پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اردوصحافت کا دوسو سالہ جشن،سابق نائب صدر محمدحامدانصاری کے ہاتھوں افتتاح ہوگا

Rubina by Rubina
فروری 24, 2022
in بھارت, سیاست
56 0
0
اردوصحافت کا دوسو سالہ جشن،سابق نائب صدر محمدحامدانصاری کے ہاتھوں افتتاح ہوگا
34
SHARES
160
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری آئندہ 30 مارچ کو اردوصحافت کے دوسو سالہ جشن کا افتتاح کریں گے یہ اطلاع آج یہاں کمیٹی کے کنوینر سینئر صحافی معصوم مرادآبادی نے دی ہے انھوں نے بتایا کہ اس باوقار تقریب میں شرکت کے لیے ملک بھر سے سرکردہ اردوصحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے اس موقع پر اردوصحافت کی لازوال قربانیوں پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی اور ملک کے چنندہ اردو صحافیوں کو’کارنامہ حیات ایوارڈ‘پیش کیا جائے گا۔افتتا حی تقریب کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے سربراہ پروفیسر شافع قدوائی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر ایک یادگاری مجلہ بھی شائع کیا جائے گا، جس میں اردو صحافت کے ماضی، حال اور مستقبل کا احاطہ کیا جائے گا،جس کی ترتیب وتدوین کی ذمہ داری ممتازصحافی سہیل انجم کو سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اردو کا پہلا اخبار’جام جہاں نما‘27/مارچ 1822 کو کلکتہ سے شائع ہواتھا۔اس اعتبار سے اردوصحافت اپنے قیام کے دوسوسال مکمل کرنے جارہی ہے اور اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں اردو صحافت کی تاریخ لازوال قربانیوں اور جدوجہد سے عبارت ہے۔ اس ملک کی آزادی کے لیے سب سے پہلی قربانی اردو صحافی مولوی محمدباقر نے دی۔ جنھیں انگریزوں نے1857کی جنگ آزادی کی جرات مندانہ رپورٹنگ کی پاداش میں توپ کے دہانے پر رکھ کراڑادیا۔ اردو صحافت کی دوسوسالہ تقریبات کو منانے کا مقصد ان عظیم الشان قربانیوں کو یاد کرنا ہے جو اردو صحافیوں نے اس ملک کی آزادی اور آزادہندوستان کی تعمیر وتشکیل میں دی ہیں۔
کمیٹی کے کنوینرمعصوم مرادآبادی نے مزید کہا کہ اس موقع پر اردو صحافت کے جن معماروں کے نام پر ایوارڈ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں مولوی محمدباقر، پنڈت ہری ہردت، مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا حسرت موہانی، مولانا محمدعلی جوہر، مولانا ظفرعلی خاں، مولانا عبدالماجد دریابادی،مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی، مولانا عثمان فارقلیط، رئیس الدین فریدی اور جی ڈی چندن کے نام شامل ہیں۔یہ ایوارڈ ان بزرگ اردوصحافیوں کو بصداحترام پیش کئے جائیں گے، جنھوں نے اپنی زندگیاں اردوصحافت کو پروان چڑھانے میں گزاری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جشن منانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔اس سلسلہ میں تشکیل دی گئی ’اردوصحافت دوسوسالہ تقریبات کمیٹی‘ کی پہلی تقریب آئندہ ۰۳ /مارچ ۲۲۰۲ کوانڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

 

Previous Post

مرکزی ایجنسیوں سے لوہا لینے والے نواب ملک گرفتار

Next Post

روس نے یوکرین پر حملہ کیا: کیف کی رپور ٹ

Next Post
روس نے یوکرین پر حملہ کیا: کیف کی رپور ٹ

روس نے یوکرین پر حملہ کیا: کیف کی رپور ٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist