ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

بین الاقوامی عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم کی دوبارہ تحقیقات کی منظوری دی

Rubina by Rubina
نومبر 3, 2022
in دنیا, سیاست
170 0
0
بین الاقوامی عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم کی دوبارہ تحقیقات کی منظوری دی
198
SHARES
207
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کابل: بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی سی) نے افغانستان میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی دوبارہ تحقیقات کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام مبینہ جرائم کی بامعنی تحقیقات نہیں کر رہے ہیں۔عدالت نے وکیل استغاثہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کابل میں حکام نے یہ ثابت نہیں کیا ہے کہ افغانستان نے اس انداز میں تفتیش کی ہے یا تفتیش کر رہی ہے جس میں پراسیکیوٹر کی مطلوبہ تحقیقات کے مکمل دائرہ کار کا احاطہ کیا گیا ہو۔خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق آئی سی سی کا یہ فیصلہ عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کے اعلان کے ایک سال بعد سامنے آیا ہے کہ وہ افغانستان میں آئی سی سی کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کریم خان نے کہا تھا کہ ملک کے نئے طالبان حکمرانوں کے دور میں افغانستان میں حقیقی اور موثر اندرونی یعنی ملکی تحقیقات کا امکان نہیں رہا۔
یاد رہے کہ عالمی عدالت کے ججوں نے 2020 میں موجودہ وکیل استغاثہ خان کے پیشرو فاتو بینسودا کی جانب سے 2002 میں ان جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جن کا افغان حکومتی افواج، طالبا ن، امریکی فوجیوں اور امریکی غیر ملکی انٹیلی جنس اہلکاروں کی طرف سے مبینہ طور پر ارتکاب کیا گیا ہے۔امریکہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ یعنی ا?ئی سی سی کا رکن نہیں اور اس عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکیوں کی عدالتی تحقیقات کے فیصلے کے نتیجے میں آئی سی سی کے سابق پراسیکیوٹر بینسوڈا پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ اس کے بعد بینسوڈا نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔تاہم افغان حکام کی جانب سے کیس کو اپنے ہاتھ میں لینے کے اعلان کے بعد آئی سی سی تحقیقات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ آئی سی سی کو آخری حربے کی عدالت سمجھا جاتا ہے جسے 2002 میں ان ممالک میں مبینہ مظالم کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے قائم کیا گیا تھا جو مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لا تے یا نہیں لا سکتے۔ اس عمل کو پرنسپل آف کمپلی مینٹیریٹی یعنی تکمیلی اصول کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اے پی کے مطابق گزشتہ سال وکیل استغاثہ خان نے جب عدالت کی تحقیقات کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ طالبان اور داعش گروپ کے افغان الحاق والے جرائم پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ پھر سے شروع ہونےوالی تفتیش کے دیگر پہلوو¿ں کو ترجیح نہیں دیں گے۔پراسیکیوٹر خان نے امریکیوں کی طرف سے جرائم کے الزامات سمیت تحقیقات کے دیگر پہلوو¿ں کو مزید ترجیح نہ دینے کے اپنے فیصلے پرگزشتہ سال کہا تھا کہ ان کا دفتر “شواہد کے تحفظ کی ذمہ داریوں سے اس حد تک آگاہ رہے گا جس حد تک وہ سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر تکمیلی اصول کے فریم ورک کے اندر احتسابی کوششوں کو فروغ دے گا۔اس ہفتے آئی سی سی کے ججوں کی طرف سے اس فیصلے کے بعد کہ وہ تحقیقات کے دیگر پہلووں کو، بشمول امریکیوں کی طرف سے ارتکاب جرم جیسے الزامات کے، مزید ترجیح نہیں دیتے، خان نے کہا تھا کہ ان کا آفس اپنے ثبوتوں کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری اور احتساب کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں کرتا رہے گا۔ عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین نے کہا کہ افغانستان میں آئی سی سی کی دوبارہ تحقیقات میں امریکی افواج کے مبینہ سنگین جرائم سمیت تنازع کے تمام فریقوں کے جرائم کا احاطہ کرنا چاہیے تاکہ طاقتور قوموں کے ملوث ہونے کی صورت میں بھی انصاف ہو سکے۔

 

Previous Post

امریکی وزارت خزانہ نے روسی ہیکرز کا سائبر حملہ ناکام کر دیا

Next Post

کے سی آر نے ایم ایل اے خریدوفروخت کے دستاویزات ججوں کو بھیجے، ویڈیو جاری کیا

Next Post
کے سی آر نے ایم ایل اے خریدوفروخت کے دستاویزات ججوں کو بھیجے، ویڈیو جاری کیا

کے سی آر نے ایم ایل اے خریدوفروخت کے دستاویزات ججوں کو بھیجے، ویڈیو جاری کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist