ممبئی میں لگاتار ہو رہی بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ معمولات زندگی درہم برہم ہے اور بے آسرا لوگوں کی پریشانیاں بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا منظر ہے اور سڑکیں بھی غرقاب نظر آ رہی ہیں۔ ممبئی میں اندھیری سَب وے بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے
اندھیری، کرلا سمیت کئی علاقوں میں آج بھی صبح سے بارش ہو رہی ہے۔ موسلا دھار بارش سے ممبئی کی سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ اندھیری، کرلا-چیمبور سے لے کر ساکیناکا تک پانی ہی پانی ہے۔
ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی ان دنوں مانسون کی بارش سے متاثر ہے۔ صبح سویرے ہونے والی تیز بارش سے ممبئی کی سڑکیں ایک بار پھر پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ شہر کے کئی علاقے پانی کی لپیٹ میں ہیں۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ بارش 8 جولائی یعنی جمعہ تک رکنے کا امکان نہیں ہے۔ ایسے میں خراب موسم کی وجہ سے ممبئی والوں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔