پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

خواتین کےلئے 30 فیصد ریزرویشن پر اتراکھنڈ ہائیکورٹ کی پابندی کوسپریم کورٹ نے ہٹایا

Rubina by Rubina
نومبر 5, 2022
in بھارت, سیاست
154 0
0
خواتین کےلئے 30 فیصد ریزرویشن پر اتراکھنڈ ہائیکورٹ کی پابندی کوسپریم کورٹ نے ہٹایا
132
SHARES
164
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نینی تال :سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ کی خواتین کو سرکاری ملازمت میں ملنے والے 30 فیصد ریزرویشن پر ریاستی ہائی کورٹ کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کوہٹا دیا۔ ساتھ ہی اس معاملے میں مدعا علیہان سے جواب طلب کیا گیا ہے ۔ریاستی حکومت کی جانب سے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کو خصوصی اپیل کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت آج جسٹس ایس عبدالنذیر اور جسٹس وی راما سبرامنیم کی ڈبل بنچ میں ہوئی۔دراصل اتراکھنڈ پبلک سروس کمیشن کی طرف سے ریاست کے 31 محکموں کی 224 آسامیوں کو بھرنے کے لیے گزشتہ سال اگست میں ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ اشتہار میں اتراکھنڈ کی خواتین کو ڈومیسائل کی بنیاد پر 30 فیصد ریزرویشن دینے کا التزام کیا گیا۔کمیشن کے اس اقدام کو پوترا چوہان اور دیگر کی جانب سے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت کا یہ قدم غیر آئینی ہے ۔ حکومت کو ڈومیسائل کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ صرف پارلیمانی قانون کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کا التزام ہے ۔درخواست گزاروں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے اور زیادہ نمبر حاصل کرنے کے باوجود انہیں کمیشن کے مرکزی امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ۔ یہ آئین کے آرٹیکل 14، 16، 19 کی خلاف ورزی ہے ۔چیف جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس آر سی کھلبے کی بنچ نے آخر کار 24 اگست کو ایک عبوری حکم جاری کیا، جس میں 24 جولائی 2006 کو 30 فیصد ریزرویشن کے حکومتی حکم پر روک لگا دی گئی۔ ایڈوکیٹ جنرل ایس این بابولکر نے کہا کہ خصوصی اپیل میں کہا گیا ہے کہ اتراکھنڈ کی خواتین سماجی، معاشی اور تعلیمی بنیادوں پر پسماندہ ہیں اس لیے وہ ریزرویشن حاصل کرنے کی حقدار ہیں۔

Previous Post

ٹرمپ نے نیویارک کی اٹارنی جنرل جیمز کے خلاف مقدمہ دائر کرایا

Next Post

نوکری دینے والے جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں: این آئی سی

Next Post
نوکری دینے والے جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں: این آئی سی

نوکری دینے والے جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں: این آئی سی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist