بتیا۔ تعلیمی میدان میں لڑکیاں لڑکوں سے قطعا پیچھے نہیں رہیں ۔ عام مشاہدہ ہے کہ وہ تعلیم میں زیادہ محنت کش اور مخلص ہیں۔ اسی لئے ان کے نتائج بہتر سامنے آرہے ہیں۔ چنانچہ انٹر میڈیٹ کے امتحان میں نگر تھانہ علاقہ میں واقع ٹھاکر کالونی، (جی ایم کالج کے پیچھے) سنت گھاٹ بتیا کے رہنے والے سرکاری ٹیچر جناب ماسٹر انیس میاں صاحب کی لخت جگر صبیحہ ناہید نے ۴۱۲ نمبر لاکر ماں باپ کا نام روشن کر دیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر رشتہ داروں گھروں اور اساتذہ کے درمیان خوشی کا ماحول ہے۔