ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

شکست فاش سے خائف خاندانی لوگ اب ذاپ۔پات کا زہر گھولنے کو کوشاں:مودی

Rubina by Rubina
فروری 20, 2022
in بھارت, سیاست
150 0
0
شکست فاش سے خائف خاندانی لوگ اب ذاپ۔پات کا زہر گھولنے کو کوشاں:مودی
149
SHARES
197
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہردوئی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن بالخصوص سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو مراحل میں شکست فاش سے گھبرائے یہ خاندانی لوگ اب ذات پات کے نام پر زہر پھیلانے کی کوشش کریں گے لیکن آپ کو صرف ایک ہی بات یاد رکھنی ہے۔یوپی کی ترقی ملک کی ترقی ہے ضلع ہردوئی میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے احمد آباد میں سیریل بم دھماکوں کےسلسلے میں نچلی عدالت کے فیصلے کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے دہشت گردی کے مسئلے پر جم کر لب کشائی کی اور دہشت گردی کےحوالےسے اپوزیشن کو ہدف تنقید بنایا۔مودی نے کہا آپ نے دیکھا ہے کچھ دن پہلے ہی احمد آباد بم دھماکے کے خاطیوں کو سزا ملی ہے۔ جو ہم ہندوستانیوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے انہیں عدالت نے سزا سنائی ہے۔ متعدد دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا بھی ہوئی ہے۔
اس دوران جہاں انہوں نے متعدد دہشت گردانہ واقعات کا ذکر کیا تو وہیں دہشت گردی کے آڑ میں سیاسی کارڈ کھیلتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے لوگ، ایسی پارٹیوں سے ہمیشہ محتاط رہنا ہے۔وہ لوگ کرسی کے لئے اپنے مفاد کے لئے ملک کی سیکورٹی سے بھی کھلواڑ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاسماجو ادی پارٹی اور کانگریس کے لیڈروں کا رویہ اور بھی خطرناک رہا ہے۔یہ لوگ اوسامہ جیسے دہشت گردوں کو جی کہہ کر بلاتے ہیں اور بٹلہ ہاوس انکاونٹر میں مبینہ دہشت گردوں کے صفایا پر آنسوبہاتے ہیں۔
انہوں نے کہااقربا پروی کے حامل،بدعنوانی میں ملوث اور منھ بھرائی کی سیاست کرنے والے لوگ غریبوں کی کبھی بھی بھلا نہیں کرسکتے۔یہ وہ لوگ ہیں جو کرسی کے لئے اپنے کنبے سے بھی لڑ جاتے ہیں اس لئے یہ خاندانی لوگ کسی ذات یا سماج کے لئے بھی نہیں ہوسکتے۔
تیوہاروں کے حوالے سے انتخابی کارڈ کھیلتے ہوئے مودی نے کہا کہ جو منھ بھرائی کی سیاست میں ہمارے تیوہاروں کو روکتے تھے انہیں یوپی کی عوام کا جواب 10مارچ کو مل جائے گا۔ہردوئی والوں نے وہ دن دیکھے ہیں کہ کیسے ان لوگوں نے ’کٹا‘اور ’سٹا‘ والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔یوپی کے اگلے مراحل کی ذمہ داری بھی آپ لوگوں نے لے رکھی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ سال2014تا2017تک ان خاندانی لوگوں نے ہمیں کام کرنے نہیں دیا۔یوپی میں غریبوں کے لئے کام تب شروع ہوا جب سال 2017 میں آپ نے یہاں ڈبل انجن کی حکومت بنائی۔ہم نے پانچ سال آپ کے لئے جی توڑ محنت کی ہے۔کیا اگر ان کی دوبارہ حکومت آئے گی تو یہ ہمیں کام کرنے دیں گے۔ ان لوگوں نے تو طے کرلیا تھا کہ مرکز کو یوپی میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوپی میں آپ نے جس ڈبل انجن کی حکومت کو آشیر واد دیا ہے وہ کسی ایک خاندان کی حکومت نہیں ہے۔ دہلی میں ہندوستان کی حکومت کسی ایک خاندان کی حکومت نہیں ہے یہ غریب کسان ور نوجوان کی حکومت ہے۔پانچ سال پہلے مافیاوادیوں نے یوپی کا کیا حال بنا دیا تھا۔ کاروباریوں کو کاروبار میں ڈر لگتا تھا۔ رہزنی، چھنوتی لوٹ عام بات ہوگئی تھی۔لوگ کہتے تھے کہ’دیا جلے‘گھر لوٹ آؤ۔
اپوزیشن کے بجلی وعدے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ خاندانی لوگ بجلی نہیں بلکہ آپ کو بجلی کا جھٹکا دینے کو تیار بیٹھے ہیں۔جنہوں نے تب آپ کے گھروں کو تاریکی میں رکھا۔ صرف اپنا گھر روشن کیا وہ آج آپ سےجھوٹے وعدے کررہے ہیں۔یاد کرئیے ان کے وقت میں آپ کے گاؤں میں دن میں کتنے گھنٹے بجلی آتی تھی۔ ہفتے میں کتنے گھنٹے بجلی آتی تھی۔جن کے کالے کارنامے ہی اندھیرے میں پھلتے۔پھولتے ہوں وہ خاندان لوگ کبھی ریاست کو اجالا نہیں دے سکتے۔

 

Previous Post

ملک میں اب تک 175.37 کروڑسے زائد کوروناٹیکہ کاری

Next Post

یوپی:تیسرے مرحلے میں تین بجے تک48.81فیصدی ووٹنگ

Next Post
یوپی:تیسرے مرحلے میں تین بجے تک48.81فیصدی ووٹنگ

یوپی:تیسرے مرحلے میں تین بجے تک48.81فیصدی ووٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist