پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

یوکرین میں موجود طلبہ کو ہنگری پہنچنے کی ہدایت

Rubina by Rubina
مارچ 7, 2022
in بھارت, دنیا
85 0
0
یوکرین میں موجود طلبہ کو ہنگری پہنچنے کی ہدایت
69
SHARES
126
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یوکرین میں ہندوستانی سفارتخانہ نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہاں پھنسے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کیلئے چلایا جانے والا ’آپریشن گنگا‘ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس کے تحت سفارتخانہ نے یوکرین میں موجود اپنے تمام شہریوں کو گوگل فارم پر اپنی تمام تفصیلات اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی ہے ساتھ ہی انہیں پیر کو صبح ۱۰؍ سے ۱۲؍ بجے کے دوران ہنگری کے دارالحکومت بڈا پیسٹ میں ’ہنگیرین سٹی سینٹر‘ پر پہنچ جانے کی ہدایت دی ہے۔ ہنگری میں ہندوستانی سفارتخانہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’ضروری اعلان:ہندوستانی سفارتخانہ آپریشن گنگا کے تحت آج سے آخری مرحلے کی پروازوں کا سلسلہ شروع کررہاہے۔ وہ تمام طلبہ جو ان ٹھکانوں پر نہیں ہیں جن کا انتظام سفارتخانہ نے کیا ہے بلکہ اپنی ذاتی رہائش گاہوں پر ہیں، سے درخواست ہے کہ وہ بڈاپیسٹ میں ہنگیرین سٹی سینٹر پر صبح ۱۰؍ سے ۱۲؍ بجے کے درمیان پہنچ جائیں۔‘‘ ایسے وقت میں جبکہ یوکرین میں روس کی جانب سے مسلسل بمباری ہورہی ہے اور سفر کے ذرائع محدود ہوگئے ہیں، سفارتخانہ نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ طلبہ ہنگری کس طرح پہنچیں گے۔…
اہم بات یہ ہے کہ سومی شہر میں پھنسے ہوئے طلبہ نے گزشتہ روز ویڈیو جاری کرکے شکایت کی تھی کہ انہیں وہاں سے نکالنے کیلئے سفارتخانہ کی جانب سے کوئی کوشش نہیں ہوئی ہے۔طلبہ کو خود ہی سرحدوں پرپہنچنے کی ہدایت پر بھی مودی حکومت تنقیدوں کی زد پر ہے کیوں کہ جنگ زدہ ملک میں ذرائع آمدورفت کی عدم دستیابی کی صورت میں بمباری کے بیچ سفرا نتہائی جوکھم بھرا کام ہے۔
اس بیچ کیف میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ نے بھی یوکرین میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ ’’آپریشن گنگا‘‘ کے تحت انخلاء کیلئے اپنا نام رجسٹرڈ کروانے کیلئے وہ مذکورہ گوگل فارم پر کریں۔ پیغام میں کہاگیا ہے کہ ’’تمام ہندوستانی جو اب بھی یوکرین میں موجود ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ (اس پیغام کے ساتھ ) منسلک گوگل فارم پر اپنی تفصیلات جلد از جلد درج کریں۔‘‘
اتوار کو وزارت خارجہ نے بتایا کہ اب تک آپریشن گنگا کے تحت ۶۳؍ پروازوں کے ذریعہیوکرین میں پھنسے ۱۳؍ ہزار ۳۰۰؍ ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایاگیاہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں ۲۵؍ پروازوں سے ۲؍ ہزار ۹۰۰؍ افراد وطن واپس لائے گئے ہیں جبکہ آئندہ ۲۴؍ گھنٹوں میں مزید ۱۳؍ پروازیں آئیں گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی کے مطابق اب تک ۲۱؍ ہزار افرا دکو یوکرین سے ہندوستان لایا گیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ یوکرین میں پھنسے زیادہ تر ہندوستانی واپس آچکے ہیں۔ حکومت کی توجہ اب سومی میں موجود ہندوستانی طلبہ پر ہے جن کی تعداد ۷۰۰؍ کے قریب ہے۔ مسلسل بمباری اور روسی حملوں کے بیچ ذرائع آمدورفت کی عدم دستیابی میں ان طلبہ کو یوکرین سے باہر نکالنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

 

Previous Post

پوتن کے تیور خطرناک، عالمی طاقتوں کو دھمکی

Next Post

پوتن کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے عالمی پیمانے پر کوششیں تیز

Next Post
پوتن کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے عالمی پیمانے پر کوششیں تیز

پوتن کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے عالمی پیمانے پر کوششیں تیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist