جمعرات, مئی 8, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

حیدرآباد دکن کے آخری فرمانروا نواب میر عثمان علی خان کے پوتے کا ترکی میں انتقال

Rubina by Rubina
جنوری 15, 2023
in بھارت, سیاست
672 0
0
حیدرآباد دکن کے آخری فرمانروا نواب میر عثمان علی خان کے پوتے کا ترکی میں انتقال
545
SHARES
259
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد: سابق ریاست حیدرآباد دکن کے آخری فرمانروا آصف سابع نواب میر عثمان علی خان کے پوتے آصف جان ثامن نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کا ترکی کے استنبول میں گزشتہ شب انتقال ہو گیا۔ میر برکت کے انتقال کے ساتھ ہی حیدرآباد میں سوگ کی لہر دیکھی گئی۔
میر برکت علی خان کی عمر 90 برس تھی اور حیدرآباد میں تدفین کی ان کی خواہش کے مطابق ان کی میت 17 جنوری کو حیدرآباد لائی جائے گی۔ ان کا جسد خاکی چومحلہ پیلیس میں آخری دیدار کے لئے رکھا جائے گا، جبکہ تدفین مکہ مسجد میں عمل میں آئے گی، جہاں آصف جاہی حکمران، ان کے ارکان خاندان مدفون ہیں۔
مکرم جاہ کے والد پرنس آف برار نواب میر حمایت علی خان اعظم جاہ بہادر آصف جاہی خاندان کے مکہ مسجد میں مدفن آخری شخصیت تھی۔ ان کے بعد ان کے فرزند مکرم جاہ کی اسی تاریخی مکہ مسجد میں تدفین عمل میں آئے گی۔ اعظم جاہ کا انتقال 1970میں 63 برس کی عمر میں ہوا تھا۔ مکرم جاہ بہادر ترکی کی خلافت عثمانیہ کے آخری تاجدار سلطان عبد المجید کے نواسہ ہوتے ہیں۔
مکرم جاہ بہادر کی پیدائش فرانس کے شہر نیس میں 1933میں ہوئی تھی اور نواب میرعثمان علی خان نے ان کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔ 1967 میں ان کے انتقال کے بعد مکرم جاہ بہادر کی مسند نشینی کی تقریب حیدرآباد کے مشہور چومحلہ پیالیس میں منعقد ہوئی تھی۔ مکرم جاہ بہادر کافی عرصہ سے استنبول میں مقیم تھے۔ ان کی پہلی اہلیہ پرنسس اسری کے بطن سے ان کو ایک لڑکا پرنس عظمت جاہ اور ایک لڑکی پرنسس شیکیار ہیں۔ پرنسس اسری حیدرآباد میں تمام امور اور اثاثہ جات کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ توقع ہے کہ میت میں پرنسس اسری، پرنس عظمت جاہ اور پرنسس شیکیار شرکت کریں گے۔

Previous Post

نیپال میں لینڈنگ کے دوران طیارہ تباہ ،64لاشیں برامد

Next Post

"نتیش اب بوجھ” بی جے پی نے کہا ،این ڈی اے کے دروازے ان پر بند

Next Post
"نتیش اب بوجھ” بی جے پی نے کہا ،این ڈی اے کے دروازے ان پر بند

"نتیش اب بوجھ” بی جے پی نے کہا ،این ڈی اے کے دروازے ان پر بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist