ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

تحقیقات کے بہانے کسی کے گھر پر بلڈوزر نہیں چلایا جا سکتا

Rubina by Rubina
نومبر 21, 2022
in بھارت, سیاست
165 0
0
تحقیقات کے بہانے کسی کے گھر پر بلڈوزر نہیں چلایا جا سکتا
189
SHARES
203
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گوہاٹی: بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں الزام ثابت ہوئے بغیر ملزمین کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی خبروں کے درمیان گوہاٹی ہائی کورٹ نے ایک معاملے میں جو مشاہدہ کیا ہے وہ تمام ریاستوں کے لیے ایک نظیر ہے۔ ہائی کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات کے بہانے بغیر اجازت کسی کے گھر پر بلڈوزر نہیں چلایا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ اگر پولیس کی ایسی کارروائی جاری رہی تو ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔یہ معاملہ ناگاؤں ضلع میں آتشزدگی کے واقعہ سے جڑا ہے۔ ہائی کورٹ نے ملزم کے گھر کو مسمار کرنے کا ازخود نوٹس لیا اور چیف جسٹس آر ایم چھایا اور جسٹس سومترا سیکیا کی بنچ نے سماعت کے دوران اہم تبصرہ کیا۔ بنچ نے سرکاری وکیل سے کہا کہ وہ ایسا فوجداری اصول دکھائیں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ پولیس بغیر کسی حکومت کے تفتیش کے لئے کسی کا گھر تباہ یا بلڈوز کر سکتی ہے۔ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے دفاع میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ملزم کے گھر کی تلاشی کے لیے ضلع مجسٹریٹ سے اجازت ملی تھی۔ اس پر چیف جسٹس چھایا نے کہا کہ اجازت تلاشی کے لئے دی گئی تھی، بلڈوزر چلانے کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسر چاہے کتنا ہی سینئر کیوں نہ ہو اسے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی من مانی ہوئی تو ملک میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ایس پی کسی بھی ضلع کا ہو، چاہے وہ آئی جی، ڈی آئی جی، آئی اے ایس افسر یا ڈی جی پی ہو، انہیں قانون کے دائرے سے گزرنا ہوگا۔ صرف اس لیے کہ وہ محکمہ پولیس کا سربراہ ہے، وہ کسی کا گھر نہیں گرا سکتا۔ ہمیں قانونی طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔چیف جسٹس چھایا یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام ہندوستانی ایک جمہوری نظام میں رہتے ہیں۔ ایسے میں پولیس یا انتظامی افسر تفتیش کی آڑ میں اجازت لیے بغیر کسی کے گھر پر بلڈوزر نہیں چلا سکتے۔تفصیلات کے مطابق21 مئی کو مقامی مچھلی فروِ ش شفیق الاسلام کی پولیس تحویل میں موت کے خلاف احتجاج کے دوران ناگاؤن ضلع میں ایک پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کرنے کے الزام میں چھ افراد کے گھروں کو بلڈور سے منہد م کردیا گیا او اس کیس کی عدالت میں سماعت چل رہی تھی جس پر عدالت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور سرکاری وکیل کے تمام دلائل کو مسترد کردیا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سے کہا کہ وہ تحقیقات کے بہتر طریقے دریافت کریں ۔لا اینڈ آرڈر کو ملاکر کہنا کو کوئی مقصد ہے ۔اس طرح سے لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔مقدمہ کی اگلی سماعت 13دسمبر کو ہوگی۔

 

Previous Post

بھارت جوڑو یاترا میں اداکار امول پالیکر شامل

Next Post

جی20 اجلاس میں جنگ روکنے اور امن پر توجہ مرکوز کی گئی

Next Post
جی20 اجلاس میں جنگ روکنے اور امن پر توجہ مرکوز کی گئی

جی20 اجلاس میں جنگ روکنے اور امن پر توجہ مرکوز کی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist