منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کانگریس میں فوری تبدیلیوں اور اصلاحات پر اتفاق

Rubina by Rubina
مارچ 14, 2022
in بھارت, سیاست
78 0
0
کانگریس میں فوری تبدیلیوں اور اصلاحات پر اتفاق
73
SHARES
111
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یوپی اور پنجاب سمیت ۵؍ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس کی شرمناک شکست پر غور وخوض کیلئے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ۷۲؍ گھنٹوں کے اندر اندر اتوار کو پارٹی صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر مجلس عاملہ کا انعقاد ہوا جس میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے فوری طورپر ضروری تبدیلیوں اور اصلاحات پر اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر سونیا گاندھی نے مجاہدین آزادی کی عظیم قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کو بچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔
بجٹ اجلاس کے بعد ’چنتن بیٹھک‘
ریاستی الیکشن میں شرمناک شکست کےبعد طلب کی گئی میٹنگ میں کانگریس لیڈروں نے سرجوڑ کر خامیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا۔اس دوران قیادت میں تبدیلیوں سے متعلق چہ میگوئیوں کے برخلاف اتفاق رائے سے سونیا گاندھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیاگیا تاہم پارٹی میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیاگیا جس سے سونیا گاندھی نے بھی اتفاق کیا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال نےورکنگ کمیٹی کی ساڑھے ۴؍ گھنٹہ طویل میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کوبتایا کہ پارٹی صدر پارٹی کو مضبوط اور توانا کرنے کیلئے فوری طور پر اصلاحی اقدامات کریں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے فوراً بعد شکست کی وجوہات پر مزید غوروخوض اور مستقبل کی حکمت عملی کیلئے ’’چنتن بیٹھک‘‘ ہوگی۔ مسلسل ناکامیوں سے پارٹی کے کیڈر کا حوصلہ بھی پست ہورہاہے۔
سونیا گاندھی تبدیلیوں کیلئے تیار
اس سے قبل پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سونیا گاندھی نے مجلس عاملہ میں تمام لیڈرو ں کی باتیں بغور سنیں اور کہا کہ وہ پارٹی میں ضروری تبدیلیوں کیلئے تیار ہیں۔ کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نےبتایا کہ ’’ مجلس عاملہ کا ہر رکن چاہتا ہے کہ تنظیمی ڈھانچے کیلئے الیکشن کے انعقاد تک سونیا گاندھی ان کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔‘‘ قیادت میں تبدیلی سے متعلق چہ میگوئیوں کے بیچ وینوگوپال نے بتایا کہ مجلس عاملہ میں تمام اراکین نے اتفاق رائے سے سونیا گاندھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
مجلس عاملہ میں ناراض لیڈر بھی شریک
مجلس عاملہ میں جہاں پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور پی چدمبرم شامل تھے وہیں غلام نبی آزاد، آنند شرما اور مکل واسنک کی شکل میں ناراض لیڈر بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ آخرالذکر تینوں لیڈر کانگریس کے ان ۲۳؍ ناراض لیڈروں کے گروپ کا حصہ ہیں جسے ’جی -۲۳‘ نام دیا گیاہے۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ میٹنگ میں موجود نہیں تھے جبکہ اے کے انٹونی بھی کرونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے مجلس عاملہ سے غیر حاضر رہے۔
ملک کی آزاد ی کی حفاظت کاعزم
ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے واضح کیا کہ ’’ جو آزادی ہم نے ملک کے لوگوں کے ساتھ مل کر حاصل کی تھی، اس آزادی کو لوگوں کے ساتھ مل کر ہی بچائیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ سونیا گاندھی پارٹی کی عبوری صدر تو ہیں مگر پارٹی کی باگ ڈور عام طور پر ان کے بیٹے راہل گاندھی اور بیٹی پرینکا گاندھی سنبھال رہی ہیں۔ اہم فیصلے یہی دونوں کرتےہیں۔
راہل گاندھی کو صدر بنانے کا مطالبہ
اسمبلی الیکشن میں شرمناک ہار کے بعد حالانکہ عمومی طورپر راہل گاندھی کو اس کیلئے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دبے لفظوں میں قیادت میں تبدیلیوں کی باتیں ہورہی ہیں تاہم مجلس عاملہ کے انعقاد سے قبل راہل گاندھی کو باقاعدہ طورپر پارٹی صدر بنانے کا مطالبہ کیاگیا۔یہ مطالبہ کرنے والوں میں پارٹی کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت بھی شامل تھے۔

 

Previous Post

بھوپال : دہشت گردی کے شبہ میں ۶؍ گرفتار، ہتھیار ضبط کرنے کا بھی دعویٰ

Next Post

عام آدمی پارٹی کی جیت کاجشن، امرتسر میں بڑا روڈ شو

Next Post
عام آدمی پارٹی کی جیت کاجشن، امرتسر میں بڑا روڈ شو

عام آدمی پارٹی کی جیت کاجشن، امرتسر میں بڑا روڈ شو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist