اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دوسرے مرحلے کا انتخاب ختم

Rubina by Rubina
دسمبر 6, 2022
in بھارت, سیاست
341 0
0
دوسرے مرحلے کا انتخاب ختم
223
SHARES
274
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جمہوریت کے لیے انتخابات کا ہوتے رہنا ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ لوگ حق رائے دہی کا استعمال کرتے رہیں۔ اسی کے ساتھ یہ بھی ضروری سمجھا جاتا ہے کہ صاف و شفاف اور پرامن انتخابات ہوں۔ ہماچل پردیش اور گجرات کے اسمبلی انتخابات اور دہلی کے میونسپل انتخابات پرامن طریقے سے ہی ہوئے ہیں۔ گجرات میں اسمبلی انتخابات دو مرحلے میں ہوئے۔ پہلے مرحلے کے انتخابات یکم دسمبر کو ہوئے تو دوسرے مرحلے کے انتخابات 5 دسمبرکو ہوئے۔ آج گجرات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں 14 اضلاع کی 93 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ دہلی کے میونسپل انتخابات 4 دسمبر کو ہوئے تھے۔ ہماچل پردیش میں ایک ہی مرحلے میں اسمبلی انتخابات ہوئے اور وہ 12 نومبر کو ہی ہوگئے تھے۔ ہماچل پردیش اور گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج 8 دسمبر کو آئیں گے۔ دہلی میونسپل انتخابات کے نتائج 7 دسمبر کو ہی آجائیں گے۔ ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوںکی گنتی کے لیے تقریباً ایک ماہ کا وقت الیکشن کمیشن نے لیا اور گجرات میں ووٹوں کی گنتی کرانے میں اس نے بڑی تیزی دکھائی لیکن اہم بات یہ ہے کہ وہ پرامن طریقے سے انتخابات کرانے میں کامیاب رہا اوریہ اس کی بڑی کامیابی سمجھی جائے گی۔انتخابات کے ختم ہوتے ہی الگ الگ چینلوں اور اداروں کے ایگزٹ پولس کے آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ایگزٹ پولس سے نتائج کا کسی حد تک اندازہ لگانا آسان ہوتا ہے، کیونکہ کئی بار ایگزٹ پولس اصل نتائج کے آس پاس ہی ہوتے ہیں مگرایسا نہیں ہے کہ تمام ایگزٹ پولس کے نتائج اصل نتائج کے آس پاس ہی ہوں، اس لیے دہلی کے میونسپل انتخابات کے نتائج کا پتہ 7 دسمبر کو اور ہماچل پردیش اور گجرات کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا پتہ 8 دسمبر کو چلے گا۔ اس سے پہلے کوئی حتمی رائے قائم کرلینا ٹھیک نہیں ہے۔ دہلی میں چونکانے والے انتخابی نتائج سامنے آئیں تو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ دہلی میں کجریوال سرکار کی خواتین کے لیے فری بس سروس مقبول ہے تو بجلی اور پانی کے سلسلے میں اس کی پالیسی نے بھی عوام میں عام آدمی پارٹی کومقبول بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ہماچل پردیش اور گجرات کے اسمبلی انتخابات میں اِنٹی اِنکمبینسی کی وجہ سے بی جے پی کو کتنا نقصان ہوگا، یہ سوال کرنے یا اس کا جواب تلاش کرنے سے پہلے اس سوال کا جواب تلاش کرنا چاہیے کہ کیا ان ریاستوں میں اِنٹی اِنکمبینسی فیکٹر کام کررہا تھا اور کیا یہ فیکٹر واقعی اتنا سنگین ہو گیا تھا کہ لوگ وزیراعظم نریندر مودی کے نام پربھی ووٹ نہیں دیتے؟اس بارکے گجرات اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے زوردار طریقے سے انتخابی تشہیر کرنے اور بعد میں اسدالدین اویسی کے اپنے انداز میں تشہیرکرنے کی وجہ سے یہ سمجھنا مشکل تھا کہ ان پارٹیوں کو ملنے والے ووٹ کانگریس کے لیے زیادہ نقصاندہ ہوں گے یا بی جے پی کے لیے؟ 1995 سے گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ایک سرسری نظر ڈالنے پربھی یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات تک صرف ایک بار 2007 میں کانگریس کے ووٹوں میں کمی آئی تھی، ورنہ اس کے ووٹوں میں مسلسل اضافہ ہی ہوا ہے۔ دوسری طرف 1995 سے 2002 تک بی جے پی کے ووٹوںمیں بھی مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے جبکہ 2007 اور 2012 کے اسمبلی انتخابات میں اس کے ووٹوں میں کمی آئی، البتہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اس کا 1.15 ووٹ فیصد بڑھ گیا تھا۔ اس کے باوجود اسے 16 سیٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس بار بھی بی جے پی گجرات میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ اس کی بڑی کامیابی ہوگی۔ہماچل پردیش میں بی جے پی کا حکومت بنا لینا بھی بڑی بات ہوگی، کیونکہ گزشتہ کئی اسمبلی انتخابات سے دیکھنے میں آرہا ہے کہ ایک بار کانگریس حکومت بنانے میں کامیاب ہوتی ہے، ایک بار بی جے پی۔ فی الوقت ہماچل پردیش میں بی جے پی کی حکومت ہے، چنانچہ یہ بات سمجھی جا رہی تھی کہ اس بار کانگریس کی پوزیشن اچھی رہے گی مگر اترپردیش کے انتخابی نتائج سے بی جے پی نے یہ ثابت کیا ہے کہ ضروری نہیں کہ جو ماضی میں ہوا ہے، وہی مستقبل میں بھی ہو،اس لیے اب دہلی کے انتخابی نتائج کے لیے 7دسمبر جبکہ گجرات اورہماچل پردیش کے انتخابی نتائج کے لیے 8دسمبر پر نگاہیں مرکوز رہیں گی۔ اسی دن کسی حد تک یہ پتہ چلے گا کہ 2024 کے لیے عام انتخابات کے لیے ماحول کیسا رہے گا۔

Previous Post

ملک کی خوشحالی کے لیے ‘بھارت جوڑا یاترا’ میں شامل ہونا چاہئے: راہل گاندھی

Next Post

عمیر انس: ہماری تعلیمی تحریکیں!

Next Post
عمیر انس: ہماری تعلیمی تحریکیں!

عمیر انس: ہماری تعلیمی تحریکیں!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist