ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

روس سے فوج واپس بلانے کی اقوام متحدہ کی اپیل، نتائج تباہ کن ہونے کی وارننگ

Rubina by Rubina
فروری 24, 2022
in دنیا
89 0
0
روس سے فوج واپس بلانے کی اقوام متحدہ کی اپیل، نتائج تباہ کن ہونے کی وارننگ
78
SHARES
133
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ: روس کے یوکرین پرحملے کو اپنے 5 سالہ دور کا افسوناک ترین لمحہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ولادیمیر پوتن سے فوج واپس بلانے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے آغاز میں روسی صدرسے فوری اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘انسانیت کے نام پر، اپنے فوجیوں کو روس واپس بلائے۔’انہوں نے مزید کہا کہ ‘انسانیت کے نام پر، یورپ میں جنگ شروع ہونے نہ دیں جو صدی کے آغاز سے اب تک کی بدترین جنگ ہو سکتی ہے، جس کے نتائج صرف یوکرین کے لیے تباہ کن نہیں بلکہ روسی فیڈریشن کے لیے بھی المناک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی معیشت پر اس جنگ کے اثرات کے نتائج کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔
ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق انتونیو گوتیرس نے کہا کہ جنگ سے اموات ہوں گی، لوگ بے گھر ہو جائیں گے اور مستقبل میں امید کھو دیں گے، روس کے اقدامات سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ اس جنگ کا کوئی مقصد نہیں ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جنگ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور اگر یہ نہ روکی گئی تو اس سے ایک سطح تک تکلیف پہنچے گی جس کا سامنا یورپ نے کم از کم 1990 کی دہائی بلقان کا بحران کے بعد سے نہیں کیا۔
دریں اثناء اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر سرگی کیسلیٹس نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے روسی ہم منصب پر یہ بیان دینے کے لیے زور دیا کہ روس یوکرین کے شہروں پر گولہ باری اور بمباری نہیں کرے گا۔یوکرین کے سفیر نے کہا کہ اگر روسی سفیر واسیلی نیبنزیا مثبت جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو انہیں سلامتی کونسل کی صدارت سے دستبردار ہو جانا چاہیے جوکہ رواں ماہ روس کے پاس ہے۔
اس کے بعد یوکرین نے سلامتی کونسل کا ایک اور ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں اقوام متحدہ کے ادارے سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جنگ بندی کروائے کیونکہ کشیدگی کم کرنے سے متعلق بات کرنے میں بہت دیر ہوچکی ہے۔
یوکرین میں آج صبح فضائی عملے کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے مطابق ملک بھر کی فضائی حدود کو شہری پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ایک تجارتی پرواز سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ کے مطابق تل ابیب سے ٹورنٹو جانے والا ایک اسرائیلی ایل ال بوئنگ 787 طیارہ رومانیہ، ہنگری، سلوواکیہ اور پولینڈ کی جانب جانے سے پہلے اچانک یوکرین کی فضائی حدود سے نکل گیا۔
یوکرین کے اوپر ٹریک کیا جانے والا واحد دوسرا طیارہ یو ایس آر کیو-4 بی گلوبل ہاک بغیر پائلٹ نگرانی والا طیارہ ہے جس نے روس کی جانب سے یوکرین کی سرزمین پر فضائی پابندیاں لگائی جانے کے بعد یوکرین سے باہر مغرب کی جانب پرواز شروع کردی۔روس کے ساتھ محاذ آرائی کی وجہ سے یوکرین کی حکومت مشرقی یوکرین کے ہوائی اڈے آدھی رات سے صبح 7 بجے تک بند کر رہی ہے۔
روسی ایوی ایشن حکام کی جانب سے فضائی حدود پر قبضہ کرنے کی کوششوں کی وجہ سے یوکرائنی ایوی ایشن حکام نے مشرق میں کچھ فضائی حدود کو ‘خطرناک علاقہ’ قرار دیا ہے۔یوکرین نے یہ فیصلہ روس کی جانب سے مشرقی یوکرین کی فضائی حدود میں شہریوں کی فضائی آمدورفت پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا۔
گزشتہ رات کیے جانے والے اس اعلان سے یوکرین حکام کے زیر کنٹرول ٹریفک کے لیے بفر زون قائم کیا گیا ہے تاکہ روسی حکام کے زیر کنٹرول ہوائی ٹریفک کے ساتھ کسی ممکنہ تصادم سے بچا جا سکے۔
گزشتہ ہفتے یوکرائنی ہوابازی کے حکام نے علاقے میں پائلٹس کو خبردار کیا کہ وہ روسی حکام سے چوکنا رہیں جو فضائی حدود کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور صرف یوکرین کے کنٹرولرز کو پہچانیں۔

Previous Post

یوکرین سے ہندوستانی شہریوں کو لانے کے لیے حکومت دیگر راستے تلاش کر رہی ہے

Next Post

مرکزی ایجنسیوں سے لوہا لینے والے نواب ملک گرفتار

Next Post
مرکزی ایجنسیوں سے لوہا لینے والے نواب ملک گرفتار

مرکزی ایجنسیوں سے لوہا لینے والے نواب ملک گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist