ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

کنٹینرز ریلیز نہ کرنے پر کراچی میں تاجروں کا اسٹیٹ بینک کے باہر دھرنا

Rubina by Rubina
جنوری 12, 2023
in دنیا, سیاست
543 0
0
کنٹینرز ریلیز نہ کرنے پر کراچی میں تاجروں کا اسٹیٹ بینک کے باہر دھرنا
344
SHARES
450
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: ملک میں زرمبادلہ کی کمی کے باعث لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) نہ کھولنے کے خلاف شہر قائد میں تاجر سڑکوں پر نکل آئے اور اسٹیٹ بینک کے باہر دھرنا دے دیا۔
بینکوں کی ترسیلی قبولیت کی دستاویز، ایل سیز کی عدم قبولیت کے خلاف کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور ٹمبر مارکیٹ کی تمام دکانیں بند رہیں۔
آل سٹی تاجر اتحاد اور آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین شرجیل گوپلانی نے کہا کہ لکڑی کے 700کنٹینرز 45دن سے بندرگاہوں پر کلئیرنس کے منتظر ہیں، مزید 2000کنٹینرز سمندری راستے میں ہیں جو پاکستان پہنچنے والے ہیں، اسٹیٹ بینک کے عدم تعاون کے خلاف ٹمبر کی 1600 دکانیں احتجاجا بند کردی گئی ہیں۔
ٹمبر مارکیٹ کے بیوپاریوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکاء نے لکڑی کی تجارت بچاؤ، ڈالر دو کے نعرے لگائے۔ انہوں نے تاجر اور معیشت بچاؤ کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ احتجاجی ریلی کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
مظاہرین نے مارکیٹ میں قائم مختلف بینکوں کی شاخوں کو بھی بند کرادیا اور علاقے کے 16 بینکوں کے مینجرز کو تالے تھما دیے۔
ٹمبر بیوپاریوں کی ریلی کراچی چیمبر کے باہر پہنچی اور چیمبر عہدیداروں کے خلاف احتجاج کیا۔ انتظامیہ نے کراچی چیمبر کے دروازے بند کردیے۔
ٹمبر مارکیٹ کے بیوپاریوں کی احتجاجی ریلی اسٹیٹ بینک پہنچی اور اس کے اقدامات کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بینک کے باہر دھرنا دیدیا۔ دھرنے کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔
ادھر دالوں واجناس کے بیوپاریوں کی احتجاجی ریلی بھی اسٹیٹ بینک پہنچی۔ کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی میں شرکاء نے شدید نعرہ بازی کی۔
شرکاء نے بندرگاہوں پر رکے 6 ہزار کنٹینرز ریلیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد ہم درآمدات بند کردیں گے۔
شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے پیغام دیا ہے ، کہ اسٹیٹ بینک حکومت پاکستان کے ماتحت نہیں ہے، ہمیں کہا گیا ہے کہ آپ یہاں سے جائیں ہمارے پاس آپ کو دینے کو کچھ نہیں ہے۔
چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ اسٹیٹ بینک اپنے جاری کردہ سرکلر میں Essential Items کی وضاحت کرے، کنٹینرز ریلیز نہ ہونے کی صورت میں ملک میں دالوں کا نیا بحران اٹھنے والا ہے، پاکستان میں30سال سے کھپت کی 80فیصد دالیں امپورٹ ہورہی ہیں، امپورٹ کنسائمنٹس کلئیرنس کے لیے ڈالر فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کا مال پورٹ پر موجود ہے، روزانہ کی بنیاد پر کنٹینرز آرہے ہیں، پورٹ پر کھڑے کنٹینرز کو ریلیز کرکے پھر امپورٹ بند کردیا جائے، امپورٹ پرمٹ جاری ہی نہیں کرنے چاہئیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ آرہاہے بحران کا خدشہ ہے، دال کی قیمتیں 500 روپے کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے، ہمارے پورٹ پر کھڑے کنٹینرز کوکلئیرنس دی جائے، ہم آئیندہ دالیں نہیں منگوائیں گے، حکومت خود دالیں امپورٹ کرے ، ہمارے پورٹ پر کھڑے کنٹینرز کلئیر کئیے جائیں۔

 

 

Previous Post

جے این یو میں پی ایچ ڈی کے اسٹوڈنٹس دھکے کھانے پر مجبور

Next Post

پرویز الہیٰ کی کامیابی؛ نواز شریف اور مریم پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم

Next Post
پرویز الہیٰ کی کامیابی؛ نواز شریف اور مریم پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم

پرویز الہیٰ کی کامیابی؛ نواز شریف اور مریم پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist