اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مولانا ارشد مدنی عبادت گاہ قانون کو چیلنج کرنے والیعرضیوں کے خلاف پہنچے سپریم کورٹ

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
جون 5, 2022
in بھارت
135 0
0
مولانا ارشد مدنی عبادت گاہ قانون کو چیلنج کرنے والیعرضیوں کے خلاف پہنچے سپریم کورٹ
97
SHARES
469
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: گیان واپی مسجد کا قضیہ اور سپریم کورٹ میں عبادت گاہ قانون کے خلاف دائر عرضیوں کی مخالفت کے لئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے، جس پر گرمیوں کی تعطیل کے بعد سماعت متوقع ہے۔ یہ اطلاع جمعیۃ علمائے ہند کی جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق جہاں گیان واپی مسجد مقدمہ ایک جانب ورانسی کی ضلعی عدالت میں چل رہا ہے، وہیں سپریم کورٹ میں بھی ایک سے زائد ایسی عرضداشتیں داخل کی گئی ہیں، جس میں پلیس آف ورشپ قانون کو غیر آئینی قرار دینے کی عدالت سے گزارش کی گئی ہے۔

سال 2020 میں سپریم کورٹ میں پلیس آف ورشپ قانون کو کالعدم قرار دینے کی مانگ کرنے والی دو پٹیشن داخل کی گئی تھی جس میں ایک پٹیشن کو عدالت نے سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے، یہ پٹیشن بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے اشونی کمار اپادھیائے (ایڈوکیٹ) نامی شخص نے داخل کی تھی جس کا نمبر سول رٹ پٹیشن 1246/2020 ہے۔ متذکرہ پٹیشن کی مخالفت کرنے کے لئے جمعیۃ علماء ہند نے بذریعہ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول مداخلت کار کی عرضداشت سپریم کورٹ میں داخل کردی ہے، جس پر گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اس پٹیشن پر سماعت متوقع ہے۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر داخل مداخلت کار کی پٹیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت تنازعہ مقدمہ میں جمعیۃ علماء ہند اہم فریق تھی جس میں پلیس آف ورشپ قانون کی دفعہ 4 کو قبول کیا گیا ہے اور اس قانون کی آئینی حیثیت کو بھی سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ہے، لہذا اب اس قانون کو چیلنج کرکے ملک کا امن ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

پٹیشن میں مزید کہا کیا گیا ہے کہ پلیس آف ورشپ قانونی 1991 نافذ کرنے کے دو مقاصد تھے، پہلا مقصد یہ تھا کہ کسی بھی مذہبی مقام کی تبدیلی کو روکنا اور دوسرا مقصد یہ تھا 1947 کے وقت عبادت گاہیں جس حال میں تھی اسی حال میں اسے رہنے دینا تھا اور ان دونوں مقاصد کو بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت مقدمہ فیصلہ میں عدالت نے مانا ہے۔ عرضداشت میں تحریر کیا گیا ہے کہ پلیس آف ورشپ قانون آئین ہند کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرتا ہے اس بات کا ذکر بابری مسجد مقدمہ فیصلہ میں کیا گیا ہے (پیرگراف 99، صفحہ 250) نیز اس قانون کی حفاظت کرنا سیکولر ملک کی ذمہ داری ہے اور سیکولر ملک کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرے۔

عرضداشت میں مزید کہا گیا ہے کہ بابری مسجد مقدمہ فیصلہ میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے پلیس آف ورشپ قانون کا تفصیلی تجزیہ کیا ہے جس کے مطابق یہ قانون آئین ہند کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت بھی کرتا ہے نیز اس قانون کی دفعہ 4 عبادت گاہوں کی تبدیلی کو روکتا ہے اور یہ قانون بنا کر حکومت نے آئینی ذمہ داری لی ہے کہ وہ تمام مذاہب کے لوگوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کی ذمہ داری لے گی اور یہ قانون بنانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ سیکولرازم کی بنیادوں کو مضبوط کیا جائے

اس ضمن میں جمعیۃ علماء ہند قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ پلیس آف ورشپ قانون 18 ستمبر 1991 کو پاس کیا گیا تھا جس کے مطابق 15،اگست 1947 کو ملک آزاد ہونے کے وقت مذہبی مقامات کی جو صورتحال تھی اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے صرف بابری مسجد تنازعہ کو اس قانون سے باہر رکھا گیا تھا کیونکہ یہ معاملہ پہلے سے ہی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہندو پجاریوں کی تنظیم وشو بھدر پجاری پروہیت مہا سنگھ و دیگر کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کی گئی ہے جس میں انہوں نے عبادت کے مقام کے قانونی یعنی کہ پلیس آف ورشپ ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا ہے۔ اس پٹیشن پر 10/ جولائی 2020 کو سپریم کورٹ میں سماعت عمل میں آئی تھی، جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیو دھون، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول و دیگر پیش ہوئے تھے۔ متذکرہ دونوں مداخلت کار کی عرضیوں میں گلزار احمد اعظمی مدعی ہیں۔

Tags: jamiatulma e hindاتر پردیشبھارت
Previous Post

صبر ہماری کمزور ی نہیں، ضرورت پڑنے پر دارو رسن بھی آباد کریں گے: مولانا محمود مدنی

Next Post

اگنی پاتھ پر احتجاج کے درمیان حکومت کا نیا فیصلہ

Next Post
اگنی پاتھ پر احتجاج کے درمیان حکومت کا نیا فیصلہ

اگنی پاتھ پر احتجاج کے درمیان حکومت کا نیا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist