منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

وی وی پیٹ کی پرچیوں کی جانچ کے معاملہ پر سماعت بعد میں

Rubina by Rubina
مارچ 9, 2022
in بھارت, سیاست
167 0
0
وی وی پیٹ کی پرچیوں کی جانچ کے معاملہ پر سماعت بعد میں
154
SHARES
231
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے منگل کو الیکشن کمیشن کی دلیلیں سننے کے بعد 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو طے وقت پر کرنے کو ہری جھنڈی دکھا دی۔ چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی سہ رکنی بنچ نے آج اس سے پہلے سینئر کویل میناکشی اروڑا کے خصوصی ذکر کے دوران راکیش کمار کی عرضی کو بدھ کیلئے فہرست بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت کے وقت الیکشن کمیزن کو موجود رہنے کی ہدایت دی تھی۔حالانکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینئر وکیل منندر سنگھ کے ذریعہ کئے گئے ذکر پر بینچ نے منگل کو ہی معاملے کی سماعت کی اور کہا کہ عرضی ووٹوں کی گنتی کے آخری وقت میں دائر کئے جانے کی وجہ سے بدھ کو سماعت نہیں کی جا سکتی۔ ووٹوں کی گنتی طے شدہ پروگرام کے مطابق طے وقت پر ہوگی۔مسٹر سنگھ نے اپنی جانب سے بنچ کے سامنے کہا کہ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے بعد 10مارچ کو ووٹوں کی گنتی کیلئے متعلقہ افسروں کو عدالتی حکم کے پیش نظر ٹریننگ دی گئی ہے۔ افسروں کووی وی پیٹ کی ووٹوں کی پرچیوں کی تصدیق کے سلسلے میں ہائی کورٹ کے 2019 کے فیصلے پر عمل کرنے کیلئے پہلے ہی ضروری معلومات دے دی گئی ہے۔
بینچ نے الیکشن کمیشن اور عرضی گزاروں کی دلیلیں سننے کے بعد کہا کہ ہم مداخلت نہیں کر رہے ہیں ،قائم روایت ،عوامل اور قانون کے مطابق ووٹوں کی گنتی جاری رکھیں۔بینچ نے کہا کہ وہ ووٹوں کی گنتی سے بالکل پہلے کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی۔ معاملے کو باقاعدہ طورپر مناسب بینچ کے سامنے غور و خوض کیلئے رکھا جا سکتا ہے۔ بینچ نے شروع میں معاملے کو بدھ کو فہرست بند کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔راکیش کمار نے اپنی عرضی میں ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں وی وی پیٹ لگی ای وی ایم کی ووٹوں کی پرچیوں کی جانچ کا کام شروعات میں کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی تھی۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این چندر بابو نائیڈو کے معاملے میں سپریم کورٹ کے ذریعہ 2019میں ہر پارلیمانی حلقے میں بے ترتیب ڈھنگ سے چنے گئے پولنگ مراکز پر وی وی پیٹ تصدیق کیلئے جاری ہدایت نامناسب تھی۔

Previous Post

سومی سے تمام ہندوستانی طلبا کو نکالا گیا،روس کا یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان

Next Post

دہلی و گردونواح میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

Next Post
دہلی و گردونواح میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

دہلی و گردونواح میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist