پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بھگت سنگھ کوشیاری کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج

Rubina by Rubina
نومبر 22, 2022
in بھارت, سیاست
321 0
0
بھگت سنگھ کوشیاری کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج
131
SHARES
367
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور اس کےبعد بی جے پی ترجمان سدھانشو تری ویدی کی جانب سے چھترپتی شیواجی کے تعلق سے متنازع بیان کے سبب پوری ریاست میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اور جگہ جگہ احتجاج ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں سڑکوں پر اتر آئی ہیں۔ شیوسینا نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھگت سنگھ کوشیاری کو ۲؍ دنوں کے اندر ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا تو پوری ریاست میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔
پونے میں این سی پی نے کوشیاری کا نہ صرف پتلا جلایا بلکہ اسے پامال بھی کیا۔ شہر کے سوار گیٹ کے قریب موجود ساور کر کے مجسمے کے پاس پارٹی کارکنان اکٹھا ہوئے اور انہوں نے کوشیاری کے خلاف نعرے لگائے۔ اس کے بعد ان کی ایک ڈمی لائی گئی جسے دھوتی کرتا پہنایا گیا تھا۔ اس ڈمی کی ٹوپی اچھالی گئی اور دھوتی اتاری گئی۔ یاد رہے کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری عام طور پر دھوتی کرتا پہنتے ہیں اور سر پر ٹوپی لگاتے ہیں۔ اس دوران این سی پی نے اعلان کیا کہ جو بھی کوشیاری کی دھوتی اتارے گا اسے ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ ساتھ ہی کارکنان نے گورنر کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔ ادھر شیوسینا نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر ۲؍ دن کے اندر بھگت سنگھ کوشیاری کا تبادلہ نہیں ہوا تو ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔
کوکن میں’ چپل مارو‘ احتجاج
خطۂ کوکن میں مختلف اضلاع میں مہاوکاس اگھاڑی میں شامل پارٹیوں نے بھگت سنگھ کوشیاری اور سدھانشو تریویدی کے خلاف مظاہرے کئے۔ رائے گڑھ ،رتناگیری اور سندھودرگ اضلاع کے مختلف علاقوں میں این سی پی ، کانگریس اور شیوسینا ( ادھو) کے کار کنان نے’ چپل مارو‘ احتجاج کیا۔ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے پلے کاڑد ہاتھ میں لئے ہوئے گورنر کوشیاری اور ایم پی تریویدی کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی تصویروں کو چپلوں سے مار کے اپنا احتجاج درج کروایا۔ کرجت کے چار پھاٹا میں مظاہرے کے دوران مقامی این سی پی کارکن تانا جی چوہان نے کہا کہ چھترپتی شیواجی کے تعلق سےجو لوگ وقتاً فوقتاً اس طرح کے تبصرے کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا اس سے پہلے بھی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے توہین آمیز تبصرے کئے تھے اور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی۔
سندھو درگ میں کانگریس کی طرف سے اسی طرح کا احتجاج کیا گیا۔ کانگریس کے سندھو درگ ضلع صدر ارشاد شیخ نے کہا کہ’’ شیواجی مہاراج کو متروک بنانے والے گورنر کوشیاری یاد رکھیں کہ آپ کی کالی ٹوپی متروک ہے۔ لہٰذا آپ کے سیاہ خیالات صرف آپ جیسے سیاہ دل والے لوگوں کو ہی پسند آئیں گے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے خیالات کبھی پرانے نہیں ہو سکتے۔‘‘
ودربھ میں ٹوپی اور دھوتی جلائی گئی
ودربھ کے مختلف اضلاع میں بھی پیر کو گورنر کے خلاف سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں نے مختلف انداز میں احتجاج کیا۔ تاریخی شہر ناگپور میں این سی پی نے دھوتی اور ٹوپی کو علامتی طورپر جلا کر کوشیاری کے خلاف احتجاج کیا۔ ناگپور کے ورائٹی چوک پرپارٹی کارکنان ہاتھوں میں تختیاں لے کر اکٹھا ہوئے اور گورنر کے خلاف نعرے لگا ۔ اس موقع پر گورنرکوشیاری کی تصویر کو جوتے مارے گئے اور ان کی تصویر بھی پھاڑ دی گئی۔ ادھر بلڈانہ میں شیو سنگرام ایسوسی ایشن نامی تنظیم کے علاقائی صدر راجیش انگلے کی قیادت میںمظاہرین نے بس اسٹیشن چوک پر گورنر کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس دوران’ `گورنر کوشیاری جاگو، بھگت سنگھ کی طرح کام کرو‘ جیسے نعروں کی آواز سنائی دی۔ پولیس اسٹیشن جانے کے بعد تھانیدار کے ذریعے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو مکتوب بھی دیا گیا جس میں گورنر کوشیاری کے خلاف قانونی مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بلڈانہ کی سکل مراٹھا برادری کی جانب سے ایس ڈی او آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ نیز انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر کوشیاری کے لباس کی علامت دھوتی اور ٹوپی کو جلا کر برہمی کا اظہار کیا گیا۔گورنر کے خلاف احتجاج میں کیڑود (چکھلی) میں علامتی جلوس نکالا گیا اور شمشان گھاٹ میں ماتمی جلسہ منعقد کیا گیا۔ یہ احتجاج پیر کو دوپہر ۱۲؍ بجے بلڈھانہ جالنہ اسٹیٹ ہائی وے پر کیڑود میں کیا گیا۔ علامتی ارتھی کا جلوس بس اسٹینڈ سے شمشان تک نکالا گیا۔ ٹنٹا مکتی کے صدر نارائن وانی ارتی کے جلوس میں مٹکے لے کرچلے۔

Previous Post

بھارت جوڑو یاترا‘ کل مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی،

Next Post

عارف شجرح: گجرات: اسمبلی الیکشن میں مسلمانوں کی نمائندگی کا مسئلہ

Next Post
عارف شجرح: گجرات: اسمبلی الیکشن میں مسلمانوں کی نمائندگی کا مسئلہ

عارف شجرح: گجرات: اسمبلی الیکشن میں مسلمانوں کی نمائندگی کا مسئلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist