ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

نجی شعبے، دفاعی شعبے میں خود کفیلی کے لیے حب الوطنی کے جذبے سے کام کریں: پی ایم مودی

Rubina by Rubina
فروری 25, 2022
in بھارت, سیاست
90 0
0
گاندھی کنبے نے امیٹھی کی عوام سے دھوکہ کیا:مودی
78
SHARES
134
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے لئے آج سبھی متعلقین اور خاص طور پر نجی شعبے سے اپیل کی کہ وہ حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے مقصد سے اپنا زیادہ سے زیادہ تعاون دیں۔
مودی نے جمعہ کو عام بجٹ میں ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے سے وابستہ تمام متعلقین سے اپیل کی کہ وہ منافع اور دیگر باتوں کو چھوڑ کر حب الوطنی اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنانے کی سمت میں کام کریں۔ نجی شعبے سے خصوصی طور پر اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی آپ سے توقعات وابستہ ہیں اور نجی کمپنیوں کو ملک کی خدمت کا یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ سوچنے کا وقت نہیں کہ کتنا منافع ہوگا اور کب ہوگا، اب ہمیں صرف ملک کو مضبوط بنانے کا سوچنا چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پروگرام اس لیے منعقد کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تمام متعلقین سے عملی حل سننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے نفاذ میں ابھی ایک ماہ کا وقت باقی ہے اور اس دوران سب کو مل کر بحث اور منصوبہ بندی کرنی چاہیے جس سے یکم اپریل سے بجٹ کی التزامات پر عملدرآمد ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ بھی پبلک سیکٹر کے اداروں کے برابر ہو اور ملک کی خدمت میں بڑھ چڑھ کا تعاون دے۔ اس کے لیے بجٹ میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے 25 فیصد رقم مختص کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی انڈرٹیکنگ کے قیام کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلائی اور ڈرون سیکٹر کو بھی پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں بنائے جانے والے دو دفاعی کوریڈور سے بھی نجی شعبے کو اپنا تعاون دینے میں مدد ملے گی۔
حکومت کے آرڈیننس فیکٹریوں کو کارپوریٹائز کرنے کے فیصلے کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ان کا ورک کلچر بدل گیا ہے اور ان کے بزنس کی توسیع تیزی سے ہوری ہے اور انہیں بڑے بڑے آرڈر مل رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دفاعی شعبے میں برآمدات میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے اور اب ہندوستان 75 سے زائد ممالک کو دفاعی ساز و سامان اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ سات برسوں میں 350 سے زائد صنعتی لائسنس دئیے گئے جبکہ 2001 سے 2014 تک صرف 200 لائسنس دیئے گئے۔
مودی نے کہا کہ باہر سے ہتھیار خریدنے کا عمل اتنا پیچیدہ اور طویل ہوتا ہے کہ ہتھیار ملنے تک وہ آؤٹ ڈیٹیڈ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس بات کو محسوس کرتےہیں کہ جب فوجی دیسی ہتھیار استعمال کرتے ہیں تو ان کا حوصلہ اور جوش کافی بلند رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی ہتھیار اتنی تیزی سے آؤٹ ڈیٹیڈ ہوتے ہیں کہ اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طاقت اور صلاحیت کو استعمال کرنا ہوگا۔
اس کی طاقت کی بدولت ہی ملک سلامتی کے شعبے میں پراعتماد ہو سکے گا۔ انہوں نے اس کے لئے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلحے کے بین الاقوامی بازار میں اس قدر مسابقت ہے کہ حریف کمپنیاں ایک دوسرے کی مصنوعات کے بارے میں ابہام اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم دفاعی شعبے میں خود کفیل ہو جائیں اور تمام ہتھیار اور سازوسامان ملک میں ہی تیار کر لیں تو ہمارے سامنے ایسا مسئلہ پیدا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے اسلحے کی درآمد پر پابندی کے حوالے سے اب تک دو فہرستیں جاری ہو چکی ہیں اور تیسری فہرست بھی جلد آنے والی ہے۔ ان فہرستوں میں شامل ہتھیاروں اور آلات کی بیرون ملک سے درآمد پر پابندی کی جاتی ہے۔

 

Previous Post

مودی حکومت کی غلطی کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑے گا: راہل

Next Post

ملازمتیں کسان اور چھوٹے تاجر پیدا کرتے ہیں، ارب پتی نہیں

Next Post
ملازمتیں کسان اور چھوٹے تاجر پیدا کرتے ہیں، ارب پتی نہیں

ملازمتیں کسان اور چھوٹے تاجر پیدا کرتے ہیں، ارب پتی نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist