ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سچن، گہلوت تنازع

Rubina by Rubina
دسمبر 3, 2022
in بھارت, سیاست
99 0
0
سچن، گہلوت تنازع
78
SHARES
116
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں ہے اور توقع سے زیادہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس کے بعد اسے راجستھان میں داخل ہونا ہے جہاں سچن بمقابلہ گہلوت تنازع کبھی بڑھ جاتا ہے اور کبھی ایسا لگتا ہے کہ اس کا حل نکل آئیگا۔ ہم تنازع سے انکار نہیں کرتے مگر اس میں قومی میڈیا کی غیر معمولی دلچسپی سے نالاں ہیں جو اسے خوب بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے اور باقاعدہ تنازع میں تبدیل کرنے کیلئے اس حد تک کوشاں ہے کہ جب سچن اور گہلوت یکجا ہوتے ہیں تو اس سے یہ منظر دیکھا نہیں جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس یکجائی میں بھی مین میخ نکالنے لگتا ہے۔ ایسی ہی عادت کی وجہ سے اس کا اعتبار بڑی حد تک ختم ہوگیا ہے۔
سچن گہلوت تنازع کا حل کیا ہے؟ یہ پیچیدہ سوال ہے۔ اتنا پیچیدہ کہ نہ تو سچن پائلیٹ اس کا حل سجھا سکتے ہیں نہ ہی گہلوت اس کے حل سے بحث کرسکتے ہیں۔ ان حضرات سے پوچھا جائے تو یہ خود ساختہ اور اپنے حق میں بہتر حل سجھائیں گے۔ کانگریس اعلیٰ کمان کے پاس حل ہوتا تو تنازع کب کا ختم ہوچکا ہوتا۔ مسئلہ یہ ہے کہ اعلیٰ کمان سچن سے وعدہ کرکے (اگر واقعی وعدہ کیا گیا ہے تو) پھنس گیا ہے۔ اس سے ایک غلطی یہ بھی ہوئی کہ وعدہ کرنے سے پہلے اشوک گہلوت کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا اور اُن سے اقرار کروانا چاہئے تھا۔ اشوک گہلوت کا مسئلہ اُن کا احساس ِ عدم تحفظ ہے کہ اگر سچن نے باگ ڈور سنبھال لی تو اُن کے لئے مسائل پیدا ہوجائینگے، اُن کے جاری کئے ہوئے کام رُک سکتے ہیں، راجستھان کی سیاست پر اُن کا اثرورسوخ کم ہوسکتا ہے اور اُن کے حامیوں کو مناسب عہدوں سے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔ ہمارے خیال میں سیاست کے دشت میں عرصۂ دراز تک سیاحی کرنے کے بعدبھی اگر کوئی اس طرح کے عدم تحفظ کا شکار ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اُس نے کمزور بنیادوں پر سیاست کی شاندار اور پُرشکوہ عمارت کھڑی کی ہے۔ اشوک گہلوت ملک کے قابل احترام اور تجربہ کار لیڈر ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ سیاست میں سچن کا قد بلند کرنے میں اُن کا بھی ہاتھ ہے۔ اس سے کسی کو انکار نہیں ہوسکتا۔ پارٹی میں بڑوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے بعد کی نسل کی تربیت کریں اور اُنہیں مناسب عہدوں پر فائز کرکے اُن کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیں۔ کہا جاتا ہے کہ گہلوت نے سچن کو مرکزی کابینہ میں جگہ دینے کی سفارش کی تھی۔ یہ اچھا کام تھا۔ خود پائلیٹ نے راجستھان کی سیاست اور انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کیلئے سخت محنت کی ہے۔گزشتہ دنوں راہل گاندھی نے بڑی عمدہ بات کہی کہ دونوں حضرات پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ نہ تو سچن کے بغیر پارٹی ترقی کرسکتی ہے نہ گہلوت کے تجربہ کے بغیر انتخابی کامیابیوں کو دُہرایا جاسکتا ہے۔ اس لئے کانگریس اعلیٰ کمان کی حکمت یہ ہونی چاہئے کہ دونوں میں سے کوئی ناراض نہ ہو، پارٹی کیلئے سچن کی خدمات کا اپنا انداز اور دائرہ ہے اور گہلوت کا اپنا انداز اور دائرہ۔ دونوں کو ناراضگی سے بچا لینا آسان نہیں ہے مگر دونوں کو ساتھ بٹھا کر کوشش کرنا پارٹی کے اختیار میں ہے۔ ایک صورت یہ ہوسکتی ہے کہ سچن کو گہلوت کی موجودہ میعاد پوری ہونے تک انتظار کرنے کیلئے راضی کرلیا جائے تاکہ آئندہ سال ہونے والے الیکشن میں اُن کے یعنی گہلوت کے تجربے سے بھرپور فائدہ اُٹھایا جاسکے۔ سچن کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ اُن کے ساتھ جو اراکین اسمبلی ہیں اُن کی تعداد کم ہے لیکن اُن کے ساتھ عمر ہے۔ وہ آئندہ ایک نہیں کئی بار وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں-

Previous Post

حکومت کی نیت اور پالیسیوں سے ملک ٹوٹنے کا خدشہ

Next Post

آج سے گیٹ وے آف انڈیا پر بحریہ کی سہ روزہ نمائش کا آغاز

Next Post
آج سے گیٹ وے آف انڈیا پر بحریہ کی سہ روزہ نمائش کا آغاز

آج سے گیٹ وے آف انڈیا پر بحریہ کی سہ روزہ نمائش کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist