اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بھارت جوڑو یاترا‘ کل مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی،

Rubina by Rubina
نومبر 22, 2022
in Uncategorized, بھارت, سیاست
321 0
0
بھارت جوڑو یاترا‘ کل مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی،
76
SHARES
146
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

’بھارت جوڑو یاترا‘ کو دو دنوں کیلئے موقوف کرکے راہل گاندھی گجرات گئے تو وہاں بھی ان کا زبردست خیرمقدم کیا گیا
۴؍ دنوں کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی تکمیل کے بعد راہل گاندھی نے دو دن کے وقفہ کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ گجرات کی انتخابی مہم میں بھی پارٹی کیلئے کچھ کام کرسکیں۔اس طرح ۲۰؍ نومبر کو مہاراشٹر میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا شیڈول مکمل ہوا اور اب یہ قافلہ ۲؍ دن کے وقفے کے بعد ۲۳؍ نومبر کو صبح مدھیہ پردیش میں داخل ہوگا۔اس طرح وہاں پر ۱۳؍ دنوں میں ۳۸۲؍ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا۔ اس درمیان کانگریس کارکنوں کو اس خبر نے پُرجوش کر دیا کہ مدھیہ پردیش میں یاترا کے دوران پہلی مرتبہ کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی بھی شامل ہوں گی۔
کانگریس ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع سے یاترا کے داخل ہونے کے بعد پرینکا گاندھی بھی اپنے بھائی راہل گاندھی کا ساتھ دیں گی۔ یاترا کے شیڈول کے مطابق مدھیہ پردیش میں کانگریس کی یہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ برہان پور، کھرگون، کھنڈوا، اندور اور اجین کے راستے ریاست میں ۳۸۲؍ کلومیٹر کا فاصلہ۱۳؍ دنوں میں طے کرے گی اور پھر’ آگر مالوا‘ ضلع سے اجستھان تک پہنچے گی۔ اس دوران یہ یاترا ۶؍ اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ کانگریس ذرائع کے مطابق اس میں۱۵؍ ذیلی یاترائیں بھی ہوں گی اور یہ تمام قافلے ۳۰۰۔۳۰۰؍ کلومیٹر کی ’یاترا‘ کریں گے اور اس طرح ریاست کے ۵۲؍ اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا اور وقفے وقفے سے راہل گاندھی کی مرکزی یاترا میں شامل ہوں گی۔ دریں اثنا کانگریس نے بتایا کہ اس یاترا کے دوران مختلف مقامات پر راہل گاندھی سے ملاقات کیلئے ریاست بھر سے ۱۵۰۰؍ سے زائد افراد نے درخواستیں دی ہیں۔
اس سے قبل مہاراشٹر میں اپنے دورے کے اختتام پر راہل گاندھی نے ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مہاراشٹر کے لوگوں نے گزشتہ۱۴؍ دنوں تک ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے تئیں جس محبت اور اعتماد کا مظاہرہ کیا، وہ اپنے آپ میں بے مثال ہے۔ اس دوران مجھے چھترپتی شیواجی مہاراج، راج رشی شاہو مہا راج، مہاتما پھلے اور ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی سرزمین سے جو تجربہ ملا، وہ ناقابل فراموش ر ہے گا۔ اس نے مجھے کافی حوصلہ فراہم کیا ہے۔‘‘ اپنے تجربات او ر مشاہدات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ اس دوران ریاست کے مختلف سماجی گروہوں سے وابستہ شخصیات کے علاوہ کسانوں، نوجوانوں، خواتین، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے افراد سے ملاقات ہوئی، انہوں نے اپنے مسائل، درد اور دکھ بانٹے۔ لوگوں نے ملک کی موجودہ سیاسی اور سماجی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ مختلف تنظیموں اور اداروں کے نمائندوں اور دانشوروں سے ملاقات ہوئی، یہ سب میرے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں ان کی طرف سے دی گئی معلومات اور عوام کے مشورے میرے لئے بہت اہم ہیں اور میری زندگی کا سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں مہاراشٹر کے اس تجربے اور اس دوران حاصل ہونے والے مشاہدے کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گا۔ انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے `’جے مہاراشٹر‘ کے ساتھ اپنی تقریر ختم کی۔
۲۳؍ نومبر کومدھیہ پردیش میں داخل ہونے کے ۲؍ ہفتے بعد یہ یاترا راجستھان میں داخل ہوگی جہاں اس کے استقبال اور خیرمقدم کیلئے جنگی پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس دوران راجستھان میں ’راہل سے جڑو‘ نامی مہم چل رہی ہے جس سے نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ بہت تیزی کے ساتھ جڑ رہا ہے۔

 

Previous Post

پونے میں اندوہناک حادثہ، ٹرک ڈرائیور کے سبب ۴۸؍ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ۲۰؍ افراد زخمی

Next Post

بھگت سنگھ کوشیاری کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج

Next Post
بھگت سنگھ کوشیاری کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج

بھگت سنگھ کوشیاری کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist