ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ایس پی۔ بی ایس پی نےعوام کی ترقی کی توقعات کو ہی محدود کردیا تھا:مودی

Rubina by Rubina
فروری 23, 2022
in بھارت, سیاست
245 0
0
ایس پی۔ بی ایس پی نےعوام کی ترقی کی توقعات کو ہی محدود کردیا تھا:مودی
213
SHARES
366
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بارہ بنکی:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کو ہدف تنقید بناتےہوئے کہا کہ ان پارٹیوں نے اپنے میعاد کار میں لوگوں کے ترقی کی توقعات کو ہی محدود کردیا تھا اور انہیں چھوٹےچھوٹی ضرورت کے لئے ترسایا تھا ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا’پہلے بی ایس پی اور پھر ایس پی نے تو ترقی کی توقعات کو ہی محدود کردیا تھا۔ انہوں نے تو آپ کو چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے بھی ترسایا تھا۔انہوں نے کہا یاد رہے اترپردیش میں جاری یہ انتخابات یو پی کی ترقی کے ساتھ ہی ملک کی ترقی کے لئے بھی اتنے ہی اہم ہیں۔یوپی کے لوگوں کو ترقی ہندوستان کی ترقی کو رفتار دے گا۔ یوپی کے لوگوں کی قوت ہندوستان کے قوت کو بڑھاتا ہے۔
اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ خاندانی لوگ چاہتے ہیں کہ غریب ہمیشہ ان کا پیر چھوئے،ان کے ارد گرد گھومتا رہے۔ ہم غریب کی فکر کرتے ہوئے ان کی زندگی میں مشکلیں کم کرنے کا کام کررہے ہیں اور اس لئے آج یوپی کا غریب بی جے پی کے ساتھ کھڑا ہےاور غریبوں کا بی جے پی کا تئیں یہ پیار دیکھ کر یہ لوگ حواس باختہ ہیں اور یوپی کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی کی جیت کا جھنڈا یوپی کے غریبوں نے خود اٹھا لیا ہے۔
وزیر اعظم کے آج کے خطاب کے مرکز میں خاتون، خاتون سیکورٹی اور ان کی حکومت کی ملنے والی اسکیمات رہیں۔انہوں نے خواتین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کے قوت میں اضافے کے لئے ہماری دس کروڑ بہن بیٹوں کا بہت بڑا کردار ہے۔جب ماوں بہنوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے تو ملک اور سماج کی قوت میں ہی اضافہ ہوتا ہے۔ ماوں بہنوں کے جن مسائل کو ان لوگوں نے چھوٹا سمجھا۔مودی نے انہیں چھوٹا نہیں سمجھا۔ ماؤں۔بہنوں کے مسائل کا حل مودی کی اولین ترجیح رہی ہے۔
سرکاری اسکیمات کا سب سے زیادہ فائدہ دلت، پسماندہ اور مسلم سماج کی خواتین کو ملنے کا دعوی کرتے ہوئے مودی نے کہا گھر و اسکول میں بیت الخلاء ہو گیس کنکشن ہو بجلی۔ پانی کا کنکشن ہو۔حمل کے دوران ہزاروں روپئے کی سیدھی مدد ہو ایسے ہر کام ہم نے پورے من سے پوری لگن کے ساتھ کیا ہے ہم نے جتنی سہولیات دیں ہیں بلاتفریق مذہب و ذات کے دی ہیں۔ہماری بیٹوں کی سیکورٹی اور احترام میں اضافہ یہ ڈبل انجن کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے۔ اس لئے جب سال2014 میں ااپ نے ہمیں موقع دیا تو ہم نے اس کے لئے پوری ایمانداری سے کام کیا۔
انہوں نے کہا ہم نے صرف پولیس میں ہی بیٹیوں کی شراکت نہیں بڑھائی ہے بلکہ سی آر پی ایف ، بی ایس ایف میں بھی بیٹوں کی شراکت داری کو توسیع دی ہے۔ آج بیٹیاں زیادہ سے زیادہ تعداد میں کمانڈر بن کر ملک اور سماج کو سیکورٹی فراہم کررہی ہیں۔مسلم خواتین اور ان کو درپیش مسائل کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے اپوزیش کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا اپنے ووٹ بینک کی وجہ سے ان لوگوں نے مسلم بیٹوں کی زندگی کی پہاڑ جیسے دقتوں کو نظر انداز کیا۔ یہ ہماری ہی حکومت ہے جس نے ان مسلم بہنوں کو تین طلاق سے نجات دلائی۔

 

Previous Post

منی لانڈرنگ معاملہ : مہاراشٹرا کے کابینی وزیر نواب ملک گرفتار

Next Post

جیو کے نیو انرجی کے دم پر آئندہ 20برسوں میں بھارت سپر پاوربن جائے گا: مکیش امبانی

Next Post
جیو کے نیو انرجی کے دم پر آئندہ 20برسوں میں بھارت سپر پاوربن جائے گا: مکیش امبانی

جیو کے نیو انرجی کے دم پر آئندہ 20برسوں میں بھارت سپر پاوربن جائے گا: مکیش امبانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist