پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

یوکرین پرروس غذائی بحران میں قصداً شدت پیدا کررہا ہے

Rubina by Rubina
اکتوبر 31, 2022
in دنیا, سیاست
170 0
0
یوکرین پرروس غذائی بحران میں قصداً شدت پیدا کررہا ہے
157
SHARES
199
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کیف: یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ ’روس نے ماہ اکتوبر میں، غذائی بحران میں قصداً شدت پیدا کرنا شروع کر دی ہے۔زیلنسکی نے ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں روس وزارت دفاع کے، اناج راہداری سمجھوتے کو التوا میں ڈالنے کے، فیصلے کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج روس کی طرف سے اناج راہداری سمجھوتہ منسوخ کئے جانے سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔ فیصلہ آئندہ حالات کی واضح عکاسی کر رہا ہے۔ لیکن اصل میں ان کا یہ فیصلہ کوئی آج کا فیصلہ نہیں ہے۔زیلنسکی نے اقوام متحدہ اور جی 20 ممالک سے روس کے خلاف ردعمل ظاہر کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ روس، ماہِ ستمبر سے ہی اناج راہداری سمجھوتے کے ذیل میں یوکرینی بندرگاہوں سے نکلنے والے 176 بحری جہازوں کا راستہ روکتا چلا آ رہا تھا۔یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے متنبہ کیا تھا کہ روس بحیرہ اسود اناج کاروائی کو سبوتاڑ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس وقت ماسکو، کروڑوں انسانوں کی غذائی سلامتی کے ضامن، اناج راہداری سمجھوتے کا راستہ روکنے کے لئے بے بنیاد بہانے استعمال کر رہا ہے۔ میں تمام ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ روس کی طرف سے شروع کردہ بھوک کے کھیلوں کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔دوسری طرف امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی کہا ہے کہ ہمیں روس کی، اناج راہداری سمجھوتے سے، دستبرداری پر افسوس ہوا ہے۔ ہم تمام فریقین سے سمجھوتے کی کاروائیاں جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔بلنکن نے کہا ہے کہ اس وقت تک بحیرہ اسود اناج کاروائی کے ذریعے 9 ملین میٹرک ٹن سے زائد خوراک کی ترسیل کی گئی اور اس ترسیل کے طفیل پسماندہ ا ور درمیانے درجے کی آمدنی والے ممالک میں کلیدی اہمیت کی حامل خوراک کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ روس کے حالیہ اقدام سے دنیا بھر کے انسان غذائی ضروریات کے لئے زیادہ اخراجات کرنے پر یا پھر بھوک برداشت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔بلنکن نے کہا ہے کہ سمجھوتے کو التوا میں ڈال کر روس نے دوبارہ خوراک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ روس وزارت دفاع نے کل، الحاق شدہ علاقے کریمیا کے شہر سیواسٹوپول میں روس کے جنگی اور سِول بحری جہازوں پر یوکرینی حملے کا اعلان کیا تھا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ حملہ ڈرون طیاروں سے کیا گیا جنہیں تباہ کر دیا گیا ہے اور یہ کہ حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز اناج راہداری کے سلامتی امور میں شامل تھے۔مزید کہا گیا تھا کہ روسی جہازوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائی کو پیش نظر رکھتے ہوئے روسی فریق نے اناج راہداری سمجھوتے میں اپنے شرکت کو التوا میں ڈال دیا ہے۔یاد رہے کہ عالمی غذائی بحران کے حل کے لئے ترکیہ کے زیرِ انتظام جاری بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتہ استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت یوکرین، روس ، ترکیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان طے پایا تھا۔روسی حکام کی طرف سے ، یوکرینی اناج کے ضرورت مند ممالک تک نہ پہنچنے اور سمجھوتے کے روسی اناج کی برآمد کو روکنے سے متعلق جاری کردہ بیانات نے اس 120 روزہ اناج راہداری سمجھوتے کے مستقبل کو متنازع بنا دیا تھا۔

Previous Post

تلنگانہ میں بھارت جوڑویاترا-راہل گاندھی نے دوڑلگائی

Next Post

پاکستان میں25لاکھ بچوں کو غذائیت کی شدید قلت کا سامنا

Next Post
پاکستان میں25لاکھ بچوں کو غذائیت کی شدید قلت کا سامنا

پاکستان میں25لاکھ بچوں کو غذائیت کی شدید قلت کا سامنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist