ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پردہ اسلام میں فرض ہےحجاب پرپابندی قابل قبول نہیں:دارالعلوم دیوبند

Rubina by Rubina
مارچ 16, 2022
in بھارت, تعلیم
176 0
0
پردہ اسلام میں فرض ہےحجاب پرپابندی قابل قبول نہیں:دارالعلوم دیوبند
165
SHARES
229
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حجاب پر عائد پابندی کے خلاف طالبات کی عرضداشت کو کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کئے جانے پر ملک کی سب سے بڑی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے اعتراض ظاہر کیا ہے اور پردے کو اسلام کی رو سے فرض قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں طالبات کی عرضی کو مسترد کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ’’ حجاب اسلام کا لازمی جزو نہیں ہے۔‘‘ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا’’ پردہ اسلام میں فرض ہے، اس لئے یہ فیصلہ ( کرناٹک ہائی کورٹ کا) قابل قبول نہیں ہے۔ ‘‘ مفتی ابوالقاسم کا کہنا ہے کہ ’’ عدالت کو اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چاہئے کیونکہ پردہ اسلام میں فرض ہے۔ قرآن شریف اس کا حکم دیتا ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ عدالت کا یہ کہنا کہ حجاب اسلام کا جزو نہیں ہے سراسر غلط ہے۔‘‘ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے دلیل دی کہ ’’ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے جس کا آئین ملک کے تمام شہریوں کو ان کے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دیتا ہے۔ آئین کسی بھی ادارے کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی مذہب کے خلاف کوئی قانون بنائے۔ مولانا نعمانی نے ملک کی تمام سیکولر جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں۔ واضح رہے کہ دار العلوم دیوبند کو ایشیا کا سب سے بڑا دینی مرکز سمجھا جاتا ہے اور یہاں سے جاری کئے گئے بیانات اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ دارالعلوم کے علاوہ ملک بھر کی مسلم تنظیموں نے بھی عدالت کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس میں مسلم پرسنل لاء بورڈ ، جمعیۃ العلماء ، جماعت اسلامی اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ کئی علمائے کرام نے اس تعلق سے انفرادی طور پر بھی بیان جاری کئے ہیں۔ یاد رہے کہ کرناٹک میں گزشتہ تقریباً ڈھائی مہینوں سے حجاب کے تعلق سے تنازع جاری ہے۔ حکومت کی ایما پر بعض کالجوں نے حجاب پہن کر آنے والی لڑکیوں کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا ہے جس کے خلاف لڑکیوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ جبکہ چند لڑکیوں نے کالج انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے اس پر مسلسل سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے منگل کے روز سنایا گیا۔ واضح رہے کہ آئینی اعتبار سے حتیٰ کہ کالج کے ضابطوں کے اعتبار سے بھی حجاب پر کوئی پابندی نہیں تھی لیکن حکومت کے دبائو اور ہندوتواوادی تنظیموں کے احتجاج کو بہانہ بنا کر کالجوں نے اس طرح کے حکم جاری کرنے شروع کئے۔ یہ معاملہ عدالت میں ٹھہر نہیں سکتا تھا کیونکہ آئین اور کالجوں کے قواعد میں حجاب کے خلاف کوئی شق نہیں ہے لیکن معاملہ عدالت میں جاتے ہی کرناٹک حکومت نے ایک نیا قانون منظور کرکے حجاب پر پابندی عائد کر دی۔ اور عدالت کو جو فیصلہ ہے وہ اسی نئے قانون کی بنیاد پر آیا ہے جو کہ دوران سماعت بنایا گیا ہے۔

 

 

Previous Post

فتح وشکست سے زیادہ اہم ہندوستان کے سیکولر کردار کا تحفظ

Next Post

آگرہ کے میڈیکل کالج میں آتشزدگی، بھگدڑ کی صورتحال

Next Post
آگرہ کے میڈیکل کالج میں آتشزدگی، بھگدڑ کی صورتحال

آگرہ کے میڈیکل کالج میں آتشزدگی، بھگدڑ کی صورتحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist