پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

عام آدمی پارٹی کی جیت کاجشن، امرتسر میں بڑا روڈ شو

Rubina by Rubina
مارچ 14, 2022
in بھارت, سیاست
168 0
0
عام آدمی پارٹی کی جیت کاجشن، امرتسر میں بڑا روڈ شو
143
SHARES
202
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے والی عام آدمی پارٹی نے اتوار کو امرتسر میں بڑے روڈ شو کا اہتمام کیا۔ اس روڈ شو میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال اور عہدۂ وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھگونت مان شامل ہوئے۔روڈ شو میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے آپ کے نیشنل کنوینرکیجریوال نے کہا ’’پنجاب کے لوگوں نے کمال کر دیا۔ اب پنجاب کی ترقی ہی ترقی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی نے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے ہوں گے۔ کسی وعدے میں وقت لگے گا تو کوئی جلد پورا ہوگا۔‘‘اروند کیجریوال نے پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی کو انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی اگر اِدھر اُدھر ہوں گے تو انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا حیران ہے اور کسی کو یقین نہیں آ رہا ہے کہ پنجاب میں اتنا بڑا انقلاب برپا ہو گیا ہے۔کیجریوال نے کہا کہ ’’یہ بہت بڑا انقلاب ہے اور ایسا صرف اور صرف پنجاب کے عوام ہی کر سکتے تھے، ورنہ دنیا میں کسی بھی شخص میں اتنی طاقت نہیں تھی۔ کئی برسوں کے بعد آج پنجاب کو ایماندار وزیر اعلیٰ میسر ہوا ہے۔ ریاست میں اب ایماندار حکومت قائم ہوگی۔‘‘ اس موقع پر بھگونت مان نے کہا کہ روایت توڑ کر عام آدمی پارٹی نئی پہل کرے گی اور پنجاب کو ترقی کے راستےپر لے جائیگی۔ مان نے کہا کہ’’ انہیں پنجاب پر پورا بھروسہ ہے کہ ان کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ کے دفتر میں بابا صاحب امبیڈکر اور بھگت سنگھ کی تصویریں لگانے کی ضرورت کو دہرایا۔ انہوں نے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دلوں پر راج کرنے والوں کی حکومت ہوتی ہے۔‘‘کیجریوال نے کہاکہ پنجاب کو کئی برسوں بعدبھگونت مان کی شکل میںایک ایماندار وزیر اعلیٰ ملے گا ۔قبل ازیں، آپ کے کنوینر اروندکیجریوال کے امرتسر ایئرپورٹ پہنچنے پر بھگونت مان نے گلدشتہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد اروندکیجریوال اور بھگونت مان امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل میں پہنچے اور وہاں ماتھا ٹیکا۔ دونوں لیڈران گولڈن ٹیمپل کے علاوہ جلیانوالا باغ، درگیانا مندر اور والمیکی مندر بھی درشن کے لئے گئے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی کیجریوال کے ساتھ موجود رہے۔ اس دوران کانگریس کے نو منتخب رکن اسمبلی سکھ پال سنگھ کھیرا نے اتوار کو بھگونت سنگھ مان پر امرتسر میں اپنے `روڈ شو کے دوران انتخابی مہم کیلئے سرکاری خزانے کو لوٹنے کا الزام لگایا۔ کھیرا نے ایک سرکاری حکم نامہ، جس میں پروگرام کیلئے۲۳؍ اضلاع سے آنے والے لوگوں کی آمدورفت کے انتظامات کیلئے دودولاکھ روپے اور امرتسر میں پروگرام کے انتظام کیلئے ۱۵؍ لاکھ روپے فراہم کرانے کی ہدایت چیف سیکریٹری کی طرف سے دی گئی ہے، اسے ٹیگ کرتے ہوئےکھیرا نے ٹویٹ کیا کہ ایسے وقت میں جبکہ ریاست پر تین لاکھ کروڑ رکا قرض ہے، یہ پارٹی کی تشہیر کیلئے سرکاری خزانہ لوٹنے جیسا ہی ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو ٹیگ کرتے ہوئے لوگوں کا یہ پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں کھیرا نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ آپ مختلف طریقے سے کام کرے گی لیکن امرتسر میں پارٹی کی ریلی کیلئے سرکاری ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کرنے کا پہلا عمل ظاہر کرتا ہے کہ یہ کسی بھی `روایتی سیاسی جماعتوں سے مختلف نہیں ہے۔

Previous Post

کانگریس میں فوری تبدیلیوں اور اصلاحات پر اتفاق

Next Post

خام تیل کی قیمتیں دے سکتی ہیں ’دھچکا‘، ہندوستان کے مقابلے کئی دیگر ملکوں کی نمو میں گراوٹ کہیں زیادہ: آشما گوئل

Next Post
خام تیل کی قیمتیں دے سکتی ہیں ’دھچکا‘، ہندوستان کے مقابلے کئی دیگر ملکوں کی نمو میں گراوٹ کہیں زیادہ: آشما گوئل

خام تیل کی قیمتیں دے سکتی ہیں ’دھچکا‘، ہندوستان کے مقابلے کئی دیگر ملکوں کی نمو میں گراوٹ کہیں زیادہ: آشما گوئل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist