اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے دی شکست

Rubina by Rubina
اکتوبر 31, 2022
in دنیا, کھیل
176 0
0
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے دی شکست
165
SHARES
147
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برسبین: بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022کے ایک سنسنی خیز میچ میں تسکین احمد (19/3) کی شاندار گیند بازی کے بعد نجم الحسین شانتو (71) کی نصف سنچری کی بدولت تین رنز سے شکست دے دی۔سپر 12کے میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 151رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 147رنز ہی بنا سکی۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی آدھی ٹیم 69رنز پر پویلین لوٹ گئی لیکن شان ولیمز اور ریان برل نے شاندار جدوجہد کی۔ دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت نے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا دیا تھا، حالانکہ ولیمز 19ویں اوور میں رن آؤٹ ہو گئے اور میچ بنگلہ دیش کے کورٹ میں جاپہنچا۔ زمبابوے کو آخری اوور میں 16رنز درکار تھے ۔ دوسری گیند پر بریڈ ایونز کے آؤٹ ہونے کے بعد رچرڈ ناگروا نے تیسری اور چوتھی گیند پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ تاہم وہ بھی پانچویں گیند پر اسٹمپ ہو گئے ۔ جب زمبابوے کو ایک گیند پر پانچ رنز درکار تھے تو وکٹ کیپر نورالحسن نے اسٹمپ کرنے کی کوشش میں بلیسنگ مزربانی کی گیند کو وکٹ کے سامنے کیچ کر لیا جس کی وجہ سے اسے نو بال قرار دیا گیا۔ تھرڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد وہ کھلاڑی جو ہاتھ ملاکر میدان سے باہر جاچکے تھے واپس آگئے ۔ تاہم اس بار بھی مزربانی گیند کو نہ چھو سکے اور بنگلہ دیش نے تین رنز سے میچ جیت لیا۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے سست آغاز کیا۔ شانتو نے 32رنز پر ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان شکیب الحسن کے ساتھ 54رنز کی شراکت داری کی۔ شکیب نے 20گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 23رنز بنائے جبکہ شانتو نے 55 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71رنز بنائے ۔اپنی ففٹی مکمل کرنے کے بعد شانتو نے 16ویں اوور میں اپنا ہاتھ کھولا اور بریڈ ایونز کی گیند پر ایک چھکا اور دو چوکے لگائے ، حالانکہ وہ اگلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے ۔ اس کے بعد عفیف نے 19گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29رنز بنا کر بنگلہ دیش کو 150/7کے باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی نے 13رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں، حالانکہ انہوں نے صرف دو اوور پھینکے ۔ اس کے علاوہ رچرڈ ناگروا نے چار اوورز میں 24رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سکندر رضا اور شان ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے 36رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ تسکین احمد نے ویزلے مادھویرے اور کریگ ارون کو آؤٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمان نے ملٹن شمبا اور فارم میں چل رہے سکندر رضا کو پویلین بھیجا۔ وکٹ کیپر ریگیس چکابوا نے 19گیندوں پر 15رنز بنانے کے بعد کچھ وقت وکٹ پر گزارا لیکن تسکین نے انہیں 12ویں اوور کی میڈن میں بولڈ کر دیا اور زمبابوے پر دوبارہ دباؤ آ گیا۔ولیمز اور ریان برل نے پھر چھٹی وکٹ کے لیے 63رنز بنا کر زمبابوے کو فتح کے قریب پہنچا دیا، حالانکہ شکیب نے 19ویں اوور میں صرف 10رنز دے کر ولیمز کی وکٹ حاصل کی۔ آخری اوور میں ناگروا نے دو گیندوں میں 10 رنز جوڑے لیکن زمبابوے ہدف سے چار رنز کم رہ گیا۔اس جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش گروپ ٹو پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ زمبابوے چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ زمبابوے کا اگلا مقابلہ بدھ کو نیدرلینڈ سے ہوگا جبکہ اسی دن بنگلہ دیش کا مقابلہ ہندوستان سے ہوگا۔

Previous Post

پاکستان میں25لاکھ بچوں کو غذائیت کی شدید قلت کا سامنا

Next Post

نواسی بغیر شادی بچہ پیدا کرلے تو مجھے مسئلہ نہیں، جیا بچن

Next Post
نواسی بغیر شادی بچہ پیدا کرلے تو مجھے مسئلہ نہیں، جیا بچن

نواسی بغیر شادی بچہ پیدا کرلے تو مجھے مسئلہ نہیں، جیا بچن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist