ہفتہ, مئی 10, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں یہودی سڑکوں پر اترے

Rubina by Rubina
جنوری 16, 2023
in دنیا, سیاست
654 0
0
نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں یہودی سڑکوں پر اترے
543
SHARES
362
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے ہفتہ کی ٹھنڈی رات کو نیتن یاہو کی نئی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر کے گرما گرمی پیدا کر دی۔ تقریباً ۲۰ ہزار مظاہرین نئی اسرائیلی حکومت کی عدلیہ مخالف سمجھی جانے والی مجوزہ قانون سازی کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔احتجاج کے اسرائیلی دارالحکومت میں سب سے بڑا اکٹھ نظر آیا جبکہ دوسرے شہروں میں بھی اسی طرح کے مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ احتجاج کرنے والوں کا موقف ہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت عدالتی فیصلوں کو ختم کرنے ، مقدمات کو ختم کرنے کا اقدام حکومت پر عدالتی بالا دستی کا خاتمہ چاہتی ہے۔ تاکہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات کا ٹرائل رکوا سکے اور بعض کابینہ ارکان کی سزائیں ختم کرانے کے لیے راہ ہموار کر سکے۔یہ اسرائیلی مظاہرین کی ججوں کی تقرری کے معاملے کو بھی حکومتی کنٹرول میں دینے کے لیے قانونی تبدیلی کے بھی خلاف ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے اسرائیل میں جمہوریت کا قتل ہو جائے گا۔ نیتن یاہو حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے ہفتے میں ہی ان ترامیم کا اعلان کر دیا تھا۔ جس پر مسلسل احتجاج اور تنقید کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کی موجودہ چیف جسٹس، موجودہ اٹارنی جنرل حکومت کی مجوزہ ترامیم اور عدالتوں کے خلاف ارادوں پر کھل کر تنقید کر چکے ہیں جبکہ ایک سابق چیف جسٹس نے بھی ان ترامیم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ ان ترامیم کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے نئے وزیر قانون و انصاف ان ترامیم کا دفاع کر رہے ہیں۔ وزر انصاف کا کہنا ہے کہ چند غیر منتخب ججوں کو منتخب حکومت پر اختیارات کیسے دیے جا سکتے ہیں۔ ان کے خیال میں اس سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔تاہم ان کی پارلیمنٹ میں پیش کردہ ترامیم کے خلاف مسلسل عوامی احتجاج سامنے آنے لگا ہے۔ یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں شدید تر ہو نے کا خدشہ ہے۔
ہفتے کی رات ہونے والے احتجاج میں میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی تعداد بیس ہزار تھی اور وہ اسرائیلی پرچم کے علاوہ انصاف کے حق میں پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے۔سردی کے باوجود رات کے وقت اتنی بڑی تعداد میں مظاہرین کا سڑکوں پر نکلنا اور انصاف کے لیے کھڑے ہونا غیر معمولی ہے۔ پولیس کو بین گویر نے سختی کا حکم دیا تھا کہ اگر یہ مظاہرین کہیں بھی سڑکوں کو بلاک کریں یا امن و امان کو خراب کریں تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔اس احتجاج کا اعلان سامنے آنا پر بھی حکومت کے عہدے داروں نے اس طرح کی سختی کرنے کا انتباہ کیاتھا ۔ تاہم فوری طور پر کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

Previous Post

راولپنڈی میں وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

Next Post

ایل جی پر جم کر برسے کیجریوال ،کہا بیگانی شادی میں۔۔۔۔

Next Post
ایل جی پر جم کر برسے کیجریوال ،کہا بیگانی شادی میں۔۔۔۔

ایل جی پر جم کر برسے کیجریوال ،کہا بیگانی شادی میں۔۔۔۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist