­
آسام پولیس کی ’بلڈوزر کارروائی‘ پر ہائی کورٹ برہم - مسلم ٹوڈے
بدھ, مئی 28, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

آسام پولیس کی ’بلڈوزر کارروائی‘ پر ہائی کورٹ برہم

Rubina by Rubina
نومبر 21, 2022
in بھارت, سیاست
187 0
0
آسام پولیس کی ’بلڈوزر کارروائی‘ پر ہائی کورٹ برہم
134
SHARES
231
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آسام پولیس کی ’بلڈوزر کارروائی‘ پر گوہاٹی ہائی کورٹ نے سخت سرزنش کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے سوال کیا ہے کہ کونسا قانون انہیں یہ اختیار دیتا ہے۔اس کے ساتھ ہی کورٹ نے قانون کی اس صریح خلاف ورزی اور پولیس اسٹیشن کو نذرآتش کرنے کے ملزمین کے گھروں کو منہدم کرنے کی کارروائی کا موازنہ گینگ وار سے کیا۔ چیف جسٹس آر ایم چھایا کی سربراہی والی ۲؍رکنی بنچ نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حرکت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے ضابطہ فوجداری کی ایک مثال دکھا دو جس میں جانچ کے نام پر پولیس کو کسی عدالتی حکم کے بغیر کسی کا گھر منہدم کرنے یا بلڈوزر چلانے کا اختیار موجود ہو۔‘‘
معاملہ کیا ہے؟
مئی میں آسام کے نوگاؤں ضلع میں ایک مسلم تاجر کی پولیس حراست میں موت کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے پولیس اسٹیشن کے ایک حصہ کو نذر آتش کردیا تھا۔اس واقعہ کے بعدپولیس نے ۶؍ مسلم خاندان کے گھروں کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیا تھا۔ ریاستی پولیس کی اس کارروائی کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی تھی ۔تاہم، آسام کے ڈی جی پی نے دعویٰ کیا تھا کہ جن افراد کے گھروں کو مسمار کیا گیا وہ غیر قانونی رہائشی تھے۔
قانون کے دائرہ میں رہ کر کام کرنا ہوگا
عدالت نے کہا ہے کہ کسی بھی فوجداری قانون کے تحت مکان پر بلڈوز نہیں چلایا جاسکتا، چاہےتفتیشی ایجنسی سنگین ترین معاملہ کی بھی جانچ کررہی ہو۔ عدالت نے اعلیٰ افسران کی بھی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چاہے آپ ایس پی ہوں،آئی جی ،ڈی آئی جی یا اس سے بھی اعلیٰ ترین اتھاریٹی ہوں،لیکن آپ کو قانون کے دائرہ میں رہ کر کام کرنا ہوگااور اس کیلئے جازت لینی ہوگی۔‘‘ کورٹ نے کہا کہ ’’صرف اس لیے کہ آپ محکمہ پولیس کا حصہ ہیں، کسی کا گھر نہیں توڑ سکتے اور اگر ایسا کرنے دیا گیا تو اس اس سے ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔‘‘
پولیس کو اس کا دائرہ اختیار یاد دلایا
ریاستی پولیس کی نمائندگی کرنے والے وکیل سے چیف جسٹس نے نوگاؤن کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نمائندگی کون کرے گا؟ عدالت نے اس بات پر برہمی کااظہار کیا کہ گھروں کے انہدام کے بعد اب ایک اتھاریٹی دوسری کو اس کیلئے ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کررہی ہے۔‘‘ کورٹ نے پولیس کو اس کا دائرہ اختیار یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’’ عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر آپ کسی کے گھر میں گھس کر تلاشی بھی نہیں لے سکتے۔‘‘جب وکیل نے عدالت سے کہا کہ تلاشی کیلئے اجازت لی گئی تھی تو چیف جسٹس نے برہم ہوکر کہا کہ ’’میں نے اپنے محدود کیریئر میں کسی پولیس افسر کو تلاشی کیلئے گھروں پر بلڈوزر چلاتے نہیں دیکھا۔‘‘وکیل نےدفاعی انداز میں کہا کہ یہ ارادہ نہیں تھا،اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ’’نیت کچھ بھی ہو سکتی ہے، اپنے ایس پی سے کہیں کہ اس کے لیے کوئی راستہ نکالیں۔امن وقانون، یہ دونوں الفاظ ایک مقصد کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں۔ ہم ایک جمہوری نظام میں ہیں۔ یہ بتانے کے لیے کافی ہے۔ آپ کے ڈی جی کو اس کا علم بھی نہیں ہوگا۔‘‘
ہندی فلموں میں بھی ایسا نہیں ہوتا
کورٹ نے پولیس کی حرکت پر مزید کہا کہ ’’ایسا تو ہندی فلموں میں بھی نہیں ہوتا، یہ کہانی بھیج دو، روہت شیٹی اس پر فلم بناسکتے ہیں۔ ‘‘ کورٹ نے سوال کیا کہ ’’یہ کیا ہورہاہے،پولیس کارروائی ہے یا کوئی گینگ وار۔ گینگ وار میں ہی یہ ہوتا ہے کہ ایک گینگ کا کوئی فریق دوسرے گینگ ممبروں کے گھروں پر بلڈوزر چلادیتا ہے۔‘‘

Previous Post

گجرات میں بی جےپی باغیوں سے پریشان، ۷؍ لیڈر معطل

Next Post

بھارت جوڑو یاترا میں اداکار امول پالیکر شامل

Next Post
بھارت جوڑو یاترا میں اداکار امول پالیکر شامل

بھارت جوڑو یاترا میں اداکار امول پالیکر شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -