پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بی جے پی کی جیت کے بعد ’مہنگے دن‘ واپس لوٹے

Rubina by Rubina
مارچ 22, 2022
in بھارت, سیاست
65 0
0
بی جے پی کی جیت کے بعد ’مہنگے دن‘ واپس لوٹے
45
SHARES
117
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے بعد آج آخر پٹرولیم مصنوعات کے داموں میں اضافہ کر دیا گیا۔ جس پر کانگریس نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی جیت کے ساتھ ہی ’مہنگے دن‘ واپس آ گئے ہیں۔ کانگریس پارٹی لیڈران نے کہا کہ انتخابات تک مہنگائی پر قلیل مدتی روک لگی ہوئی تھی لیکن جیسے ہی بی جے پی کو جیت کے بعد آرام حاصل ہوا، مہنگائی نے پھر عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔
نئی دہلی کے وجے چوک پر ملکارجن کھڑگے، ادھیر رنجن چودھری اور رندیپ سنگھ سرجے والا نے کانگریس پارٹی کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے خطاب کیا۔ اس کے بعد پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی کی جیت کے ساتھ تین چیزیں آتی ہیں تکبّر، آمریت اور مہنگے دن!
بیان میں مزید کہا گیا ’’کچھ تو رحم کرتی مودی سرکار۔ ابھی تو ریاستی حکومتیں تشکیل بھی نہیں دی گئی ہیں اور بی جے پی نے مہنگائی کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا! یوپی میں امت شاہ نے کہا تھا کہ چناؤ جتاؤ اور ہولی پر مفت گیس سلنڈر پاؤ۔ مفت تو دیئے نہیں، بلکہ اور مہنگے سلنڈر کر دیئے ہیں۔‘‘
بیان میں کہا گیا کہ مئی 2014 میں نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے وقت پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بالترتیب صرف 9.20 روپے فی لیٹر اور 3.46 روپے فی لیٹر عائد ہوتی تھی، لیکن بی جے پی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 18.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 18.34 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا، جوکہ یو پی اے کے دور حکومت سے بالترتیب 203 اور 531 فیصد زیادہ ہے۔
اگر یو پی اے اور بی جے پی حکومتوں کی جانب سے پٹرول-ڈیزل اور رسوئی گیس کی انڈر ریکوری اور ایکسائز ڈیوٹی وصولی پر نظر ڈالی جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یو پی اے مہنگی بین الاقوامی داموں پر ایل پی جی خرید کر ملک کے صارفین کو آج سے آدھے داموں پر سبسڈی فراہم کرتی تھی۔ اسی طرح خام تیل کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کے لئے بھی عوام سے کم ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔کانگریس لیڈران نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور گیس سلنڈروں کی قیمتوں کو کانگریس-یو پی اے کے دور حکومت والی شرحوں پر لایا جائے اور لوگوں سے کی جا رہی بے شرم لوٹ کو بند کیا جائے۔

 

Previous Post

لمبی ہے غم کی شام، مگر شام ہی تو ہے۔۔۔

Next Post

عام آدمی دم بخود،پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس مہنگی

Next Post
عام آدمی دم بخود،پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس مہنگی

عام آدمی دم بخود،پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس مہنگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist