نئی دہلی:بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو دہلی پولیس نے بندوق کا لائسنس دیا ہے۔ انہوں نے دہلی پولیس سے اپیل کی تھی کہ ان کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس لیے اپنے دفاع کے لیے بندوق رکھنے کی اجازت درکار ہے۔ پولیس نے ان کی درخواست قبول کر لی ہے۔
دینک بھاسکر کے مطابق نوپور شرما کو بندوق کا لائسنس مل گیا: پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے متنازعہ تبصرے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
گزشتہ سال 26 مئی کو انہوں نے ایک ٹیلی ویژن مباحثے میں پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور پرتشدد واقعات ہوئے تھے۔ اس بیان سے ناراض ہو کر کئی لوگوں نے مبینہ طورپر سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں
سپریم کورٹ نے بھی نوپور کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا۔سپریم کورٹ نے ان سے اس بیان پر معافی مانگنے کو بھی کہا تھا۔ عدالت نے کہا کہ نوپور نے ٹیلی ویژن پر ایک خاص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تبصرہ کیا۔ اس نے لوگوں کے جذبات بھڑکائے ہیں اور ملک بھر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار نوپور شرما ہیں