دنیا بھر میں اب الیکٹرک کاروں کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ کار سازکمپنیاں خود اپنی مشہور کاروں کے نئے ماڈل الیکٹرک پیرائے میں متعارف کروا رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں اطالوی کار ساز کمپنی ’الفا رومیو‘ نے ’ٹونال‘، مرسیڈیز بینز متعارف کروائیں جبکہ گیلی نے ایک مشترکہ ماڈل ’ہیش ٹیگ‘ اور لیکسس کو بازار میں اتارا۔ساتھ ہی ڈی ایس موٹرس بھی الیکٹرک کار بازار میں لا رہی ہے۔ اسی دوران جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا کے برانڈ ’لیکسس‘ نے پہلی الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے۔ لیکسس نے اپنی پہلی الیکٹرک ماڈل کار کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ آر زیڈ۴۵۰؍ ای نامی یہ کار اس سال کے آخر تک صارفین کیلئے دستیاب ہو گی۔لیکسس کی یہ نئی الیکٹرک کار تکنیکی طور پر حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ٹویوٹا بی زیڈ ایکس سے ملتی جلتی ہے۔ لیکن لیکسس کے انجینئر اور ڈیزائنر نے نئی الیکٹرک کار کو زیادہ ہموار اور پرتعیش بنانے کیلئے اس میں تبدیلیاں کی ہیں۔تاہم کمپنی نے اس کی تکنیکی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی ہیں، لیکن توقع ہے کہ اس کار میں دو الیکٹرک موٹریں ہوں گی اور یہ ایک ہی چارج پر ۴۰۰؍ کلومیٹر تک سفر کرے گی۔ لیکسس کمپنی نے اپنی پہلی الیکٹرک کار کو ایک اسپورٹس کار کا انداز دیا ہے تاکہ یہ زیادہ جاذب نظر لگے۔ لیکسس الیکٹرک کی قیمت تقریباً۵۰؍ ہزار ڈالر ہو گی اور یہ جرمن لگژری کار ساز اداروں کی مصنوعات کے علاوہ ٹیسلا کے ماڈل وائی کا مقابلہ بھی کرے گی۔ اسمارٹ ہیش ٹیگمرسیڈیز بینز اور چینی کار ساز کمپنی گیلی کی مشترکہ کار کمپنی اسمارٹ نے بھی اپنی پہلی چھوٹی الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے۔کمپنی نے انٹرنیٹ پر اس ماڈل کی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ ایک بہت چھوٹی الیکٹرک کار ہے جسے ’ہیش ٹیگ ون‘ کہا جاتا ہے اور اس سال اس کی نقاب کشائی کی جائے گی۔ ہیش ٹیگ نامی ماڈل مرسیڈیز بینز اور گیلی کے مشترکہ انتظام کے ساتھ پہلا فیکٹری ماڈل ہے۔ یہ کار جرمنی میں ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے چین کی ایک فیکٹری میں تیار کیا جا رہا ہے۔ لگژری کاریں بنانے والی اطالوی کمپنی الفا رومیو بھی اپنے صارفین کیلئے کچھ منفرد اور جدید کاروں کے ماڈلز متعارف کروانے مارکیٹ میں اُتری ہے۔الفا رومیو گذشتہ چند سال سے خسارے کا شکار ہے تاہم اس بار انھوں نے مارکیٹ میں اپنی دھاک بٹھانے کیلئے ۵؍ نئے ماڈلز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔یہ ۵؍ نئے ماڈل ۲۰۲۷ء تک متعارف کروائے جائیں گے۔جبکہ ۲۰۲۵ء سے یہ صرف الیکٹرک کاریں ہی بنائے گی۔ تمام تقاضوں کو مدنظر رکھا ہے۔ اس کے نمایاں فیچرز میں بڑی بڑی اسکرینز، انٹرنیٹ کی سہولت اور کار ٹیکنالوجی سے کار کا رابطہ کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔ یہ ایک مکمل خود کار نظام کے تحت کار کی ٹیکنالوجی سے رابطہ کرتی ہے اور کسی بھی تکنیکی خرابی کی صورت خود ہی اس کی نشاندہی کرتی ہے۔ کمپنی نے یہ خصوصیت اس لئے شامل کی ہے تاکہ کار صارفین کو دوران سفر کسی بھی تکنیکی خرابی کی صورت میں پریشانی سے بچایا جا سکے۔الفا رومیو کا ۲۰۲۵ء کے بعد صرف الیکٹرک کار بنانے کا اعلان بدلتے وقت کی نشاندہی ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان میں بھی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک میں جلد ہی الیکٹرک کاروں کو متعارف کروایا جائے گا اور انہیں فروغ دینے کیلئے سرکاری سطح پر ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ ان کے مطابق آنے والا وقت الیکٹرک کاروںکا ہوگا۔