پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

موربی حادثہ میں بالآخر کوتاہی کا اعتراف

Rubina by Rubina
نومبر 18, 2022
in بھارت, سیاست
352 0
0
موربی حادثہ میں بالآخر کوتاہی کا اعتراف
245
SHARES
346
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گجرات ہائی کورٹ نے موربی حادثہ پر جہاں گزشتہ روز سرکاری نا اہلی کی پول کھولتے ہوئے شہری انتظامیہ اور ریاستی حکومت پر سوالوں کی بوچھار کردی تھی ، بدھ کو سماعت کے دوران ایک مرتبہ پھر سخت ترین رویہ اپناتے ہوئے موربی میونسپل کارپوریشن کی کلاس لے لی اور یہاں تک کہہ دیا کہ اگر چند گھنٹوں میں کارپوریشن کی جانب سے حلف نامہ داخل نہیں کیا جاتا ہے تو اس پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا جائے گا۔
ہائی کورٹ کی ناراضگی موربی حادثے میں انتظامیہ کے ڈھلمل اور لاپروائی بھرے رویہ کی وجہ سے بدھ کو ایک مرتبہ پھر ہائی کورٹ موربی میونسپل کارپوریشن (ایم ایم سی) سے ناراض نظر آیا۔ گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار اور جسٹس آشوتوش شاستری کی بنچ نے ایم ایم سی کے ذریعہ موربی سانحہ کو ہلکے میں لینے پر سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے۔ دراصل ہائی کورٹ کے دو نوٹسوں کے باوجود ایم ایم سی نے اپنی جانب سے اسٹیٹس رپورٹ داخل نہیں کی تھی جس پرہائی کورٹ نے شدید برہمی ظاہر کی ۔ ہائی کورٹ نے اس تعلق سے کہا کہ گزشتہ روز آپ اسمارٹ طریقے سے کام کر رہے تھے، اب آپ معاملے کو ہلکے میں لے رہے ہیں۔ اس لئےیا تو آج شام تک اپنا جواب داخل کیجیے، یا ایک لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کیجیے۔‘‘
موربی انتظامیہ کو حلف نامہ دینا ہی پڑا
ہائی کورٹ کے اتنے سخت رویے کی وجہ سے موربی انتظامیہ کو حلف نامہ داخل کرنا ہی پڑا۔ موربی انتظامیہ کے وکیل دیوانگ ویاس نے حلف نامہ داخل کرتے ہوئے عدالت سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ آگے اس طرح کی کوئی لاپروائی یا غلطی نہیں ہو گی۔
حلف نامہ میں کیا ہے ؟
موربی انتظامیہ نے جو حلف نامہ داخل کیا ہے اس میں اس بات کا واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ موربی میں حادثے کا شکار ہونے والا پُل خستہ حال ہو چکا تھا اس کے باوجود تقریباً ۴؍ ماہ تک اس پر آمد و رفت جاری تھی اور مارچ میں اسے مرمت کے لئے بند کردیا گیا تھا ۔ جب اس کی مرمت مکمل ہوئی تو اس کے تعلق سے اجنتا کمپنی نے مزید کوئی اجازت لئے بغیر اور فٹ نس سرٹیفکیٹ لئے بغیر اسے عوام کے لئے کھول دیا۔ حالانکہ موربی انتظامیہ نے یہ اعتراف کیا کہ اس حادثے سے قبل کئی ماہ تک اجنتا کمپنی نے بغیر کسی معاہدے اور معاوضے کے اس پُل کی دیکھ ریکھ کی ہے او ر اسے ہی ۲۰۱۷ء میں مزید کئی برس کے لئے پُل کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ اجنتا کمپنی نے شہری انتظامیہ کو پُل کی خستہ حالی کی اطلاع دی تھی ۔
انتظامیہ کے جواب پر برہمی
اس تعلق سے ایم ایم سی کے وکیل نے عدالت میں اپنے جواب میں بتایا کہ ایم ایم سی انچارج اور ڈپٹی کلکٹر انتخابی ڈیوٹی پر ہیں اس وجہ سے عدالت کے سامنے پیش ہونے میں تاخیر ہوئی۔ یہ سن کر ہائی کورٹ بہت ناراض ہوا۔ ہائی کورٹ نے پوچھا تھا کہ۲۰۱۶ء میں ٹینڈر ختم ہونے کے بعد بھی بریج کا نیا ٹینڈر کیوں جاری نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس اروند کمار نے سماعت کے دوران ریاست کے سرکردہ نوکرشاہ یعنی چیف سیکریٹری سے کچھ تلخ سوالات کئے۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ پبلک پل کی مرمت کے کام کا ٹینڈر کیوں نہیں نکالا گیا؟ بولیاں کیوں طلب نہیں کی گئیں؟ عدالت نے ساتھ ہی یہ بھی سوال کیا تھا کہ اتنے اہم کام کے لیے ایک سمجھوتہ محض ڈیڑھ صفحہ میں کیسے پورا ہو گیا؟
عدالت کے مزید احکامات
چیف جسٹس نے حلف نامہ پڑھنے کے بعد مزید سوالات قائم کئے اور موربی انتظامیہ کو حال ہی میں اجنتا کمپنی سے کئے گئے معاہدے کی تمام تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی وہ تمام دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی جن سے واضح ہوسکے کہ اجنتا کمپنی نے پُل کی خستہ حالی کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی تھی ۔

Previous Post

عالمہ زہرا بتول صابری: پیکر رشدوہدایت سرکار غوث اعظم ؒ

Next Post

ایم اے کنول جعفری: ای ڈبلیو ایس کوٹا پرکیوں ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کی اہمیت؟

Next Post
ایم اے کنول جعفری: ای ڈبلیو ایس کوٹا پرکیوں ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کی اہمیت؟

ایم اے کنول جعفری: ای ڈبلیو ایس کوٹا پرکیوں ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کی اہمیت؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist