ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

چیت کرنے اور یوکرین کے لیے انصاف کی تجدید کا وقت :زیلنسکی

Rubina by Rubina
مارچ 21, 2022
in دنیا
81 0
0
چیت کرنے اور یوکرین کے لیے انصاف کی تجدید کا وقت :زیلنسکی
78
SHARES
126
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہائپرسونک میزائل حملے کے بعد یوکرین کاروس سے مذاکرات کا مطالبہ ملاقات، بات کیف(ایجنسیاں)روس نے یوکرین کے تنازعے میں پہلی بار ہائپرسونک میزائلوں کے استعمال کا اعتراف کیا ہے جبکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فوری امن مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ خبررساں ایجنسیوں کی شائع رپورٹ کے مطابق امن مذاکرات کا یہ مطالبہ یوکرینی حکام کی جانب سے ایک روسی جرنیل کو ہوائی اڈے پر حملے میں ہلاک کرنے کے دعویٰ کے بعد سامنے آیا ہے۔ ماسکو نے بھی دعویٰ کیا کہ اس کے فوجیوں نے ماریوپول شہر میں داخل ہونے کے لیے یوکرینی دفاع کو پسپا کردیا ہے اور اوڈیسا کے بالکل باہر ریڈیو اور انٹیلی جنس سائٹس کو تباہ کر دیا ہے، یوکرین کے حکام نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بحیرہ ازوف تک عارضی طور پر رسائی کھو دی تھی۔روس نے کہا کہ اس نے جمعہ کے روز رومانیہ کی سرحد کے قریب واقع گاؤں ڈیلائٹین میں اسلحے کے ڈپو کو تباہ کرنے کے لیے کنزال (ڈیگر) ہائی پرسیشن ہائیپرسونک میزائل کا استعمال کیا جو کہ دفاعی نظام سے زیادہ تر بچ سکتا ہے، ماسکو نے اس سے پہلے کبھی بھی جنگ میں جدید ترین میزائل کے استعمال کا اعتراف نہیں کیا۔یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان یوری اگناٹ نے اے ایف پی کو بتایا کہ دشمن نے ہمارے ڈپو کو نشانہ بنایا لیکن حملے میں استعمال ہونے والے میزائل کی قسم کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہتھیاروں میں موجود تمام میزائل ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، حملے کے نتیجے میں نقصان اور تباہی ہوئی اور گولہ بارود کا دھماکا ہوا۔ایک فیس بک ویڈیو میں ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ ملاقات کرنے، بات کرنے اور علاقائی سالمیت اور یوکرین کے لیے انصاف کی تجدید کا وقت ہے، بصورت دیگر روس کو ایسے نقصانات اٹھانے پڑیں گے کہ کئی نسلیں بھی سنبھل نہیں سکیں گی۔برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرس نے ماسکو پر الزام لگایا کہ وہ مذاکرات کو ایک اسموک اسکرین کے طور پر استعمال کر رہا ہے کیونکہ اس نے خوفناک مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔زمینی حملے کو شدید مزاحمت کا سامنا ہونے کے بعد ماسکو نے تیزی سے اندھا دھند فضائی اور طویل فاصلے تک حملے شروع کیے ہیں، اسلحے کے ڈپو پر جمعے کا حملہ مغربی یوکرین میں تازہ ترین حملہ تھا۔ جرمن چانسلر اولاف شولز کو ایک کال میں ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے حکام پر الزام لگایا کہ وہ بیشتر غیر حقیقی تجاویز پیش کرکے مذاکرات روک رہے ہیں۔روس چاہتا ہے کہ یوکرین تمام مغربی اتحادوں سے انکار کر دے، خاص طور پر نیٹو میں شامل ہو نے اور یورپی یونین کے ساتھ قریبی انضمام کی کوششوں سے پیچھے ہٹ جائے، جبکہ کیف کے بقول یہ اقدامات اسے ماسکو کی جاگیر ریاست میں تبدیل کر دیں گے۔روس کے اعلیٰ مذاکرات کار نے کہا کہ یوکرین کو غیر جانبدار ریاست بنانے کی تجویز پر ماسکو اور کیف اپنے اپنے موقف کو قریب تر لاچکے ہیں۔لیکن مذاکرات میں حصہ لینے والے ولادیمیر زیلنسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ یوکرین اپنے مو?قف سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔روس کے اتحادی چین نے امریکی صدر جو بائیڈن کو کہا کہ یہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، تاہم چین نے روس کی مذمت میں مغربی ممالک کے ساتھ شامل ہونے کے لیے امریکی دباؤ قبول کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو روس کے لیے کسی بھی مالی یا فوجی امداد کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے اسے ایسا اقدام قرار دیا جو صورتحال کو عالمی تصادم میں بدل سکتا ہے۔

Previous Post

فتح کے باوجود حکومت سازی میں مشکل، وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میٹنگ

Next Post

یوکرین میں اسکول پر بمباری، سیکڑوں ہلاکتوں کا اندیشہ

Next Post
یوکرین میں اسکول پر بمباری، سیکڑوں ہلاکتوں کا اندیشہ

یوکرین میں اسکول پر بمباری، سیکڑوں ہلاکتوں کا اندیشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist