بدھ, جون 18, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے مرکز ریاستوں کو امداد فراہم کرے

Rubina by Rubina
فروری 18, 2022
in بھارت
165 0
0
سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے مرکز ریاستوں کو امداد فراہم کرے
156
SHARES
213
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے وزارت داخلہ سے سائبرکرائم کی روک تھام کے لئے تمام ریاستوں میں سائبر ٹریننگ لیبارٹریوں کے قیام اورموجودہ تربیتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مناسب فنڈ مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما کی صدارت میں پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے حال میں ہی سونپی گئی رپورٹ میں ملک میں سائبر جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا نیشنل ریکارڈ بیورو کےاعداد و شمار کے مطابق سال 2018 میں سائبر کرائم کے معاملے 27,248 تھے جو سال 2020 میں بڑھ کر 50,035 ہو گئے۔ کمیٹی کا موقف ہے کہ یہ جرائم بنیادی طور پرمالی لین دین سے متعلق ہیں۔ مجرم نہ صرف معصوم اور کمزور خاص طور پر بزرگ لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں اور ان کی بچت ہڑپ لیتے ہیں ۔ وہ معروف شخصیات کو بھی دھوکہ دیتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے پولیس اہلکاروں کو تربیت دینے کے لئےریاستی تربیتی اکیڈمیوں کے ساتھ تال میل قائم کرنے اور سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے انہیں وقتاً فوقتاً نئے تکنیکی آلات سے اپ گریڈ کرنے کے لیےسفارش کی ہے۔ کمیٹی نے تربیتی اکیڈمیوں میں سائبر ماہرین کو بھرتی کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
کمیٹی سمجھتی ہے کہ ریاستیں جرائم کے تفتیشی نظام میں افرادی قوت اور وسائل کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں ۔ اس میں سفارش کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ کو سول سوسائٹی کے آئی ٹی ماہرین کے سیلف ہیلپ گروپس قائم کرنے پر غور کرنا چاہیے جو سائبر چوروں کا پتہ لگانے اور انہیں عدالتی عمل کے تحت لانے کے طریقے تیار کرنے میں اپنا تعاون پیش کرسکتے ہیں ۔
ریاستی پولیس کو سائبر جرائم کی فوری رپورٹنگ کے لیے سائبر کرائم ہیلپ ڈیسک قائم کرنا چاہیے ، جس سے وہ تیزی سے اس کی تحقیقات کر سکیں ۔ بروقت مداخلت سے ایسے جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ متاثرین کو راحت بھی مل سکتی ہے۔
وزارت داخلہ نے کمیٹی کو بتایا تھا کہ سائبرجانچ کی تربیت کو مضبوط بنانے کے لیے نیشنل سینٹر فار ڈیجیٹل کرائم ریسورس اینڈ ٹریننگ سائبر انویسٹی گیشن کے لئے تربیت فراہم کرتا ہے۔ اس نے گزشتہ پانچ برسوں میں 8800 سے زیادہ افسران کو تربیت دی ہے۔

Previous Post

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 105ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

Next Post

وزیر اعظم بینک گھوٹالے میں ملوث رشی اگروال پرخاموش کیوں ہیں؟

Next Post
وزیر اعظم بینک گھوٹالے میں ملوث رشی اگروال پرخاموش کیوں ہیں؟

وزیر اعظم بینک گھوٹالے میں ملوث رشی اگروال پرخاموش کیوں ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist