ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

جی20 اجلاس میں جنگ روکنے اور امن پر توجہ مرکوز کی گئی

Rubina by Rubina
نومبر 21, 2022
in دنیا, سیاست
187 0
0
جی20 اجلاس میں جنگ روکنے اور امن پر توجہ مرکوز کی گئی
178
SHARES
232
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی: انڈونیشیا کے دارالحکومت بالی میں منعقدہ جی 20 چوٹی کانفرنس انتہائی جارحانہ اور سرد جنگ کے سائے میں رہی۔روس یوکرین تنازعہ اور امریکہ چین کشیدگی دونوں کا جی 20 ممالک کے سالانہ اجلاس میں غلبہ رہا۔ صدر ولادیمیر پوتن نے اس سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی کیونکہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت ایجنڈے میں رکھ گئی تھی۔تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی معیشت پر اس کے دور رس اثرات، بشمول سپلائی چین میں خلل اور توانائی و خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، سربراہی اجلاس کے اہم خدشات تھے، جو دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں پر حاوی ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔ مسٹر زیلنسکی نے روس سے اپنی فوجیں واپس بلانے اور جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن ان امن کی تجاویز کو خارج کیا جو یوکرین کی “خودمختاری، علاقائیت اور آزادی” کے لیے خطرناک ہے۔
چوٹی کانفرنس ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی جس میں کہا گیا کہ “آج کا وقت جنگ کے لیے نہیں ہونا چاہیے” اور جوہری ہتھیاروں کا استعمال یا استعمال کرنے کی دھمکی “ناقابل قبول” ہے – یوکرین بحران بڑھنے پر جوہری آپشن کا سہارا لینے والی پتن کی دھمکی کے تںاظر میں۔ اس بیان کے ذریعے ماسکو کو ایک اہم پیغام بھی دیاگیا۔
لیکن چوٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات بین الاقوامی استحکام کے لیے انتہائی اہم تھی، جودوعالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کی علامت بھی تھی۔ بائیڈن کے صدر بننے کے بعد دونوں رہنماؤں کے ابتدائی بیانات نے تعلقات میں بہتری کا اشارہ دیا، جو حالیہ برسوں میں تاریخی طورپر نچلی سطح پر پہنچ گیاتھا، جس سے دنیا میں ایک نئی سرد جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے تھے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر بائیڈن کو بتایا کہ چین -امریکہ کے تعلقات کی موجودہ حالت دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے اور اسے “صحت مند اور مستحکم راستے” پر چلنے کی ضرورت ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے ضروری اور عالمی مسائل پر مل کر کام کرنا بہت “اہم” ہے۔
بائیڈن نے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ تنازعات کے خواہاں نہیں ہیں اور نئی سرد جنگ سے بچنے کے لیے امریکہ -چین کے درمیان مقابلے کو روکنا چاہیے۔
صدر شی نے بائیڈن کی اس یقین دہانی کا خیرمقدم کیا کہ واشنگٹن تائیوان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا اور واضح کیا کہ تائیوان چین کے لیے تائیوان “پہلی لکشمن ریکھا” ہے جسے چین-امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کیا جانا چاہیے”۔ میٹنگ سے پہلے، چین کی وزارت خارجہ نے ایک سخت پیغام دیتے ہوئے کہاتھا کہ امریکہ ایک چین کے اصول میں ہیراپھیری، توڑ پھوڑ اور کھوکھلاپن کرنا بند کرے اور بین الاقوامی تعلقات کے حقیقی اصولوں پر سختی سے عمل پیراہو۔

Previous Post

تحقیقات کے بہانے کسی کے گھر پر بلڈوزر نہیں چلایا جا سکتا

Next Post

بی جے پی اپنے راجا مہاراجائوں کے ساتھ دہلی پر حملہ کرے گی

Next Post
بی جے پی اپنے راجا مہاراجائوں کے ساتھ دہلی پر حملہ کرے گی

بی جے پی اپنے راجا مہاراجائوں کے ساتھ دہلی پر حملہ کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist