس کی حد میں اضافہ کرکے ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
مسٹر مودی نے یہ بھی کہا کہ حکومت متوسط ​​طبقے کے ساتھ ہے۔ متوسط ​​طبقہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ متوسط ​​طبقے کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری حکومت نے گزشتہ برسوں میں بہت سے فیصلے کیے ہیں۔ زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ذاتی انکم ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی ہے اور ٹیکس ریفنڈ کو آسان، شفاف اور تیز کردیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں اور کسانوں کے خواب پورے کرے گا۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر 10 لاکھ کروڑ روپے کی بے مثال سرمایہ کاری روزگار کے مواقع میں بڑے پیمانے پر توسیع کا باعث بنے گی۔

Previous Post

عام بجٹ 2023-24 کی جھلکیاں

Next Post

قدرتی طریقے پر زراعت کے لیے ایک کروڑ کسانوں کی مدد کی تجویز

Next Post
قدرتی طریقے پر زراعت کے لیے ایک کروڑ کسانوں کی مدد کی تجویز

قدرتی طریقے پر زراعت کے لیے ایک کروڑ کسانوں کی مدد کی تجویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist