اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بنگال میں CAAکسی صورت نافذ نہیں ہوگا :ممتا بنرجی

Rubina by Rubina
نومبر 10, 2022
in بھارت, سیاست
178 0
0
بنگال میں CAAکسی صورت نافذ نہیں ہوگا :ممتا بنرجی
176
SHARES
163
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کولکاتا : مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کا بی جے پی استعمال کررہی ہے ۔اس کے ساتھ ہی انہو ں نے کہا کہ بنگال میں کسی بھی صورت میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ریاست کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور علاحدگی پسندی کو ہوا دے رہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کبھی بھی ریاست کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گی۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ جب بھی الیکشن قریب آتا ہے ، بی جے پی سی اے اے اور این آر سی کو نافذ کرنے کی بات کرنے لگتی ہے ۔ چوں کہ اس سال کے اواخر گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور ڈیڑھ سال بعد لوک سبھا انتخابات بھی ہوں گے، اس لئے ایک بار پھر شہریت ترمیمی ایکٹ (CAA) کے نفاذ کا مسئلہ اٹھایا جارہا ہے ۔کرشنا نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ’’فیصلہ‘‘ کرے گی کہ کون شہری ہے اور کون نہیں؟ متوا سماج کے تمام افراد اس ملک کے شہری ہیں۔بنگلہ دیش سے آنے والی کمیونٹی شمالی 24پرگنہ اور ندیا ضلع میں پھیلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ریاست کے شمالی حصوں میں راج بنشیوں اور گورکھوں کو بھڑکاکر کر مغربی بنگال میں علاحدگی پسندی کو ہوا دے رہی ہے ۔ ہم کبھی بھی مغربی بنگال کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ 2019 میں ملک کی سیاسی صورتحال مختلف تھی اور اب تبدیل ہوچکی ہے ۔ 2019میں بی جے پی بہار، جھارکھنڈ اور دیگر کئی ریاستوں میں برسراقتدار تھی، لیکن اب اس کی سیاسی موجودگی پورے ملک میں کم ہوگئی ہے ۔ اب وہ کئی ریاستوں میں اقتدار میں نہیں ہے ۔ ترنمول کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی پہلے ہی کئی ریاستوں میں کمتر مقام پر پہنچ چکی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں پر حملے کر رہی ہے اور اپوزیشن لیڈروں کو بدنام کر کے گرفتار کر رہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال میں متواسماج کو تمام حقوق حاصل ہیں، انہیں جائیداد کا حق، لکشمی بھنڈار کی اسکیم کے فوائد بھی مل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف جھوٹ پھیلایا جارہا ہے کہ متوا سماج ہندوستانی شہری نہیں ہیں بلکہ سی اے اے کے ذریعہ انہیں شہریت دی جائے گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ متوا، راج بنشی، دیگر رفیوجی اور ہم سب شہری ہیں۔ اگر آپ شہری نہیں ہیں تو میں بھی نہیں ہوں۔ مودی آپ کے ووٹ سے وزیر اعظم بنے ۔اگر آپ کو ووٹ کا حق نہیں ہے تو وہ کیسے جیتے ؟۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں متوا سماج سے کہہ رہی ہو ں کہ ہم آپ کی شہریت نہیں چھیننے دیں گے ۔ میں اپنی جان دے دوں گی۔ آپ شہری ہیں۔ میں تمہیں کسی جگہ سے بے دخل نہیں ہونے دوں گی۔ میں گھر کو تباہ نہیں ہونے دوں گی۔ یہ ہمارا وعدہ ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے ایمس کو زمین دی ہے ۔ کالج، یونیورسٹی، ململ تیرتھ ہم نے کیا ہے ۔ بی جے پی صرف بڑی بڑی باتیں کرتی ہیں،سی پی آئی ایم اور کانگریس کے ان کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہاکہ میں تمام لوگوں اور تمام مذاہب کا احترام کرتی ہوں۔

Previous Post

ریزرویشن کاحقیقی مقصد معاشرتی مساوات

Next Post

جسٹس چندرچوڑ نے 50ویں چیف جسٹس کا حلف لیا

Next Post
جسٹس چندرچوڑ نے 50ویں چیف جسٹس کا حلف لیا

جسٹس چندرچوڑ نے 50ویں چیف جسٹس کا حلف لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist