اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مودی نے گاندھی خاندان تو امیت شاہ اور یوگی نے ملائم خاندان کو نشانہ بنایا

Rubina by Rubina
فروری 25, 2022
in بھارت, سیاست
132 0
0
مودی نے گاندھی خاندان تو امیت شاہ اور یوگی نے ملائم خاندان کو نشانہ بنایا
121
SHARES
239
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو امیٹھی اور پریاگ راج میں اپوزیشن بالخصوص کانگریس اور سماجوادی پارٹی پر برسے تو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بہرائچ اور بستی میںمذہبی کارڈ کھیلا۔بی جے پی کے تیسرے اہم اسٹار پرچارک اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بہرائچ، ایودھیا،شراوستی اور باری بنکی میں تابڑ توڑ ریلیاں کرکے سماجوادی پارٹی کو مسلسل آڑے ہاتھوں لیا۔ جمعرات کو گاندھی فیملی کے گڑھ رہے امیٹھی کے گوری گنج میں مودی نے کانگریس اور گاندھی خاندان پر سیدھا حملہ کیا۔انہوں نے گاندھی خاندان پریہاں کے عوام کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’اس کنبے نے یہاں کے غریب خاندانوں کی زمین لے کر ان کے ساتھ دھوکہ کیا جبکہ بی جے پی نے یہاں۱۵۰۰؍کروڑ روپوں کے ترقیاتی کام کئے۔ انتخابی ریلی سےخطاب کرتے ہوئے مودی نے سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے تعلق سے کہا کہ یہ پارٹیاں کنبہ پروری کی طرف داررہی ہیںاور ہمیشہ اسی کی سیاست کرتی رہی ہیں جس کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ مودی نے ’ماں کارڈ‘ بھی کھیلا۔ انہوں نےکہا کہ۱۰۰؍سال کی عمر میں بھی وہ قانون پر عمل کرتے ہوئے قطارمیں لگ کر ٹیکہ لگواتی ہیں مگر ان کنبہ پرور لوگوں کا معاملہ یہ ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تواصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر صرف ایک کنبے کاخیال کریں گے۔انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب ٹیکہ کاری شروع ہوئی تو مودی خود دوڑ کر سب سے پہلے ویکسین لگوانے نہیں پہنچا تھا بلکہ اپنی باری کا انتظار کیا۔ انہوں نےا یک بار پھر ’ماں گنگا ‘اور اس کےپیار کو بھی یاد کیا۔ اسی طرح پریاگ راج کے پھا پھا مئو اسمبلی حلقے میں ریلی ایک سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اقر با پروری، لا اینڈ آرڈر، مذہبی سیاحت،بم دھماکہ،اقلیت نوازی،تعلیم اور روزگار جیسے ایشوز پر اپنے انداز میں بات کی۔انہوں نے نام لئے بغیراکھلیش یادو کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے انہیں’پریواروادی،افواہ وادی، پلائن وادی اوراندھ وشواس وادی‘ بتاتے ہوئے کہا کہ جوکرسی گنوانے کی ضعیف الاعتقادی کے سبب نوئیڈا اور بجنور نہیں جاتا ہو وہ اکیسویں صدی میں ایک صوبے کوکیسی قیادت دے گا، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ ادھر، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بہرائچ اور بستی میں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے ’باہو بلی اور بجرنگ بلی‘ پر بات کی اور اعظم خان، مختار انصاری اور عتیق احمد کا بطور خاص ذکر کیا جو اُن کے بقول مافیا اور ترم خان ہیں مگریوگی حکومت نےان کی نکیل کس دی ہے۔اکھلیش یادو پر تنقید کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ایس پی حکومت میں ان کے ۴۵؍رشتہ دار اہم عہدوں پر تھے۔اسی طرح انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ اگر پھر یہ حکومت قائم ہوئی تو متذکرہ لوگوں کے ساتھ باقی مافیابھی جیل سے باہر ہوںگے اورہر طرف لاقانونیت ہوگی۔ بی جے پی کے تیسرے اہم اسٹار پرچارک وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو تابڑ توڑکئی اضلاع میں ریلیاں کیں، جن میں بارہ بنکی، ایودھیا، بہرائچ اور شراوستی شامل ہیں۔وہ بھی حسب معمول اکھلیش اورا ن کے خاندان پر شدید حملہ آور رہے۔انہوں نے شراوستی میں حسب معمول مذہبی کارڈ کھیلتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت میں ۳۱۴؍فسادات ہوئے،چھ مہینے تک کرفیو رہا،ہولی دیوالی پر بجلی نہیں ملتی تھی مگر محرم اور عید پر اس کی سپلائی کو یقینی بنایا جاتا تھا۔یوگی نے مزید کہا کہ تب فسادیوں اور غنڈو ں کاتانڈو رہتا تھا، سر عام لوٹ مار ہوتی تھی، کاروباریوں کی املاک جلادی جاتی تھیں، لوٹ لی جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی حکومت میں دو دھماکے بھی ہوئے ۔ہماری حکومت نے نظم و نسق کو بہتر بنایا اور مافیا اور غنڈوں کو جیل بھیج دیا، غیر قانونی قبضوں پر بلڈوزر چلوا کر غریبوں کیلئے مکانات کی تعمیر کرائی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ پانچویں مرحلے کی پولنگ کے تحت یہ انتخابی مہم جاری ہے۔ ۲۷؍فروری کو ۶۰؍سیٹوں کیلئے ۱۱؍ اضلاع میں ووٹنگ ہوگی ۔

Previous Post

ہندوستان نے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی

Next Post

روس-یوکرین بحران: ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی پر سپریم کورٹ میں عرضی

Next Post
روس-یوکرین بحران: ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی پر سپریم کورٹ میں عرضی

روس-یوکرین بحران: ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی پر سپریم کورٹ میں عرضی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist