ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سچن پائلٹ غداراورغدار وزیراعلیٰ نہیں بن سکتا: اشوک گہلوت

Rubina by Rubina
نومبر 25, 2022
in بھارت, سیاست
432 0
0
سچن پائلٹ غداراورغدار وزیراعلیٰ نہیں بن سکتا: اشوک گہلوت
567
SHARES
302
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ایک بار پھر سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ سچن پائلٹ پر تنقید کرتے ہوئے اشوک گہلوت نے انہیں غدار کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غدار وزیر اعلیٰ نہیں ہو سکتا۔ ہائی کمان سچن پائلٹ کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتی۔ جس آدمی کے پاس 10 ممبران اسمبلی نہیں ہیں،اس نے بغاوت کی، پارٹی سے غداری کی۔ اشوک گہلوت نے 2020 کے سیاسی بحران پر کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہوگا کہ کسی پارٹی کے صدر نے خود اپنی کی حکومت گرانے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بی جے پی نے پیسہ دیا تھا،بی جے پی کے دہلی دفتر سے 10 کروڑ روپے آئے تھے۔ میرے پاس ثبوت ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ اس میں سے کتنی رقم کس کو دی گئی۔راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت میں الزام لگایا کہ سچن پائلٹ نے دہلی میں بی جے پی کے2 سینئر مرکزی وزرا سے ملاقات کی تھی۔ امت شاہ اور دھرمیندر پردھان اس میں شامل تھے۔ انہوں نے (بشمول پائلٹ) دہلی میں میٹنگ کی تھی، انہوں نے کہاکہ دھرمیندر پردھان بھی اس ہوٹل میں ملنے گئے تھے ،جہاں باغی لیڈر ٹھہرے ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ گہلوت نے دعویٰ کیا کہ 2009 میں جب یو پی اے حکومت بنی تھی، انہوں نے یہ سفارش کی تھی کہ اب (پائلٹ) کو مرکزی وزیر بنایا جائے۔گہلوت نے کہا کہ 25 ستمبر کی میٹنگ سے پہلے یہ بات پھیلائی گئی تھی کہ سچن پائلٹ کو وزیر اعلیٰ بنایا جا رہا ہے۔ پائلٹ نے خود ایسا سلوک کیا جیسے وہ وزیراعلیٰ بننے والے ہوں۔ انہوں نے کئی ممبران اسمبلی کو فون کیا کہ مبصر آرہے ہیں، ان کا کیا کہنا ہے۔ممبران اسمبلی کو لگا کہ اگلے ہی دن حلف لیا جائے گا۔ اس وجہ سے 90 ممبران اسمبلی احتجاج میں مصروف تھے۔ اس پر سچن پائلٹ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں انہیںمجھ پر جھوٹے اوربے بنیاد الزامات لگانے کا مشورہ کون دے رہاہے ۔پائلٹ نے کہا کہ گہلوت مجھے نکما ، ناکارہ اورغدار نہ جانے کیا کیا کہہ رہے ہیں ۔لیکن ایسی زبان بولنا میری پرورش کا حصہ نہیں ہے ۔ میراباربار نام لینے اور کیچڑ اچھالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے ۔ادھر پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان جو اختلافات ہیں ، انہیں حل کرلیا جائے گا

Previous Post

پرینکا گاندھی اوررابرٹ واڈراکی بھارت جوڑویاترامیں شرکت

Next Post

بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کےلئے پابندعہد : شاہ

Next Post
بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کےلئے پابندعہد : شاہ

بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کےلئے پابندعہد : شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist